7 مقبول ترین ٹیکنالوجیز جو میٹاورس کو تقویت دیتی ہیں
ہوم
آرٹیکلز
7 مقبول ترین ٹیکنالوجیز جو میٹاورس کو تقویت دیتی ہیں

7 مقبول ترین ٹیکنالوجیز جو میٹاورس کو تقویت دیتی ہیں

نو آموز
شائع کردہ Dec 22, 2021اپڈیٹ کردہ Dec 27, 2022
8m

TL؛DR

میٹاورس ایک 3D ڈیجیٹل دنیا کا تصور ہے۔ یہ ورچوئل اسپیسز پر مشتمل ہوتی ہے جنہیں آپ اپنے تخلیق کردہ اوتار کو استعمال کرتے ہوئے ایکسپلور کر سکتے ہیں۔ میٹاورس میں، آپ گیمز کھیل سکتے ہیں، شاپنگ پر جا سکتے ہیں، ورچوئل کافی شاپ پر دوستوں کے ساتھ مزے اڑا سکتے ہیں، ورچوئل آفس میں اپنے کولیگز کے ساتھ کام، اور بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ کچھ ویڈیو گیمز اور کام کے سوشلائزیشن ٹولز اپنے ایکو سسٹمز میں پہلے ہی کئی میٹاورس کے عناصر نافذ کر چکے ہیں۔

Decentraland اور The Sandbox جیسے کرپٹو کرنسی پراجیکٹس اپنی ڈیجیٹل دنیا پہلے ہی تیار کر چکے ہیں اور چلا رہے ہیں۔ تاہم، میٹاورس کا تصور نسبتاً نیا ہے، چنانچہ اس کی اکثر عمل کاریاں ابھی تک ترقی پذیر ہیں۔ Facebook (اب Meta)، Microsoft، اور Nvidia جیسی کمپنیوں نے بھی میٹاورس کے اپنے ورژنز تخلیق کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مشغولیتی میٹاورس کے ورچوئل تجربے کی پیشکش کے لیے، ٹیکنالوجی کی کمپنیاں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو شامل کر رہی ہیں تاکہ 3D دنیا کی تعمیر کو تقویت مل سکے۔ اس طرح کی ٹیکنالوجیز میں بلاک چین، آگمینٹ کردہ حقیقت (AR) اور ورچوئل حقیقت (VR)، 3D کی تعمیر نو، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)، اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) شامل ہیں۔


تعارف

1992 میں میٹاورس کا آئیڈیا نیل سٹیفنسن (Neal Stephenson) سے شروع ہوا۔ اس کے سائنس فکشن ناول Snow Crash نے ایک آن لائن دنیا کا تصور فراہم کیا جہاں لوگ ڈیجیٹل اوتارز کو استعمال کر سکتے تھے اور حقیقی دنیا سے فرار حاصل کرتے۔ دہائیوں بعد میں، ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں نے مستقبل کی میٹاورس کے اپنے ذاتی ورژنز تعمیر کرنا شروع کر دیے ہیں۔ میٹاورس کیا ہے، اور ٹیکنالوجی کے محاذ پر بڑی کمپنیاں اسے کس طرح سے لے رہی ہیں؟


میٹاورس کیا ہے؟

میٹاورس ورچوئل زمین اور اشیاء کی حامل ایک آن لائن 3D دنیا کا تصور ہے۔ ایک ایسی دنیا کا تصور کریں جہاں آپ دور بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں، تازہ ترین فن پارے دیکھنے کے لیے ورچووئل میوزیمز کی سیر کر سکتے ہیں، یا اپنے ساتھی راک بینڈ فینز کے ساتھ کسی ورچوئل کنسرٹ میں شامل ہو سکتے ہیں، یہ تمام آپ کے گھر سے بآسانی ہوتا ہے۔

ہماری زندگیوں کے متعدد عناصر کو آن لائن دنیاؤں میں لانے کے لیے Axie Infinity، The Sandbox، Decentraland نے پہلے ہی میٹاورس کے کئی پہلوؤں کو شامل کیا ہے۔ تاہم، میٹاورس ابھی تک زیر تعمیر ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ آیا تمام کا احاطہ کرتی ایک ہی بڑی میٹاورس یا متعدد میٹاورسز ہوں گی جن کی آپ سیر کر سکیں گے۔ 

