امواد
- Trezor Model T کی خصوصیات
- باکس میں کیا ہے؟
- Trezor Model T کا جائزہ
- Trezor Model T کے فوائد اور نقصانات
- Trezor Model T کی قیمت
- اختتامی خیالات
Trezor Model T کی خصوصیات
ڈائمینشنز (cm) | 6.4 x 3.9 x 1.0 |
وزن | 22 گرام |
اسکرین | RGB LCD (240 x 240 پکسلز) |
اندراج | ٹچ اسکرین |
رابطہ | وائرڈ (USB-C) |
بیٹری سے تقویت یافتہ ہے؟ | نہیں |
موافقت | Android، Linux، Windows 8+، macOS 10.11+ |
معاونت یافتہ کوائنز اور ٹوکنز | 1000+ |
GitHub |

باکس میں کیا ہے؟
- Trezor Model T ڈیوائس
- مقناطیسی ڈوک جس کے ساتھ Trezor کو چپکانا ہے
- اسٹارٹ اپ کتابچہ
- ریکوری شیٹ
- USB-A سے USB-C کیبل
- اسٹیکرز
Trezor Model T کا جائزہ
Trezor One کے صارفین کے لیے، Model T بیک وقت جانا پہچانا اور مختلف محسوس ہو گا۔ Model T پچھلے ماڈل کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑا ہوتا ہے، لیکن پھر بھی اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ بڑے آرام سے آپ کے ہاتھ کی ہتھیلی میں سما سکتا ہے۔
سب سے بڑا فرق نئی اسکرین کا ہے، جس کا رنگین ڈسپلے Model T کے پیش رو کی یک رنگی اسکرین اور دو بٹنز کی جگہ لے لیتا ہے۔ SD کارڈز کے لیے معاونت بھی ضم کی گئی ہے، گو کہ اسے ابھی تک کسی استعمال میں لانا باقی ہے۔
ان کے لیے جو دو عوامل پر مبنی منظوری استعمال کرتے ہیں، ڈیوائس کو برابری کی سطح پر U2F اسٹینڈرڈ کے تحت لاگ انز کے لیے سکیورٹی کی اضافی لیئر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے پُر کرنے کے لیے، یہ پاس ورڈ کے نظم کار کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
Trezor Model T کے فوائد اور نقصانات
فوائد
- اسے پلیٹ فارمز اور ایپلیکیشنز کی مختلف اقسام میں استعمال کیا جا سکتا ہے
- بہت سے انفرادی بلاک چینز اور وسیع اقسام کے ٹوکن کی معاونت کرتا ہے
- اوپن سورس فرم ویئر
- چھوٹی ساخت کا فیکٹر
نقصانات
- اس کی قیمت اسے مارکیٹ پر زیادہ مہنگی ڈیوائسز میں سے ایک بناتی ہے
- اسکرین پر ٹائپ کرنا مشکل ہو سکتا ہے
- لکھتے وقت SD کارڈ کے سلاٹ کا کوئی استعمال نہیں ہوتا
Trezor Model T کی قیمت
فروری 2020 میں جس وقت یہ لکھا گیا تھا، Trezor Model T کی قیمت $169.99 تھی۔
کسی ہارڈویئر ڈیوائس کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے، اسے صرف مینوفیکچرر یا آفیشل ری سیلر سے آرڈر کیا جانا چاہیئے۔ یقینی بنائیں کہ استعمال سے قبل پیکیجنگ کو ٹیمپر نہیں کیا گیا۔
اختتامی خیالات
Trezor Model T اپنے جانشین کے نقوش قدم کی پیروی کرتا ہے۔ 2018 میں، SatoshiLabs نے اپنی انونٹری میں ایک ایسا والیٹ شامل کیا جو Trezor One کے فیچرز میں بہتری لاتا ہے۔ رنگین ٹچ اسکرین، SD کارڈ کے سلاٹ، اور ہزاروں کوائنز کی معاونت کے ساتھ، Model T بہت سے ایسے فیچرز ڈلیور کرتا ہے جس کی کوئی جدید کرپٹو والیٹ سے توقع کر سکتا ہے۔
ان کے لیے جنہیں تھوڑا اصافی خرچ کرنے میں کوئی مسئلہ نہ ہو، Trezor Model T کم درجے کے متبادلات کی نسبت زیادہ ہموار تجربہ فراہم کرتا ہے۔