میٹاورس میں زمین کس طرح خریدی جا سکتی ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
میٹاورس میں زمین کس طرح خریدی جا سکتی ہے؟

میٹاورس میں زمین کس طرح خریدی جا سکتی ہے؟

جدید
شائع کردہ Jan 13, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
8m

TL؛DR

NFT میٹاورس زمین ورچوئل ریئل اسٹیٹ کا ایک ایسا پلاٹ ہے جو کہ نان فنجیبل ٹوکن کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے۔ پلیٹ فارم کے لحاظ سے، مالک اپنی زمین کو سماجی عمل، تشہیر، کام، گیمنگ، اور استعمال کی دیگر صورتوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کسی پراجیکٹ کی زمین کی فروخت سے یا NFT مارکیٹ پلیس کو استعمال کرتے ہوئے زمین کے مالکان سے براہ راست خریدنے کے لیے NFT میٹاورس زمین کی خریداری کر سکتے ہیں۔ آپ کو زمین خریدنے کے لیے ڈیجیٹل والیٹ اور کرپٹو کی ضرورت ہو گی۔ زمین مختلف پلیٹ فارمز پر دیگر صارفین کو بھی فروخت کی جا سکتی ہے، اور مستقبل میں کرائے پر دینے کے طریقہ کار دستیاب ہوں گے۔

اپنی NFT زمین خریدتے وقت، اسے ہمیشہ کسی زمین کو بیچنے سے یا کسی قاابل اعتماد NFT ایکسچینج کے ذریعے سے کسی ثانوی مارکیٹ سے بحفاظت خریدیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ زمین سے وابستہ پراجیکٹ کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور شامل مالیاتی خطرے پر آپ کی مکمل توجہ ہے۔


تعارف

میٹاورس ٹیکنالوجی کے فینز، سرمایہ کاران، اور کرپٹو کے جوشیلے شائقین کے ذریعے بہت ہی زیادہ مقبول ہو گئی ہے۔ 3D ڈیجیٹل دنیا کے اندر ورچوئل زمین کی مانگ میں بہت ہی زیادہ اضافہ واقع ہوا ہے، اور اس مارکیٹ میں اصلی دنیا کی ریئل اسٹیٹ سے مماثلتیں موجود ہیں۔ میٹاورس NFT زمین کی خرید و فروخت ایک انتہائی آسان عمل ہے جسے آپ ہماری رہنمائی کے ذریعے باآسانی انجام دے سکتے ہیں۔


ورچوئل NFT میٹاورس زمین کیا ہوتی ہے؟

NFT زمین کسی میٹاورس پراجیکٹ میں ڈیجیٹل اسپیس کا قابلِ خرید پلاٹ ہوتی ہے۔ نان فنجیبل ٹوکنز (NFT) کا مالک اس زمین کو مختلف مقاصد یا خالصتاً پیسہ لگانے کے مقصد کے تحت استعمال کر سکتا ہے۔ بالعموم، میٹاورس پراجیکٹ اپنے نقشے کو چھوٹے علاقوں میں تقسیم کرتا ہے اور انہیں واحد یا متعدد زمین کی پیشکشوں میں بیچ دیتا ہے۔ ادائیگیاں عام طور پر کرپٹو کرنسی میں کی جاتی ہیں، لیکن بعض پراجیکٹس فیاٹ بھی قبول کرتے ہیں۔
ایک بار خریدے جانے کے بعد، اسپیس عام طور پر مالک اور وزیٹرز کو دریافت کرنے کے لیے ایک 3D ورچوئل تجربہ آفر کرتی ہے۔ چونکہ زمینیں NFTs ہوتی ہیں، اس لیے ان ڈیجیٹل اثاثوں پر ملکیت اور صحتِ سند ثابت کرنا آسان ہوتا ہے۔ مالک فریقِ ثالث کے ایکسچینج کے ساتھ ثانوی مارکیٹ پر یا میٹاورس پراجیکٹ کے ایکو سسٹم کے ذریعے اپنی زمین بیچ سکتے ہیں۔


