Ledger Nano کو BNB اسمارٹ چین (BSC) سے کس طرح مربوط کریں؟
امواد کا جدول
تعارف
Ledger Nano کیا ہوتا ہے؟
کولڈ اسٹوریج ڈیوائس کیا ہوتی ہے؟
Ledger Live
کیا Ledger Live ایپ ہر BEP-20 ٹوکن کی معاونت کرتی ہے؟
غیر معاونت شدہ BEP-20 ٹوکن کے اپنے بیلنس تک رسائی کریں
اختتامی خیالات
Ledger Nano کو BNB اسمارٹ چین (BSC) سے کس طرح مربوط کریں؟
ہوم
آرٹیکلز
Ledger Nano کو BNB اسمارٹ چین (BSC) سے کس طرح مربوط کریں؟

Ledger Nano کو BNB اسمارٹ چین (BSC) سے کس طرح مربوط کریں؟

نو آموز
شائع کردہ Sep 10, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
6m

TL؛DR

Ledger Nano S اور Ledger Nano X کولڈ اسٹوریج ڈیوائسز ہوتی ہیں، جنہیں نجی کلیدیں اور کرپٹو باحفاظت اسٹور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہارڈ ویئر والیٹس کبھی بھی انٹر نیٹ سے مربوط نہیں ہوتے، اس طرح ہیکرز سے نجی کلیدیں محفوظ رکھتے ہیں۔

Ledger Nano ڈیوائسز متعدد بلا ک چینز کے ساتھ موافق ہوتی ہیں، جس میں Ethereum، Tron، Binance چین، Solana، اور BNB اسمارٹ چین (BSC) شامل ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو لیجرنینو کو BSC سے مربوط کرنے کا عمل دکھائیں گے۔ یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ اپنے براؤزر کے لیے Ledger Live کو ڈاؤن لوڈ اور MetaMask انسٹال کرتے ہیں۔


تعارف

اگر آپ نے Nano Ledger کے ساتھ اپنے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثہ جات محفوظ کرنے کے لیے قدم اٹھایا ہے، تو آپ کو کارآمد بنانے کے لیے BNB اسمارٹ چین کے ساتھ سیٹ اپ کرنا ہو گا۔ آپ اپنی ڈیوائس پر کوئی بھی BEP-20 ٹوکن اسٹور کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ کے ٹوکنز دکھائی نہیں دیتے، تو آپ کو اس کے لیے دستی طور پر 'معاونت' شامل کرنا پڑ سکتی ہے، تاکہ یہ آپ کی ٹرانزیکشنز اور UI میں دکھائی دے سکے۔


Ledger Nano کیا ہوتا ہے؟

Ledger Nano S اور Ledger Nano X، لیجر کی جانب سے کولڈ اسٹوریج کے دو ہارڈ ویئر والیٹس ہیں۔ یہ USB کے ذریعے کمپیوٹر سے مربوط ہو سکتے ہیں، تاکہ ٹرانزیکشنز کی جا سکیں اور والیٹ پر اسٹور کردہ کرپٹو کی نظم کاری کی جا سکے۔ یہ عمل Ledger Live ایپ یا MetaMask کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ ہر ڈیوائس کی چھوٹی اسکرین اور بٹنز ہوتے ہیں، تاکہ ڈسپلے کے ذریعے نیویگیٹ کیا جا سکے۔


کولڈ اسٹوریج ڈیوائس کیا ہوتی ہے؟

نجی کلیدیں اسٹور کرنے کے لیے، ایک ہارڈ ویئر والیٹ نہایت محفوظ ڈیوائس ہے۔ آپ کو دستیاب والیٹ کی تمام آپشنز میں سے، یہ سب سے زیادہ محفوظ ہے۔ آپ کی نجی کلید کا کبھی بھی انٹرنیٹ سے سامنا نہیں ہوتا، جس سے کسی بھی فرد کے اسے ہیک کرنے یا چرانے کا موقع خاطر خواہ حد تک کم ہو جاتا ہے۔ تاہم، آپ کو اپنی نجی کلید کے بیک اپ کے ساتھ کسی محفوظ مقام پر ڈیوائس اسٹور کرنا ہو گی، ورنہ آپ ڈیوائس کھو دیں گے۔


Ledger Live

1. اگر آپ نے ابھی تک اپنا Ledger Nano سیٹ اپ نہیں کیا، تو اپنے ڈیسک ٹاپ یا موبائل ڈیوائس کے لیے Ledger Live ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور Ledger.com سے سیٹ اپ ہدایات پر عمل کریں۔ Ledger Live کو کھولیں اور USB کے زریعے اپنی ڈیوائس مربوط کریں۔ Ledger Live آپ کو متعدد بلاک چینز پر موجود کولڈ اسٹوریج کی آپ کی ڈیوائس پر کرپٹو کرنسیز کی نظم کاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

