Binance پر کیسے ڈپازٹ کرتے ہیں
امواد کا جدول
تعارف
Binance پر کرپٹو کرنسی کیسے ڈپازٹ کریں
Binance پر فیاٹ کرنسی کے ساتھ کرپٹو کیسے خریدیں
کیا Binance کرپٹو ڈپازٹ کرنے کی فیس بھی لیتی ہے؟
KYC کے ساتھ اور اس کے بغیر ڈپازٹ کی زیادہ سے زیادہ اور کم از کم رقم
Binance پر ڈپازٹ کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
میں Binance پر ڈپازٹ کیوں نہیں کر سکتا/سکتی ہوں؟
اگر میرا Binance کا ڈپازٹ نہیں پہنچتا تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیئے
کیسے جانچ کریں کہ آیا کوئی ڈپازٹ کامیاب تھا
اختتامی خیالات
Binance پر کیسے ڈپازٹ کرتے ہیں
ہومآرٹیکلز
Binance پر کیسے ڈپازٹ کرتے ہیں

Binance پر کیسے ڈپازٹ کرتے ہیں

نو آموز
شائع کردہ Dec 10, 2018اپڈیٹ کردہ Mar 22, 2022
6m

TL؛DR

Binance بیرونی والیٹس اور بینک اکاؤنٹس سے فیاٹ اور کرپٹو کے ڈپازٹس کو قبول کرتی ہے۔ جس کرنسی کو آپ ڈپازٹ کرنا چاہ رہے ہیں اس کے لحاظ سے آپ کا استعمال کا مطلوبہ طریقہ مختلف ہو گا۔

جب ضرورت پڑے تو بلاک چین ایڈریس کو ڈبل چیک کرنا اور درست میمو یا ID کا اندراج یقینی بنائیں۔ اگر بلاک چین کے نیٹ ورک پر رش ہو، تو آپ اپنے کرپٹو ڈپازٹس کے حوالے سے تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو آپ کو اپنی ٹرانزیکشن کی تصدیق تک مزید انتظار کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اگر کچھ دیر بعد بھی آپ کو مسائل کا سامنا ہو، تو براہ کرم Binance کی کسٹمر معاونت سے رابطہ کریں۔

آپ کے زیرِ استعمال طریقے کے لحاظ سے، فیاٹ ڈپازٹس کو کریڈٹ ہونے میں متعدد دن لگ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑے، تو کسٹمر کی معاونت سے رابطہ کرنے سے پہلے چیک کریں کہ آیا ڈپازٹس ممکنہ طور پر معطل تو نہیں کر دیے گئے۔


تعارف

Binance پر کرپٹو کرنسیز ٹریڈ کرنے کے قابل ہونے سے پہلے، آپ کو فیاٹ یا کرپٹو فنڈز ڈپازٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کے فنڈز کو ڈپازٹ کرنے کے متعدد طریقے ہیں۔ بعض میں دوسروں سے زیادہ وقت لگتا ہے، لہٰذا تھوڑے سے تحمل کی ضرورت ہو گی۔  اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نیچے دیے گئے مراحل پر عمل کریں کہ آپ کے فنڈز SAFU اور ٹھیک ہیں۔


Binance پر کرپٹو کرنسی کیسے ڈپازٹ کریں

اس مثال میں، ہم ٹرسٹ والیٹ سے BNB کو ڈپازٹ کر رہے ہوں گے۔

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ ایک مرتبہ لاگ ان کر لینے کے بعد، اپنا ماؤس [Wallet] پر لے جائیں، اور [Fiat and Spot] پر کلک کریں۔


2. [Deposit] پر کلک کریں۔


3. [Crypto] ٹیب منتخب کریں۔


4. وہ کرپٹو کرنسی منتخب کریں جسے آپ ڈپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔


5. اگر یہ کرپٹو کرنسی کئی نیٹ ورکس پر جاری کی جاتی ہے، تو منتخب کریں کہ آپ کس پر اپنا ڈپازٹ کرنا چاہیں گے۔

مثال کے طور پر، BNB BEP-2 ٹوکن کے طور پر، Binance اسمارٹ چین (BSC) BEP-20 کے طور پر، اور Ethereum بطور ERC-20 ٹوکن، Binance چین پر جاری کیا جاتا ہے۔ اسی طرح، اگر آپ کے پاس اس والیٹ میں BEP-2 ٹوکنز ہوں جس سے آپ بھیج رہے ہیں، تو BEP-2 کے ڈپازٹ ایڈریس کا چناؤ کریں۔ اس مرحلے پر بہت احتیاط سے کام لیں۔ اگر آپ غلط ایڈریس پر ڈپازٹ کر دیتے ہیں، تو آپ اپنے ڈپازٹ سے محروم ہو سکتے ہیں۔


6. BNB ڈپازٹ کرنے کے لیے ایک ڈپازٹ ایڈریس اور MEMO دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو ان دونوں کو اس والیٹ کے اندر موزوں جگہوں پر کاپی اور پیسٹ کرنے کی ضرورت ہو گی جس سے آپ ڈپازٹ کروا رہے ہیں۔