NFT ورچوئل زمین کے استعمال کی کون سی صورتیں ہوتی ہیں؟

اگرچہ ہو سکتا ہے بعض سرمایہ کار صرف پیسہ لگائیں، لیکن دیگر خریدار زمین کو اس کو ضرورت کے مطابق کسی مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کا پراجیکٹ اس چیز پر اثر انداز ہو گا کہ آپ درحقیقت اپنی زمین سے کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ اسپیسز کے لیے ایونٹس، کانفرنسز کو ہوسٹ کرنا اور زمین پر خاطر خواہ ٹریفک آںے کی صورت میں تشہیری اسپیس کو کرائے پر بھی دینا عام بات ہے۔ PwC کے بشمول، بعض کمپنیوں نے، اپنی پیشکش کردہ سروسز میں بھی اپنی زمین کو نافذ کیا ہے۔ اگر آپ نے کسی NFT گیم سے زمین خریدی ہے، تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کو پلاٹ سے اندرونِ گیم فوائد موصول ہوں گے۔


میٹاورس میں زمین کیسے خریدی جاتی ہے

NFT زمین خریدنے کا عمل بھی کسی دوسرے NFT کی خریداری سے مماثل ہوتا ہے۔ آپ کو شروعات کرنے کے لیے بس ایک والیٹ اور کچھ کرپٹو کرنسی درکار ہوتی ہے۔ کسی بھی سرمایہ کاری کی طرح، خطرات مول لینے سے قبل اپنی ذاتی تحقیق کرنے کو یقینی بنائیں۔

مرحلہ 1: میٹاورس پلیٹ فارم کا انتخاب کریں

میٹاورس پراپرٹی خریدنے سے پہلے، آپ کو میٹاورس پلیٹ فارم کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کی زمین خریدنے کی وجوہات آپ کے منتخب کردہ پراجیکٹ پر اثر انداز ہوں گی، جن کا احاطہ ہم بعد میں اپنی تجاویز کے سیکشن میں کریں گے۔ ہم اس ٹیوٹوریل کے لیے Ethereum پر The Sandbox کو بطور مثال استعمال کریں گے، لیکن Decentraland ایک اور مشہور آپشن ہے۔

مرحلہ 2: اپنے والیٹ کو سیٹ اپ کریں

آپ کو ایک ایسا والیٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہو گی جو آپ کو ان کرپٹو کرنسیز تک رسائی فراہم کرے جو آپ کے زیر ملکیت ہیں۔ آپ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے، یا تو موبائل یا پھر براؤزر پر مبنی والیٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، براؤزر پر مبنی والیٹ استعمال کرنے سے، نسبتاً کم مسائل پیش آتے ہیں۔
MetaMask یا Binance چین والیٹ دونوں مناسب اختیارات ہیں کیونکہ یہ بہت سیبلاک چینز کے ساتھ تعاون یافتہ ہیں لیکن ہمیشہ دو بار چیک کر لیں کہ آپ کے زیرِ استعمال والیٹ NFT زمین کی بلاک چین کے ساتھ تعاون یافتہ ہو۔
جب آپ اپنا والیٹ سیٹ اپ کر لیتے ہیں، تو آپ کو الفاظ کی ایک ایسی اسٹرنگ موصول ہو گی جس کو آپ کی سیڈ کی عبارت کہا جاتا ہے۔ اسے کسی محفوظ جگہ میں رکھیں، کیونکہ آپ اپنی جانب سے رسائی کھو دینے کی صورت میں اسی کے ذریعے اپنے والیٹ کو بحال کر پائیں گے۔ آپ کی جانب سے اس کو کسی ایسی جگہ پر اسٹور کرنا بہترین رہے گا جو ہمیشہ آف لائن رہتی ہو۔

مرحلہ 3: اپنے والیٹ کو Sandbox مارکیٹ پلیس سے کنیکٹ کریں

The SandBox کے نقشے پر، آپ زمین کے ایسے پلاٹس دیکھ سکتے ہیں جو بولی لگانے کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کو آپ The SandBox مارکیٹ پلیس کے ذریعے براہ راست کر سکتے ہیں، جبکہ دوسرے OpeanSea جیسے بیرونی ایکسچینجز پر ہوسٹ کیے جاتے ہیں۔ اسے آسان رکھنے کے لیے آئیں کسی ایسے کو دیکھتے ہیں جس پر ہم The SandBox کے ذریعے بولی لگا سکتے ہیں۔