2. اکاؤنٹس ٹیب پر جائیں اور [Add account] پر کلک کریں۔ آپ پھر BSC کے لیے آپشن دیکھیں گے۔ [BNB Smart Chain] کا انتخاب کریں، اور [Continue] پر کلک کریں۔

3. Ledger Live اب آپ کے لیے ایک BSC اکاؤنٹ بنا چکا ہو گا۔ اس کے بعد، [Receive] ٹیب پر جائیں۔

4. [Continue] پر کلک کرنے سے قبل اپنے BSC اکاؤنٹ کا انتخاب کریں۔

5. آپ اپنی لیجر ڈیوائس اور Ledger Live ایپ پر اب BNB اسمارٹ چین کا اپنا ایڈریس دیکھیں گے۔ یہ ایڈریس صرف BEP-20 ٹوکنز کے ساتھ موافق ہے۔ یہ BEP-2 ٹوکنز یا Binance چین کے ساتھ موافق نہیں ہے۔ 

6. اُسی میں اپنی ڈیوائس پر ایڈریس کی توثیق کریں اور [Confirm] کو دبائیں۔

 

کیا Ledger Live ایپ ہر BEP-20 ٹوکن کی معاونت کرتی ہے؟

آپ کا Ledger Nano کسی بھی BEP-20 ٹوکن کو قبول کر لے گا، لیکن ہو سکتا ہے کہ یہ ابتدائی طور پر آپ کے بیلنس میں دکھائی نہ دے۔ آپ کا ٹوکن وہاں باحفاظت موجود ہو گا، اور آپ کو بس اس کے لیے کچھ تکنیکی تفصیلات شامل کرنا ہیں، جو Ledger Live اور آپ کی لیجر ڈیوائس پر دکھائی دیں گی۔

Ledger Live تین مختلف طریقوں میں BEP-20 ٹوکنز ڈسپلے کرتا ہے:

  • بیلنس کی رقم اور فیاٹ میں اس کی قدر کے ساتھ۔ یہ مکمل طور پر معاونت شدہ ٹوکنز کے لیے ہے۔

  • بیلنس کی رقم لیکن کسی فیاٹ قدر کے ساتھ نہیں۔ یہ نیم معاونت شدہ ٹوکنز کے لیے ہے

  • کسی بھی بیلنس کی رقم اور فیاٹ قدر کے ساتھ نہیں۔ یہ غیر معاونت شدہ ٹوکنز کے لیے ہے، جہاں آپ کو بذات خود ان کی تفصیلات شامل کرنا ہوں گی۔ 

اگر آپ نے اپنے نینو لیجر کے BSC والیٹ میں BEP-20 ٹوکنز بھیجے ہیں لیکن آپ Ledger Live پر اپنا بیلنس نہیں دیکھ سکتے، تو آپ BscScan کے ساتھ اسے دو بار چیک کر سکتے ہیں۔ BscScan پر جائیں اور اپنے Ledger Nano BSC ایڈریس میں کاپی کریں۔ اپنا بیلنس دیکھنے کے لیے، بائیں جانب [Token] ڈراپ ڈاؤن باکس پر کلک کریں۔


غیر معاونت شدہ BEP-20 ٹوکن کے اپنے بیلنس تک رسائی کریں

آپ کا Ledger Nano کسی بھی BEP-20 ٹوکن کو اسٹور کر سکتا ہے، لیکن آپ کے Ledger Nano پر BSC ایکوسسٹم میں موجود BEP-20 کا ہر ٹوکن مقامی طور پر ڈسپلے نہیں کیا جاتا۔ اسی باعث، اپنے غیر معاونت شدہ BEP-20 ٹوکنز کی نظم کاری کرنے کے لیے، آپ کو اپنے Ledger Nano کے ساتھ MetaMask جیسے والیٹ کو استعمال کرنا ہو گا۔

1. اگر آپ کے Chrome، Firefox، یا کسی دیگر معاونت شدہ براؤزر پر پہلے سے ہی MetaMask انسٹال نہیں ہے، تو ان کی ویب سائٹ پر جائیں اور موافق ایکسٹینشن انسٹال کریں۔

2. MetaMask والیٹ تخلیق کریں یا اپنے MetaMask کے موجودہ والیٹ میں لاگ ان کریں۔ والیٹ تخلیق کرنا آسان ہے - صرف مثالی طور پر کسی ایسی ڈیوائس پر اپنی سیڈ عبارت کا محفوظ بیک اپ ہونا یقینی بنائیں، جو انٹرنیٹ سے مربوط نہ ہو۔