جیسے جیسے آئیڈیا کی ترقی جاری ہے، توقع ہے کہ یہ ویڈیو گیمز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کہیں آگے تک وسعت پائے گا۔ فاصلاتی کام، غیر مرکزی کردہ گورننس، اور ڈیجیٹل شناخت ان ممکنہ فیچرز میں سے محض چند ہیں کہ میٹاورس جن کی معاونت کر سکتا ہے۔ یہ مربوط کردہ VR ہیڈ سیٹس اور چشموں کے ذریعے مزید کثیر جہتی ہو سکتا ہے، تاکہ صارفین 3D اسپیسز کو طبعی طور پر ایکسپلور کرنے کے لیے حقیقت میں گھوم پھر سکیں۔


میٹاورس کی تازہ ترین ترقی

اکتوبر 2021 میں Facebook کی جانب سے اپنا نام Meta پر تبدیل کرنے کے بعد، میٹاورس ایک نیا پسندیدہ رمزیہ لفظ بن گیا۔ اپنی دوبارہ برانڈنگ کا انتظام کرنے کے لیے، سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی نے 2021 میں کم از کم 10 بلین ڈالرز خرچ کرنے کے لیے Reality Labs کہلانے والے ایک نئے شعبے میں وسائل داخل کیے۔ AR اور VR ہیڈ سیٹس کے ساتھ میٹاورس کا مواد، سافٹ ویئر تیار کرنے کا آئیڈیا دیا گیا ہے، کیونکہ CEO مارک زکربرگ (Mark Zuckerberg) کا ماننا ہے کہ یہ مستقبل میں اسی قدر وسیع پیمانے پر عام ہو گی جتنا کہ اب اسمارٹ فونز ہیں۔

COVID-19 کی وبا نے بھی میٹاورسز تعمیر کرنے کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔ چونکہ زیادہ لوگوں نے فاصلاتی بنیاد پر کام کرنا شروع کیا ہے اس لیے دوسروں کے ساتھ مربوط کرنے کے مزید تعاملاتی طریقوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ ان ورچوئل 3D اسپیسز کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے جو ساتھی ورکرز کو میٹنگز میں شامل ہونے، رابطہ، اور تعامل کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ نومبر 2021 میں منظر عام پر آںے والی Microsoft Mesh ایک مثال ہے۔ یہ صارفین کے لیے مشغولیتی اسپیسز کو فیچر کرتی ہے تاکہ وہ اپنے اوتارز کو استعمال کرتے ہوئے گپ شپ اور باہمی تعاون کر سکیں، یہ چیز میٹنگز کو مزید مشغولیتی اور مزے دار بناتی ہے۔

کچھ آن لائن گیمز بھی میٹاورس کو قبول کر رہی ہیں۔ AR موبائل گیم Pokémon Go اسمارٹ فون ایپ استعمال کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ورچوئل Pokémons کے شکار کی اجازت دے کر اس تصور میں اترنے والی پہلی گیم تھی۔ ایک اور مشہور گیم، Fortnite، نے اپنی ڈیجیٹل دنیا میں اپنے پراڈکٹ کو مختلف سرگرمیوں پر توسیع دی ہے، جس میں برانڈ ایونٹس اور کنسرٹس کو ہوسٹ کرنا شامل ہے۔ 

سوشل میڈیا اور گیمنگ پلیٹ فارمز کے علاوہ، Nvidia جیسی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں نے ورچوئل دنیاؤں میں نئے مواقع کھول دیے ہیں۔ Nvidia Omniverse ایک کھلا پلیٹ فارم ہے جسے 3D اسپیسز کو ایک مشترکہ یونیورس میں مربوط کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ انجینیئرز، ڈیزائنرز، اور تخلیق کاران کے درمیان ورچوئل تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ فی الوقت مختلف انڈسٹریز میں استعمال ہو رہی ہے۔ مثلاً، BMW گروپ اسمارٹ مینوفیکچرنگ کے ذریعے پیداواری وقت کو کم کرنے اور پراڈکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے Omniverse کو استعمال کر رہا ہے۔


کلیدی ٹیکنالوجیز جو میٹاورس کو تقویت دیتی ہیں

میٹاورس کے تجربے کو مزید مشغولیتی بنانے کی خاطر، 3D دنیا کو تقویت دینے کے لیے بلاک چین، آگمینٹ کردہ حقیقت (AR) اور ورچوئل حقیقت (VR)، 3D کی تعمیر نو، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)، اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز کو استعمال کر رہی ہیں۔