اس سے قبل کہ آپ کسی بھی چیز کی بولی لگا سکیں، آپ کو اپنا والیٹ کنیکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ The Sandbox کے نقشے پر، بالائی دائیں کونے میں [Sign In] پر کلک کریں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کا والیٹ پراجیکٹ کے طور پر درست بلاک چین پر سیٹ بھی ہے، جو کہ اس صورت میں، Ethereum ہے۔


اس کے بعد، [MetaMask] پر کلک کریں۔


MetaMask ایک پاپ اپ ڈسپلے کرے گا جو آپ کو مربوط ہونے کے لیے کہے گا۔ [Next] پر کلک کریں۔


اپنا والیٹ کنیکٹ کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے [Connect] پر کلک کریں۔


The Sandbox اب آپ سے ای میل ایڈریس شامل کرنے اور عرفی نام تخلیق کرنے کے لیے کہے گا۔ اپنے اکاؤنٹ کو سیٹ اپ کرنے کا عمل مکمل کرنے کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔ اگر آپ SandBox ایڈیٹر استعمال کرنا چاہیں تو آپ رضاکارانہ طور پر پاس ورڈ بھی فراہم کر سکتے ہیں۔


اپنے اکاؤنٹ کو مکمل کرنے کے لیے MetaMask کی دستخط کی درخواست پر [Sign] پر کلک کریں۔


ایک بار کامیابی سے مربوط ہو جانے کے بعد، آپ کو ویب سائٹ کے بالائی دائیں جانب اپنا اکاؤںٹ بیلنس اور پروفائل تصویر دکھائی دے گی۔


مرحلہ 4: Binance پر SAND یا ETH کی خریداری کریں اور اسے اپنے والیٹ پر منتقل کریں

زمین خریدنے یا اس پر بولی لگانے کے لیے، آپ کو اپنے والیٹ میں یا تو SAND اور یا پھر Ether (ETH) کی ضرورت ہو گی۔ ETH خریدنا ممکنہ طور پر زیادہ مفید ہو گا کیونکہ Sandbox کی اکثر زمینوں کی سیلز صرف ETH قبول کرتی ہے۔ آپ اپنے Binance اکاؤنٹ سے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے SAND یا ETH خرید سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے متعلق مزید معلومات کے لیے، ہماری کرپٹو کرنسی کیسے خریدیں رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔


ایک بار کرپٹو کی خریداری کرنے کے بعد، آپ کو اسے اپنے کرپٹو والیٹ میں منتقل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اپنے کرپٹو والیٹ سے عوامی ایڈریس کاپی کریں اور اسے رقم نکلوانے کے ایڈریس کے طور پر استعمال کریں۔ درست مراحل کے لیے ہماری Binance سے رقم کیسے نکلوائیں کی رہنمائی پر عمل کریں۔



مرحلہ 5: زمین کا ایک پارسل منتخب کریں

آپ بولی کے لیے دستیاب زمین کے ذریعے سے با آسانی تلاش کر سکتے ہیں اور یا پھر ذیلی فلٹرز کے ذریعے The Sandbox میں خریداری کر سکتے ہیں۔ The Sandbox کی اکثر زمین پہلے ہی خریدی جا چکی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ عام طور پر صرف OpenSea پر دستیاب زمین کو تلاش کریں گے۔ تاہم، آپ اب بھی The Sandbox کے نقشے کے ذریعے ان سیلز پر بولی لگا سکتے ہیں۔ The Sandbox کا نقشہ اس چیز کی توثیق کا بھی بہترین ذریعہ ہے کہ آپ ایک قانونی NFT پلاٹ خریدتے ہیں، کیونکہ OpenSea کے لنکس UI میں موجودہ ہوتے ہیں۔


