Ledger نینو X – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022
امواد کا جدول
امواد
Ledger نینو X کی خصوصیات
باکس میں کیا ہے؟
Ledger نینو X کا پیش منظر
Ledger نینو X کے فوائد اور نقصانات
Ledger نینو X کی قمیت
اختتامی خیالات
Ledger نینو X – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022
ہوم
آرٹیکلز
Ledger نینو X – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022

Ledger نینو X – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022

نو آموز
شائع کردہ Mar 12, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 27, 2022
3m

امواد


Ledger نینو X کی خصوصیات

ڈائمینشنز (cm)

7.2 x 1.86 x 1.18

وزن

34 گرام

اسکرین

128 x 64 OLED

اندراج

دو بٹن

رابطہ

USB-C، بلو ٹوتھ

بیٹری

100 mAh لیتھیم آئن

موافقت

  • 64-bit ڈیسک ٹاپ PCs (Windows 8+, macOS 10.8+, Linux) ماسوائے ARM پروسیسرز
  • iOS 9+ یا Android 7+ اسمارٹ فونز

معاونت یافتہ کوائنز اور ٹوکنز

~1200+

GitHub

https://github.com/LedgerHQ



باکس میں کیا ہے؟

  • Ledger نینو X
  • USB ٹائپ C کیبل
  • شروعات سے متعلق کتابچہ
  • 3 ریکوری شیٹس
  • کیی چین اسٹریپ


Ledger نینو X کا پیش منظر

Ledger نینو X ایک چھوٹی سی ڈیوائس ہے جو آسانی سے جیب میں بھی پوری آ سکتی ہے، اور یہ چیز اسے چلتے پھرتے اپنی کرپٹو ہولڈنگز کا نظم کرنا آپ کے لیے آسان بناتی ہے۔ Ledger نینو S کے مقابلے میں، اس کی اسکرین تھوڑی بڑی ہے اور بٹن اچھی جگہ لگے ہوئے ہیں جنہیں دبانا آسان ہے۔

آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، یا iOS یا Android ڈیوائس استعمال کرتے ہوئے Ledger نینو X سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ ہماری ٹیسٹنگ کے پورے عمل کے دوران، ابتدائی سیٹ اپ کا عمل خاصا بے خلل اور بدیہی تھا – جو حتیٰ کہ نوآموزوں کے لیے بھی مناسب ہے۔ USB-C اور بلو ٹوتھ استعمال کرتے ہوئے ڈیوائسز کو جوڑنا مستقل طور پر اور کسی پیچیدگیوں کے بغیر کام کرتا ہے۔ Ledger کے مطابق، بیٹری لائف تقریباً 8 گھنٹے ہے، اور بیٹری تقریباً 5 سال تک کارآمد رہتی ہے۔

Ledger ڈیوائس پر کرپٹو ہولڈنگز کا نظم کرنے کا سب سے آسان طریقہ بذریعہ Ledger Live ایپ ہے – جو ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں کے لیے دستیاب ہے۔ یہ آپ کی توقع کے مطابق تمام اسٹینڈرڈ عمل پذیری فراہم کرتا ہے، جیسا کہ بیلنسز چیک کرنا، یا اثاثے بھیجنا یا وصول کرنا۔ لیکن، یہ زیادہ جدید ترین خصوصیات کی پیشکش بھی کرتا ہے، جیسا کہ  SegWit ٹرانزیکشنز، ایکسچینج انضمام کاریاں، اور توسیع شدہ پبلک کیی کی برآمدگی کی صلاحیت (xpub)۔ یہ قابل مشاہدہ ہے کہ Ledger نینو X Binance DEX کی جانب سے مقامی طور پر معاونت یافتہ بھی ہے۔ اگرچہ آپ Ledger Live میں بہت سارے اثاثوں کا نظم کر سکتے ہیں، لیکن کچھ کوائنز پھر بھی آپ سے فریق ثالث والیٹ سافٹ ویئر کے استعمال کا تقاضہ کریں گے۔
Ledger نینو S کی تحدیدات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ ایک ہی وقت میں صرف چند ایپس انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں، Ledger نینو X ایک ہی وقت میں 100 تک ایپس اسٹور کر سکتا ہے، یہ چیز اسے  متغیر پورٹ فولیو کے نظم کے لیے موزوں بناتی ہے۔



کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!



Ledger نینو X کے فوائد اور نقصانات

فوائد

  • اسے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ سیٹ اپ اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • انتہائی پورٹیبل ہے اور اس میں بلٹ ان بیٹری بھی ہے۔
  • تمام بڑے بلاک چینز اور وسیع اقسام کے ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے۔
  • استعمال میں آسان ہے۔
  • کوائنز شامل کرنا تیز اور بدیہی ہے۔
  • متعدد زبانوں میں معاونت کرتا ہے۔
  • Ledger مستحکم طور پر ایک قائم شدہ کمپنی ہے جو 2014 سے آپریٹ کر رہی ہے۔

نقصانات

  • بلوٹوتھ فنکشن سکیورٹی خطرے کی وجہ بن سکتا ہے۔ لیکن، کمپنی کے مطابق، بلوٹوتھ کے ذریعے کوئی اہم ڈیٹا (جیسا کہ نجی کلیدیں یا سیڈ) منتقل نہیں کیا جاتا۔


Ledger نینو X کی قمیت

جنوری 2020 تک، Ledger نینو X $119 کے عوض فروخت کیا جاتا ہے۔ 

یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہارڈ ویئر والیٹس ہمیشہ مینوفیکچرر سے براہ راست خریدیں۔ استعمال شدہ ہارڈ ویئر والیٹس خریدنے سے نجی کلیدوں کے عیاں ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔


اختتامی خیالات

Ledger نینو X کرپٹو انڈسٹری میں ہارڈویئر والیٹ کے سب سے مشہور مینوفیکچررز میں سے ایک کی تازہ ترین پراڈکٹ ہے۔ اس کے پیش رو، Ledger نینو S اپنے استعمال میں آسانی اور مسابقتی قیمت کے سبب مشہور ترین کرپٹو کرنسی ہارڈ ویئر والیٹس میں سے ایک رہا ہے۔ Ledger نینو X کوائنز کے لیے اضافی گنجائش اور بلوٹوتھ ربط سازی کے ساتھ موجود ہے۔

مختصراً، Ledger نینو X استعمال میں آسان اور قابل رسائی ہارڈ ویئر والیٹ ہے، جو نوآموزوں اور ایڈوانسڈ صارفین دونوں کے لیے موزوں ہے۔