3. اس کے بعد، آپ کو ہماری MetaMask کو BNB اسمارٹ چین سے مربوط کریں والی رہنمائی پر عمل کرنا ہو گا۔ اس عمل میں درج ذیل تفصیلات کے ساتھ صارفی RPC شامل کرنا ہو گا:

مین نیٹ

نیٹ ورک کا نام: اسمارٹ چین

نئی RPC کی URL: https://bsc-dataseed.binance.org/

ChainID: 56

علامت: BNB

بلاک ایکسپلورر کا URL: https://bscscan.com

ایک بار آپ کے کامیابی سے ٹیوٹوریل پر عمل کرنے پر، یہاں مرحلہ 4 پر واپس جائیں۔

4. اپنے Nano Ledger کو اپنے کمپیوٹر سے مربوط کریں اور اس کے بعد اپنی ڈیوائس کی BNB اسمارٹ چین ایپ کھولیں۔ آپ یہ عمل کرنے کے لیے BNB اسمارٹ چین آئیکن کو تلاش کر سکتے ہیں اور بیک وقت اپنے نینو لیجر کے دونوں بٹنز دبا سکتے ہیں۔

5. اپنے نینو لیجر سے مربوط شدہ Ledger Live ایپ کو کھولیں۔ 

6. MetaMask میں، [Settings] - [Advanced] پر جائیں اور اس کے بعد[Use Ledger Live] پر ٹوگل کریں۔ اس کے بعد MetaMask میں آپ کا نینو لیجر ایک اکاونٹ کے طور پر دکھائی دے گا۔

7. اس کے بعد، آپ کو اپنے غیر معاونت شدہ BEP-20 ٹوکن کے معاہدہ جاتی ایڈریس کو کسٹم ٹوکن کے طور پر MetaMask میں شامل کرنا ہو گا۔

8۔ آپ CoinMarketCap یا GoinGecko پر موجود کوائن کو دیکھتے ہوئے، اپنے BEP-20 ٹوکن کے معاہدے کو تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ کو ان معلومات کے ساتھ ذیل میں باکس نظر آئے گا، جسے آپ کاپی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ امر بھی یقینی بنائیں کہ آپ [Decimal] فیلڈ کو بھی نوٹ کرتے ہیں۔


9. یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ MetaMask میں اپنے Ledger Nano اکاؤںٹ پر موجود ہیں، اور آپ نے BNB اسمارٹ چین کا انتخاب کیا ہے، [Assets] ٹیب پر کلک کریں۔ نیچے تک اسکرول کریں اور اس کے بعد [Add Token] پر کلک کریں۔


10. ٹوکن کے معاہدہ جاتی ایڈریس اور اعشاریے کو کاپی کریں۔ عمومی طور پر، MetaMask باقی معلومات آپ کے لیے مکمل کر دے گا۔ [Token Symbol] فیلڈ وہ ٹِکر علامت ہے، جسے آپ کرپٹو کے لیے اپنے والیٹ اور نینو لیجر کی طرف سے ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری مثال میں، یہ CAKE ہو گا۔ حتمی طور پر، [Next] پر کلک کریں۔


آپ اب کامیابی سے اپنے نینو لیجر پر اپنے BEP-20 ٹوکن کے لیے معاونت شامل کر لیں گے۔ اگر آپ اپنے والیٹ میں ٹوکنز منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنی ٹرانزیکشن کی فیس کے لیے کچھ BEP-20 BNB موجود ہوں۔


اختتامی خیالات

ہارڈ ویئر والیٹ کو استعمال کرنے کا انتخاب کرنا، آپ کے کرپٹو اثاثہ جات کی سیکورٹی میں ایک بڑی اپ گریڈ ہے۔ اگر آپ HODLer ہیں، تو آپ کو اکثر اوقات اپنی ڈیوائس کو اپنے کمپیوٹر سے مربوط بھی نہیں کرنا ہو گا۔ آپ کرپٹو خرید سکتے ہیں اور اسے کبھی پلگ کیے بنا ہی اپنی ڈیوائس کے ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ ہر روز اس تک ٹریڈنگ، اسٹیکنگ، یا غیر مرکزی فنانس (DeFi) DApps کے لیے رسائی کرتے ہیں، تو Ledger Live یا MetaMask کے ساتھ اپنے والیٹ کو استعمال کرنے کے لیے صرف ایک اضافی مرحلہ درکار ہو گا: اپنی ڈیوائس کو پلگ کرنا۔ آپ کی کرپٹو ہولڈنگ حکمت عملی کچھ بھی ہو، جب تک آپ اپنی ڈیوائس اور سیڈ عبارت کو محفوظ رکھتے ہیں، تب تک ہارڈ ویئر والیٹ کو BSC کے ساتھ استعمال کرنے کے تقریباً کوئی نقائص نہیں ہیں۔