امواد
- SafePal S1 کی خصوصیات
- باکس میں کیا ہے؟
- SafePal S1 کا جائزہ
- SafePal S1 کے فوائد اور نقصانات
- SafePal S1 کی قیمت
- اختتامی خیالات
SafePal S1 کی خصوصیات
ڈائمینشنز (cm) | 8.6 x 5.4 x 0.6 |
اسکرین | 1.3” IPS اسکرین |
اندراج | D-Pad اور کیمرہ |
رابطہ | N/A |
بیٹری سے تقویت یافتہ ہے؟ | جی ہاں |
موافقت | Android، iOS |
معاونت یافتہ کوائنز اور ٹوکنز | 1000+ |
GitHub |

باکس میں کیا ہے؟
- SafePal S1
- USB-A سے مائیکرو USB کیبل
- تین بحالی کی شیٹس
- اسٹیکرز
- فوری شروع کرنے کی رہنمائی
- صاف کرنے والا کپڑا
SafePal S1 کا جائزہ
یہ ڈیوائس ایک MP3 پلیئر کی یاد دلاتی ہے۔ اس کی کلر اسکرین کے نیچے D-pad کو مختلف مینوز پر جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور ٹرانزیکشنز پر دستخط کرتے وقت ایک کیمرے کو QR کوڈز اسکین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا کوئی وائرڈ کنکشن (ماسوائے اس کے جسے بیٹری چارج کرنے اور اپڈیٹس موصول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) نہیں ہوتا۔ اپڈیٹس کے بعد SafePal کو تقریباً رابطوں کے لیے بند – کر دیا جاتا ہے، بیرونی دنیا سے اس کی واحد مواصلت اسکرین پر ڈسپلے ہونے والی معلومات کے ذریعے کی جاتی ہے۔
چونکہ ڈیوائس کو کسی انٹرنیٹ سے مربوط مشین میں تقریباً کبھی بھی پلگ نہیں کیا جاتا، اس لیے حملے کے بہت سے ویکٹرز ختم ہو جاتے ہیں۔ گوکہ، اس کے لیے استعمال کی قیمت چکانا پڑتی ہے، کیونکہ فنڈز خرچ کرنے کا عمل کسی حد تک بے ترتیب ہوتا ہے۔ صارفین والیٹ کو ایک اسمارٹ فون ایپ کے ساتھ جوڑتے ہیں اور QR کوڈز کے ذریعے دونوں کے درمیان معلومات منتقل کرتے ہیں۔
جیسا کہ بیان کیا گیا، SafePal کی اسمارٹ فون کے ساتھ موافقت اور کیبلز کی کمی اس کو پورے عمل کے دوران پورٹیبل اور استعمال کے لحاظ سے آسان بناتی ہے۔ آج کل کے اکثر (اگر تمام نہیں تو) ہارڈ ویئر والیٹس کی طرح، ڈیوائس کو ایک PIN کوڈ داخل کرنا درکار ہوتا ہے۔ صارفین منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا 12 لفظی سیڈ تیار کرنا ہے یا 24 لفظی تیار کرنا ہے۔
SafePal کا سب سے بڑا نقص یہ ہے کہ بالکل نازک محسوس ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی، یہ دستیاب سستے ترین ہارڈ ویئر والیٹس میں سے ایک ہے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
SafePal S1 کے فوائد اور نقصانات
فوائد
- 1000+ اثاثہ جات کو اسٹور کر سکتا ہے
- طبعی طور پر ٹیمپر ہونے کی صورت میں ڈیوائس ہٹا دی جاتی ہے۔
- مناسب قیمت
- وائر لیس
نقصانات
- نازک محسوس ہوتا ہے
- مکمل طور پر روابط بند نہیں ہوتے (فرم ویئر اپ گریڈز کے لیے کمپیوٹر میں پلگ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی)
- ٹرانزیکٹ کرنے میں پیچیدہ ہے
- ٹوکن کی وسیع حد کی معاونت کرتا ہے، لیکن یہ اس قدر بلاک چینز کی معاونت نہیں کرتا جتنی کہ ہارڈ ویئر والیٹس کی کرتا ہے۔
SafePal S1 کی قیمت
فروری 2020 تک، SafePal S1 کی قیمت $39.99 رکھی گئی ہے۔
یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہارڈ ویئر والیٹس ہمیشہ مینوفیکچرر یا آفیشل ری سیلرز سے براہ راست خریدیں۔ استعمال شدہ ہارڈ ویئر والیٹس خریدنے سے نجی کلیدوں کے عیاں ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اختتامی خیالات
ہارڈ ویئر والیٹ کی فہرست میں SafePal S1 کا ایک منفرد مقام ہے۔ یہ آپریٹ کرنے میں سیدھا سادا ہے اور سستی ترین پیشکشوں میں سے ایک ہونے کے باوجود، کچھ صاف فیچرز کے ساتھ آتا ہے۔ قابل فہم طور پر، یہ Ledger یا Cobo Vault کی طرح مضبوط محسوس نہیں ہوتا، اس لیے صارفین کو نہایت احتیاط سے اپنے سیڈز بیک اپ کرنا یقینی بنانا چاہیئے۔
اس کے باوجود، یہ ان صارفین کے لیے ایک بہترین پراڈکٹ ہے، جو ایک معروف یا تحویلی والیٹ سے منتقل ہونے کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ وہ لوگ جو لگاتار ٹرانزیکٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، یہ ایک اچھا پورٹیبل حل ہے جس میں کوئی کیبلز شامل نہیں ہوتیں۔