MEMO کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ کیونکہ تمام Binance صارفین کے لیے BNB ڈپازٹ کروانے کا ایڈریس یکساں ہوتا ہے۔ MEMO ہر اکاؤنٹ کو تفویض کیا جانے والا ایک منفرد شناخت کار ہے جو ڈپازٹ کی شناخت اور مناسب اکاؤنٹ میں کریڈٹ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

7. اپنے ٹرسٹ والیٹ میں BNB پر ٹیپ کریں۔


8. بھیجیں پر ٹیپ کریں۔


9. یہ وہ فیلڈ ہے جہاں آپ کو Binance کے ڈپازٹ صفحے سے ڈپازٹ ایڈریس اور MEMO پیسٹ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ QR کوڈ کو اسکین کرنے کے لیے اپنے فون کیمرہ کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


10. ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں۔ ایک بار جب آپ اپنے ٹرسٹ والیٹ سے اسے بھیج دیتے ہیں، تو آپ ٹرانزیکشن ID کو تلاش کر کے بلاک چین ایکسپلورر میں اس کا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔   ہم آفیشل Binance چین ایکسپلورر کی تجویز دیتے ہیں۔
11. آپ Binance پر اپنی ٹرانزیکشن ہسٹری کے تحت اپنے آنے والے ڈپازٹ کو دیکھنے کے قابل ہوں گے۔


Binance پر فیاٹ کرنسی کے ساتھ کرپٹو کیسے خریدیں

آپ Binance پر 60 سے زائد فیاٹ کرنسیز اور ادائیگی کے متعدد طریقوں کے ساتھ کرپٹو کرنسیز کو خرید سکتے ہیں۔ Bitcoin (BTC) یا Ether (ETH) سمیت دیگر کرپٹو کرنسیز کے لیے بھی یہی طریقہ کار استعمال ہو گا۔

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ ایک مرتبہ لاگ ان کر لینے کے بعد، اپنا ماؤس [Wallet] پر لے جائیں، اور [Fiat and Spot] پر کلک کریں۔


2. [Deposit] پر کلک کریں۔


3. [Fiat] ٹیب منتخب کریں۔


4. اگر آپ نے ایسا نہیں کیا، تو [Verify Now] پر کلک کر کے اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی شناخت کی توثیق مکمل کریں۔


5. وہ کرنسی جو آپ خریدنا چاہتے ہیں اور ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔ Binance کریڈٹ کارڈز، ڈیبٹ کارڈز، بینک ٹرانسفرز، یا آپ کے فیاٹ بیلنس کی معاونت کرتی ہے۔


6. مطلوبہ تفصیلات درج کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔


7. اپنی ادائیگی جمع کروانے سے پہلے ادائیگی کی تفصیلات کو ڈبل چیک کرنا یقینی بنائیں۔


کیا Binance کرپٹو ڈپازٹ کرنے کی فیس بھی لیتی ہے؟

Binance پر اپنی کرپٹو ڈپازٹ کرنے کا عمل فیس سے پاک ہے۔ تاہم، یہ مت بھولیں کہ جب آپ اپنے والیٹ سے Binance پر اپنی کرپٹو بھیجتے ہیں تو آپ کو ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ اگر آپ کسی ایکسچینج سے اپنے فنڈز کو منتقل کر رہے ہیں، تو آپ کو اپنی کرپٹو نکلوانے کے لیے رقم نکلوانے کی فیس ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔


KYC کے ساتھ اور اس کے بغیر ڈپازٹ کی زیادہ سے زیادہ اور کم از کم رقم

ایسے صارفین جنہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر KYC (اپنے صارف کو جانیں) مکمل نہیں کیا ہے ان کے ڈپازٹس اور رقم نکلوانے کی سرگرمیاں کافی حد تک محدود ہوں گی۔ ہر ملک کے لحاظ سے اصل حدود مختلف ہوتی ہیں، لہٰذا یہ جاننے کا بہترین طریقہ لاگ ان کرنا اور اپنے پروفائل کے صفحے پر جانا ہے۔ توثیق کا ہر نیا لیول آپ کے ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کی حدود میں بھی اضافہ کرے گا۔


Binance پر ڈپازٹ کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

جیسے ہی آپ کے کرپٹو ڈپازٹ کو خاطر خواہ تصدیق حاصل ہو جاتی ہے، اسے فوری طور پر آپ کے Binance اسپاٹ والیٹ میں ظاہر ہو جانا چاہیئے۔ تاہم، نیٹ ورک پر زیادہ ٹریفک اور رش تاخیر کا باعث بن سکتا ہے۔ آپ Binance Smart Chain کے لیے BscScan یا Ethereum کے لیے EtherScan جیسے بلاک چین ایکسپلورر کو استعمال کرتے ہوئے ٹرانسفر کے اسٹیٹس کو چیک کرنے کے لیے TxID (ٹرانزیکشن ID) استعمال کر سکتے ہیں۔