بلاک چین اور کرپٹو کرنسی

بلاک چین ٹیکنالوجی ملکیت کے ڈیجیٹل ثبوت، ڈیجیٹل جمع کرنے کی صلاحیت، مالیت کے ٹرانسفر، گورننس، رسائی، اور باہمی آپریٹ کرنے کی صلاحیت کے لیے ایک غیر مرکزی کردہ اور شفاف حل فراہم کرتی ہے۔ کرپٹو کرنسیز صارفین کو ان کے 3D ڈیجیٹل ورلڈ میں کام کرنے اور سوشلائز ہونے کے دوران مالیت ٹرانسفر کرنے کے لیے فعال کرتی ہیں۔ 
مثال کے طور پر، کرپٹو کو Decentraland میں ورچوئل زمینیں خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کھلاڑی گیم کی کرپٹو کرنسی MANA کے ذریعے نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) 16x16 میٹر کے لینڈ پارسلز خرید سکتے ہیں۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کی معاونت کے ذریعے، ان ورچوئل لینڈز کی ملکیت قائم اور محفوظ کی جا سکتی ہے۔

مستقبل میں، کرپٹو ممکنہ طور پر لوگوں کو میٹاورس میں واقعتاً کام کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔ جیسا کہ زیادہ کمپنیاں فاصلاتی کام کے لیے اپنے آفسز کو آن لائن لے رہی ہیں، تو ہو سکتا ہے ہم میٹاورس سے متعلقہ ملازمتوں کی پیشکش ہوتے دیکھیں۔

ان ایریاز کو مزید گہرائی میں ایکسپلور کرنے کے لیے، میٹاورس کیا ہے کو ملاحظہ کریں۔ 


آگمینٹ کردہ حقیقت (AR) اور ورچوئل حقیقت (VR)

آگمینٹ کردہ حقیقت (AR) اور ورچوئل حقیقت (VR) ہمیں ایک مشغولیتی اور شامل کرنے والا 3D تجربہ دے سکتے ہیں۔ یہ ہمارے ورچوئل دنیا میں داخلے کے پوائنٹس ہیں۔ لیکن AR اور VR کے مابین فرق کیا ہے؟

AR حقیقی دنیا کی نقالی کے لیے ڈیجیٹل بصری عناصر اور کرداروں کو استعمال کرتا ہے۔ یہ VR کی نسبت زیادہ طور پر قابلِ رسائی ہے اور کیمرے کے ساتھ تقریباً ہر اسمارٹ فون یا ڈیجیٹل سروس پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ AR ایپلیکیشنز کے ذریعے، صارفین تعاملاتی ڈیجیٹل بصارتوں کے ساتھ اپنے گرد و پیش کی چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ہم موبائل گیم Pokémon GO میں کرتے تھے۔ جب کھلاڑی اپنے فونز پر کیمرہ کھولتے ہیں، تو وہ حقیقی دنیا کے ماحول میں Pokémons کو دیکھ سکتے ہیں۔

VR مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ بہت حد تک میٹاورس کے تصور کی طرح، یہ ایک مکمل طور پر کمپیوٹر سے تیار کردہ ورچوئل ماحول تیار کرتا ہے۔ اس کے بعد صارفین VR ہیڈ سیٹس، گلووز، اور سینسرز استعمال کرتے ہوئے اسے ایکسپلور کر سکتے ہیں۔

AR اور VR جس طریقے سے کام کرتے ہیں وہ میٹاورس کا ایک ابتدائی ماڈل دکھاتا ہے۔ VR پہلے ہی ایک ایسی ڈیجیٹل دنیا تخلیق کر رہی ہے جو افسانوی بصری مواد کو شامل کرتی ہے۔ اس کی ٹیکنالوجی کے پرانا ہونے کے ساتھ ہی، VR طبعی سمولیشنز کو شامل کرنے کے لیے VR ساز و سامان کے ذریعے میٹاورس کے تجربے کو توسیع دے سکتا ہے۔ صارفین دنیا کے دیگر حصوں سے لوگوں کو محسوس کرنے، سننے اور تعامل کرنے کے قابل ہوں گے۔ میٹاورس کی شہرت کو ذہن نشین کرتے ہوئے، ہم مستقبل قریب میں مزید میٹاورس کمپنیوں کی جانب سے AR اور VR کے ساز و سامان کی تیاری میں سرمایہ کاری ہونے کی توقع کر سکتے ہیں۔


آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI)

حالیہ سالوں کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ہماری زندگیوں میں وسیع پیمانے پر لاگو ہوئی ہے: کاروباری حکمت عملی کی منصوبہ بندی، فیصلہ سازی، چہرے سے شناکت، تیز تر شماریات، اور مزید بہت کچھ۔ حالیہ دنوں میں، AI کے ماہرین مشغولیتی میٹاورسز کی تخلیق کے حوالے سے AI لاگو کرنے کے امکانات پر تحقیق کرتے رہے ہیں۔ 

AI روشنی کی رفتار سے بہت سے ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی استعداد رکھتی ہے۔ مشین لرننگ تکنیکوں کے امتزاج کے ساتھ، ماضی کے ڈیٹا کی روشنی میں منفرد نتائج اور ادراکات حاصل کرنے کے لیے، AI الگورتھمز سابقہ دہراؤ سے سیکھ سکتے ہیں۔ 

میٹاورس کے اندر، AI کو مختلف منظر ناموں میں نان پلیئر کریکٹرز (NPCs) پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔ NPCs تقریباً ہر گیم میں موجود ہوتے ہیں؛ وہ کھلاڑیوں کی کارروائیوں کا جواب اور رد عمل دینے کے لیے ڈیزائن کیے گئے گیمنگ کے ماحول کا حصہ ہوتے ہیں۔ AI کی عمل کاری کی صلاحیتوں کے ساتھ، NPCs کو 3D اسپیسز میں جیتی جاگتی گفت و شنید کو فروغ دینے یا دیگر مخصوص ٹاسکس کی انجام دہی کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔ انسانی صارف کے برعکس، AI NPC از خود چل سکتا ہے اور یکساں وقت میں ملیئنز کی تعداد میں کھلاڑی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کئی مختلف زبانوں میں بھی کام کر سکتا ہے۔

AI کا ایک اور ممکنہ اطلاق میٹاورس اوتارز کی تخلیق میں ہوتا ہے۔ AI انجنز کو 2D تصاویر یا 3D اسکینز کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ حقیقت سے زیادہ قریب اور درست تر اوتارز بنائے جا سکیں۔ اس عمل کو مزید متحرک بنانے کے لیے، AI کو چہرے کے مختلف تاثرات، ہیئر اسٹائلز، ملبوسات، اور فیچرز تخلیق کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ ہم اپنے تخلیق کردہ ڈیجیٹل ہیومنز کو بہتر بنا سکیں۔


3D تعمیر نو

اگرچہ یہ کوئی نئی ٹیکنالوجی نہیں ہے، وبا کے دوران بالخصوص ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں، 3D تعمیر نو کا استعمال بڑھتا رہا ہے، کیونکہ لاک ڈاؤنز نے ممکنہ خریداروں کو ذاتی حیثیت میں پراپرٹیز دیکھنے سے روک رکھا تھا۔ چنانچہ، کچھ ایجنسیز نے ورچوئل پراپرٹی ٹورز بنانے کے لیے 3D تعمیر نو کی ٹیکنالوجی کو اپنایا۔ ہماری تخیلاتی میٹاورس سے بہت حد تک مماثل، خریداران کہیں سے بھی ممکنہ نئے گھر خرید سکتے ہیں اور ایک قدم بھی اندر رکھے بغیر خریداریاں کر سکتے ہیں۔

میٹاورس کو درپیش چیلینجز میں سے ایک ایسا ڈیجیٹل ماحول تخلیق کرنا ہے جو ممکن ترین حد تک ہماری زندگیوں سے قریب تر دکھائی دے۔ 3D تعمیر نو کی مدد سے، یہ حقیقت پر مبنی اور قدرتی نظر آںے والی اسپیسز تخلیق کر سکتی ہے۔ مخصوص 3D کیمروں کے ذریعے، ہم عمارتوں، زمینی مقامات، اور اشیاء کی تصویری حقیقت پر مبنی 3D ماڈلز پیش کرتے ہوئے اپنی دنیا کو آن لائن لے جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد 3D کے مقامی ڈیٹا اور 4K HD عکس بندی کو کمپیوٹرز پر عمل کاری کے لیے اور میٹاورس میں ورچوئل نقل کی تیاری کے لیے بھیجا جاتا ہے تاکہ صارفین اس کا تجربہ کر سکیں۔ قدرتی دنیا کی اشیاء کی ان نقول کو ڈیجیٹل جوڑے بھی کہا جاتا ہے۔


انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)

انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کا تصور پہلی بار 1999 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ آسان لفظوں میں، IoT ایک ایسا سسٹم ہے جو ہماری قدرتی دنیا کی ہر چیز کو لیتا ہے اور انہیں سینسرز اور ڈیوائسز کے ذریعے انٹرنیٹ سے مربوط کر دیتا ہے۔ انٹرنیٹ سے مربوط کرنے کے بعد، یہ ڈیوائسز ایک منفرد شناخت کار اور خودکار طور پر معلومات بھیجنے یا وصول کرنے کی اہلیت کی حامل ہوں گی۔ آج، IoT تھرمو اسٹیٹس، آواز سے فعال کردہ اسپیکرز، میڈیکل ڈیوائسز، اور بہت سی چیزوں کو ڈیٹا کی وسیع حد سے مربوط کر رہا ہے۔

میٹاورس پر IoT کی اپلیکیشنز میں سے ایک چیز قدرتی دنیا سے ڈیٹا جمع کرنا اور فراہم کرنا ہے۔ یہ ڈیجیٹل نمائندگیوں کی درستگی میں اضافہ کرے گا۔ مثال کے طور پر، IoT ڈیٹا کی فیڈز حالیہ موسم یا دیگر حالات کی بنیاد پر میٹاورس کی اشیاء کے فنکشن کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ 

IoT کا نفاذ بنا کسی رکاوٹ کے حقیقی دنیا کی ڈیوائسز کی ایک بڑی تعداد کو 3D دنیا سے مربوط کر سکتا ہے۔ یہ چیز میٹاورس میں حقیقی وقت کی سمولیشنز تخلیق کرنے کو فعال کرتی ہے۔ میٹاورس کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے، IoT اپنے جمع کردہ ڈیٹا کی نظم کاری کے لیے مشین لرننگ اور AI کو بھی استعمال کر سکتا ہے۔


میٹاورس کے چیلنجز

میٹاورس ابھی تک تیاری کے مراحل میں ہے۔ کچھ چیلنجز میں شناخت کی منظوری اور رازداری کا کنٹرول شامل ہیں۔ حقیقی دنیا میں، عموماً کسی کی شناخت کرنا مشکل نہیں ہوتا۔ لیکن جب لوگ اپنے اوتارز کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھیں گے، تو یہ بتانا یا ثابت کرنا مشکل ہو جائے گا کہ دوسرا شخص کون ہے۔ مثال کے طور پر، مشتبہ کردار یا حتیٰ کہ بوٹس بھی کسی اور کا روپ دھارتے ہوئے میٹاورس میں داخل ہو سکتے ہیں۔ وہ پھر اس چیز کو ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے یا دیگر صارفین کو اسکیم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

ایک اور چیلنج رازداری کا ہے۔ ایک مشغولیتی تجربے کی پیشکش کے لیے میٹاورس AR اور VR ڈیوائسز پر انحصار کرتی ہے۔ کیمرے کی صلاحیتوں اور منفرد شناخت کاروں کی حامل یہ ٹیکنالوجیز حتمی طور پر ذاتی معلومات کے غیر مطلوبہ افشاء کا سبب بن سکتی ہیں۔


اختتامی خیالات

اگرچہ میٹاورس ابھی تک زیر تعمیر ہے، پھر بھی بہت سی کمپنیاں اس کی استعداد کو پہلے سے ایکسپلور کر رہی ہیں۔ کرپٹو اسپیس میں، Decentraland اور The Sandbox قابلِ ذکر پراجیکٹس ہیں، لیکن Microsoft، Nvidia، اور Facebook جیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہو رہی ہیں۔ AR، VR، اور AI ٹیکنالوجیز میں پیشرفت کے ساتھ ہی، ہم ممکنہ طور پر ان ورچوئل، سرحدوں سے ماوراء دنیاؤں میں نئے دلچسپ فیچرز دیکھیں گے۔