Trezor One – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022
ہوم
آرٹیکلز
Trezor One – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022

Trezor One – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022

نو آموز
شائع کردہ Mar 9, 2020اپڈیٹ کردہ Apr 21, 2023
3m

Trezor One کی خصوصیات

ڈائمینشنز (cm)

6 x 3 x 6

وزن

12 گرام

اسکرین

OLED (128 x 64 پکسلز)

اندراج

دو بٹن

رابطہ

وائرڈ (مائیکرو USB)

بیٹری سے تقویت یافتہ ہے؟

نہیں

موافقت

Android، Linux، Windows 8+، macOS 10.11+

معاونت یافتہ کوائنز اور ٹوکنز

~1180

GitHub

https://github.com/trezor/trezor-firmware



باکس میں کیا ہے؟

  • Trezor One
  • USB-A سے مائیکرو USB کیبل
  • تین بحالی کی شیٹس
  • اسٹیکرز
  • اسٹارٹ اپ کتابچہ
  • Trezor کا برانڈ کردہ ربن


Trezor One کا جائزہ

SatoshiLabs کے Trezor One نے ہارڈ ویئر والیٹ کی ترقی پذیر انڈسٹری کے لیے راستہ تشکیل دیا ہے۔ 2014 میں لانچ کردہ، آج کرپٹو کرنسی کی والٹنگ کے حقیقی حل کا بڑے پیمانے پر استعمال جاری ہے– اگرچہ مزید جدید متبادلات بھی سامنے آ چکے ہیں۔

وہ صارفین جو سکیورٹی کو قابلِ استعمال ہونے کی صلاحیت کے ساتھ بیلنس کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے Trezor One کی چھوٹی ساخت کا عنصر اور متعدد ڈیسک ٹاپ، براؤزر، اور موبائل والیٹس کے ساتھ مطابقت پذیری اسے روزمرہ کا ایک قابلِ اعتماد کرپٹو والیٹ بناتے ہیں۔

ویب کا انٹرفیس صارفین کو ہزاروں کوائنز اور ٹوکنز کی نظم کاری کرنے، بھیجنے، اور وصول کرنے یا پیغامات کی توثیق کرنے اور ان پر دستخط کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ فی الحال Bitcoin ٹرانزیکشنز کے لیے multisig یا مقامی SegWit کی معاونت نہیں کرتا، لیکن ان پابندیوں پر قابو پانے کے لیے Trezor One کو Electrum کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

والیٹ کو کسی دوسری ڈیوائس سے مربوط کرتے وقت، اسے ان لاک کرنے کے لیے صارفین کو لازماً اپنا PIN داخل کرنا ہوتا ہے۔ اعداد کو Trezor پر ایک گرڈ کے ساتھ میپ کیا جاتا ہے، لیکن دوسری ڈیوائس کی اسکرین پر چھپایا جاتا ہے۔ صارف کو اپنا PIN داخل کرنے کے لیے ڈیوائس کو لازماً والیٹ کے ساتھ باہم ملا کر استعمال کرنا چاہیئے۔ یہ چیز اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کمپیوٹر، سمجھوتہ ہونے کے باوجود بھی والیٹ سے معلومات اکٹھی نہیں کر سکتا ہے۔

بہرحال، چونکہ Trezor One آپریشنز کے لیے ثانوی ڈیوائس پر زیادہ انحصار کرتا ہے، اس لیے یہ نسبتاً زیادہ سکیورٹی کے لیے 24 لفظی سیڈ عبارت تخلیق کرتا ہے۔ اس کے باوجود، ڈیوائس پر مختلف طوالتوں کے حامل سیڈز کو بحال کیا جا سکتا ہے۔

پاس ورڈ مینیجر کے طور پر Trezor One کا قابلِ استعمال ہونا ایک اور عمدہ اضافہ ہے۔


کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!


Trezor One کے فوائد اور نقصانات

فوائد

  • 1000+ اثاثوں کی معاونت کرتا ہے
  • آن لائن جامع دستاویز کاری دستیاب ہوتی ہے
  • مناسب قیمت
  • اوپن سورس فرم ویئر

نقصانات

  • ہلکا پھلکا ہوتا ہے
  • چھوٹی اسکرین


Trezor One کی قیمت

فروری 2020 تک، Trezor One کی قیمت $55 رکھی گئی ہے۔ 

یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہارڈ ویئر والیٹس ہمیشہ مینوفیکچرر یا آفیشل ری سیلرز سے براہ راست خریدیں۔ استعمال شدہ ہارڈ ویئر والیٹس خریدنے سے نجی کلیدوں کے عیاں ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔


اختتامی خیالات

محض چھ سال کی عمر کے باوجود، Trezor One نے ابتدائی سطح سے ہی کرپٹو کرنسی کی تاریخ میں اپنا مقام پیدا کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس میں ہارڈ ویئر والیٹس کی دوسری نسل کے بعض فیچرز موجود نہ ہوں، لیکن جو کچھ اس میں ہے وہ یہ بہترین انداز میں انجام دیتا ہے۔

SatoshiLabs اسپیس میں بہترین ساکھ کی حامل ہے، اور قیمت کا پوائنٹ اس کو مارکیٹ میں موجود سستی ترین ڈیوائسز میں سے ایک بناتا ہے۔ کافی مقدار میں دستیاب دستاویز کاری کے ساتھ، Trezor One نوآموز لوگوں اور کرپٹو کرنسی کے تجربہ کار افراد دونوں کے لیے یکساں طور پر ایک بہترین ہارڈ ویئر والیٹ ہے۔