فیاٹ ڈپازٹس کا دارومدار اس طریقے پر ہو گا جسے آپ نے اپنی رقم بھیجنے کے لیے استعمال کیا ہو گا۔ ڈپازٹ کرنے کے وقت کی حد گھنٹوں سے دنوں تک ہو سکتی ہے۔ مزید تفصیلی معلومات کے لیے، فیاٹ ڈپازٹ کے صفحے پر جائیں اور اپنا چناؤ کردہ ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔ 


میں Binance پر ڈپازٹ کیوں نہیں کر سکتا/سکتی ہوں؟

اگر آپ Binance پر کرپٹو یا فیاٹ ڈپازٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو آپ کا ڈپازٹ دو وجوہات کی بنا پر ناکام ہو سکتا ہے۔ اول تو یہ ہے، Binance اپڈیٹس یا تکنیکی مرمت کی غرض سے فیاٹ یا کرپٹو ڈپازٹس کو وقتاً فوقتاً معطل کرتی رہتی ہے۔ اگر آپ نے کوئی فیاٹ ٹرانسفر کرنے کی کوشش کی ہے اور آپ کی فیاٹ اب مزید معاونت پذیر نہیں ہے، تو Binance فنڈز (عام طور پر سات ایام کار کے اندر) واپس کر دے گی۔

اگر آپ کو اپنی کرپٹو ڈپازٹ کرنے میں دقت ہو رہی ہے، تو یہ اکثر اوقات صارفی نقص کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ڈپازٹ اسکرین پر، Binance آپ کے استعمال کے لیے ادائیگی کی تفصیلات کو ڈسپلے کرے گی۔ یقینی بنائیں کہ آپ اسے اپنی رقم نکلوانے کے والیٹ یا ادائیگی کی سروس کے صفحے پر احتیاط سے کاپی کر رہے ہیں۔

Binance وقتاً فوقتاً ڈپازٹس کو معطل کر دیتی ہے، اس لیے مزید معلومات کے لیے اپنی ای میل یا Binance کی تازہ ترین خبریں چیک کرتے رہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ نے Binance سے والیٹ ایڈریس کو درست طور پر کاپی اور پیسٹ کیا ہے اور آپ نے درست بلاک چین نیٹ ورک کا انتخاب کیا ہے۔ آپ کو کامیابی سے اپنی کرپٹو ڈپازٹ کرنے کے لیے ٹیگ، MEMO، یا ادائیگی کی ID شامل کرنے کی ضرورت بھی پیش آ سکتی ہے۔


اگر میرا Binance کا ڈپازٹ نہیں پہنچتا تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیئے

اگر آپ نے کوئی فیاٹ ڈپازٹ بھیجا ہے اور Binance نے اسے آپ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ نہیں کیا، تو Binance کی کسٹمر معاونت کی ٹیم سے رابطہ کریں۔ فیاٹ ڈپازٹس میں چند دن لگ سکتے ہیں۔
اگر آپ نے MEMO، ٹیگ، یا ادائیگی کی ID کے بغیر کرپٹو ڈپازٹ کو کسی درست ایڈریس پر بھیج دیا ہے، تو آپ اپنے فنڈز کی بحالی میں مدد کے لیے سیلف سروس کے فارم کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے، آپ کو TxID، رقم، اور ارسال کنندہ کے ایڈریس سمیت اپنی ٹرانزیکشن سے متعلق کچھ بنیادی معلومات درکار ہوں گی۔ یہ عمل صرف اس صورت میں کام کرتا ہے جب بلاک چین نے خاطر خواہ حد تک آپ کی ٹرانزیکشن کی تصدیق کر دی ہو۔


اگر آپ کی ٹرانزیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی، تو نیٹ ورک پر رش ہو سکتا ہے، اور آپ کو زیادہ دیر کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ مختلف بلاک چینز کو تصدیقات کی مختلف تعداد درکار ہوتی ہے۔ جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، آپ بلاک چین ایکسپلورر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اثاثوں کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے TxID کو استعمال کر سکتے ہیں۔


کیسے جانچ کریں کہ آیا کوئی ڈپازٹ کامیاب تھا

اگر آپ کے کرپٹو ڈپازٹ کو خاطر خواہ تصدیقات حاصل ہو جاتی ہیں، اسے فوری طور پر آپ کے Binance اسپاٹ والیٹ میں ظاہر ہو جانا چاہیئے۔ آپ [Wallet] - [Overview] - [Tranzaction History] پر جا کر اسے مزید چیک کر سکتے ہیں۔


فیاٹ ڈپازٹس جیسے ہی Binance کے اکاؤنٹ میں کامیابی سے پہنچ جائیں انہیں فوری طور پر ظاہر ہو جانا چاہیئے۔ آپ انہیں ویب سائٹ کے [Fiat & Spot] سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

آپ کے Binance اکاؤنٹ کو فیاٹ یا کرپٹو سے لوڈ کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ Binance ہمیشہ اپنے صارفین کو عمل کاری کے تیز ترین اوقات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن تاخیر کے عوامل عموماً Binance کی پہنچ سے باہر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو معمول سے زیادہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے، تو براہ کرم Binance کی کسٹمر معاونت سے رابطہ کریں۔