امواد
- Ledger نینو S کی خصوصیات
- باکس میں کیا ہے؟
- Ledger نینو S کا پیش منظر
- Ledger نینو S کے فوائد اور نقصانات
- Ledger نینو S کی قمیت
- اختتامی خیالات
Ledger نینو S کی خصوصیات
ڈائمینشنز (cm) | 5.7 x 1.7 x 0.9 |
وزن | 16.2 گرام |
اسکرین | OLED |
ان پُٹ | دو بٹن |
رابطہ | وائرڈ (مائیکرو USB) |
بیٹری | نہیں |
مسابقت |
|
معاونت یافتہ کوائنز اور ٹوکنز | ~1200+ |
GitHub |

باکس میں کیا ہے؟
- Ledger نینو S
- USB کیبل
- 3 ریکوری شیٹس
Ledger نینو S کا پیش منظر
Ledger نینو S ایک چھوٹی سی ڈیوائس ہے جو آسانی سے جیب میں بھی پوری آ سکتی ہے – اس کا ڈیزائن ایک عام USB اسٹک سے مشابہ ہے۔ ابتدائی سیٹ اپ سیدھا سادا اور بدیہی ہو سکتا ہے، جو کہ بالکل نئے نوآموزوں کے لیے بھی موزوں ہے۔
کسی Ledger ڈیوائس پر کرپٹو ہولڈنگز کو مینیج کرنے کا سب سے آسان طریقہ Ledger Live ہے۔ یہ ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں کے لیے دستیاب ہے، لیکن موبائل ایپ صرف Android ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔ کنکشن کو فریق ثالث OTG (On The Go) USB کیبل چاہیئے ہوتی ہے، جس کے ایک سرے پر مائیکرو USB پورٹ اور دوسرے سرے پر فیمیل USB پورٹ ہوتی ہے۔
Ledger نینو S کی ایک معمولی خامی نسبتاً کم مقدار میں فلیش میموری ہونا ہے۔ اگر آپ کرپٹو کرنسی منتقل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس کام کے لیے ایک مخصوص ایک مخصوص ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت ہو گی۔ چونکہ ہر کوائن کو ایک الگ ایپ درکار ہوتی ہے، اس لیے آپ ایک وقت میں کچھ ہی ایپس انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ نوٹ کرنا بھی اہم ہے کہ کسی ایپ کو ان انسٹال کرنا آپ کی کییز یا فنڈز کو متاثر نہیں کرے گا۔ لیکن، آپ ایپ دوبارہ انسٹال کیے جانے ت اس اکاؤنٹ سے منتقل کرنے کے قابل ہیں ہوں گے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
Ledger نینو S کے فوائد اور نقصانات
فوائد
- تمام بڑے بلاک چینز اور وسیع اقسام کے ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے۔
- استعمال میں آسان ہے۔
- کوائنز شامل کرنا تیز اور بدیہی ہے۔
- متعدد زبانوں میں معاونت کرتا ہے۔
- مناسب قیمت۔
- Ledger مستحکم طور پر ایک قائم شدہ کمپنی ہے جو 2014 سے آپریٹ کر رہی ہے۔
نقصانات
- آپ ایک وقت میں کچھ ہی ایپس انسٹال کر سکتے ہیں۔
- لیجی نینو X کے مقابلے میں موبائل کے لیے کم دوستانہ ہے۔
Ledger نینو S کی قمیت
جنوری 2020 تک، Ledger نینو S $59 کی عوض فروخت کیا جاتا ہے۔
یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہارڈ ویئر والیٹس ہمیشہ مینوفیکچرر سے براہ راست خریدیں۔ استعمال شدہ ہارڈ ویئر والیٹس خریدنے سے نجی کلیدوں کے عیاں ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اختتامی خیالات
Ledger نینو S اپنی مناسب قیمت اور استعمال میں آسانی کے سبب کامیاب ترین ہارڈ ویئر والیٹس میں سے ایک ہے۔ اس کی نئی ساخت، Ledger نینو X، زیادہ خصوصیات لیکن زیادہ قیمت کے ساتھ دستیاب ہے۔ Ledger کے پاس سکیورٹی کا اچھا ٹریک ریکارڈ ہونے کی وجہ سے، نینو Sایک کم قیمت متبادل کے طور پر اب بھی ایک درست انتخاب ہے۔
مختصراً، Ledger نینو S ایسے افراد کے لیے ایک آئیڈیل انتخاب ہے جو ایک مناسب قیمت پر عام ہارڈ ویئر کے ساتھ اپنے پورٹ فولیو کو محفوظ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