کوئی ایسی زمین تلاش کرنے کے بعد کہ جس کی آپ خریداری کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کوئی پیشکش کرنے کے لیے یا تو [Bid] کے بٹن پر کلک کر سکتے ہیں اور یا پھر ETH کی رقم پر کلک کر کے اسے مقررہ قیمت کے مول اس کی خریداری کر سکتے ہیں۔ آئیں [Bid] پر کلک کر کے پیشکش کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔


اب آپ کو ایک پاپ اپ نظر آئے گا جو آپ کو کوئی آفر کرنے کی اجازت دے گا۔ بولی کی رقم داخل کریں اور اپنے والیٹ کے ذریعے ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے سے پہلے [Place Bid] پر کلک کریں۔ اگر فروخت کنندہ آپ کی بولی کو رد کر دیتا ہے یا فروخت ختم ہو جاتی ہے، تو کرپٹو آپ کے والیٹ پر واپس کر دی جائے گی۔


اگر آپ مقررہ قیمت پر کلک کرتے ہیں، تو ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لیے آپ کو OpenSea پر لے جایا جائے گا۔ اس سے پہلے کہ آپ زمین خرید سکیں آپ کو مارکیٹ پلیس سے اپنا والیٹ مربوط کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر آپ The Sandbox کے ذریعے ایسا نہیں کرنا چاہتے تو آپ پیشکش کرنے کے لیے OpenSea کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


میٹاورس پر زمین کیسے فروخت کی جائے

جب آپ اپنی NFT زمین کو فروخت کرتے ہیں تو عموماً دو اختیارات ہوتے ہیں۔ یا تو آپ اسے میٹاورس پراجیکٹ کی مارکیٹ پلیس کے ذریعے یا کسی ثانوی مارکیٹ پلیس پر بیچ سکتے ہیں۔ The Sandbox کے ذریعے، فی الوقت صرف فریقِ ثالث کی مارکیٹ پلیسز کو سیلز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مستقبل میں، زمین کے مالکان SAND میں 5% ٹرانزیکشن کی فیس کے عوض The Sandbox کے ذریعے براہ راست بیچنے کے قابل ہوں گے۔ 

اگر آپ OpenSea پر اپنی زمین بھیجنا چاہتے ہیں، تو باآسانی اپنی پروفائل پر جائیں اور اپنے NFT پر [Sell] کے بٹن پر کلک کریں۔ پھر آپ مقررہ قیمت یا مقررہ وقت کی نیلامی تخلیق کرنے کے قابل ہوں گے۔


میٹاورس میں زمین کرایہ پر کیسے دی جا سکتی ہے

The Sandbox جیسے بعض پراجیکٹس، زمین کے مالکان کو اپنی زمین فریقین ثالث کو کرائے پر دینے کے موقع کی آفر کریں گے۔ تاہم، ایسا کرنے کے لیے کوئی باضابطہ سسٹم موجود نہیں ہے۔ اگر آپ کسی کو کرائے پر زمین دینے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو ایک نجی معاہدہ اختیار کرنے کی ضرورت ہو گی، جو چیز اس عمل کو خاطر خواہ حد تک پُر خطر بناتی ہے۔ کرائے پر دیتے وقت، آپ کو کبھی بھی اپنے NFT کی ملکیت کرایہ دار کو نہیں ٹرانسفر کرنی چاہیئے۔ ایک باضابطہ، محفوظ کرائے کے سسٹم کے لانچ ہونے کا انتظار کرنا نسبتاً زیادہ محفوظ ہے۔


NFT کی ورچوئل زمین خریدنے سے پہلے تجاویز

NFT زمین میں سرمایہ کاری کرتے وقت آپ کو ہمیشہ بہترین طریقوں پر عمل کرنا چاہیئے، بالکل اسی طرح جیسے آپ کسی بھی اور سرمایہ کاری کے وقت کریں گے۔ اپنی NFT زمین خریدنے کے لیے باضابطہ پراجیکٹ لنک کا استعمال یا اچھی ساکھ کی حامل فریقِ ثالث کی مارکیٹ پلیس کا انتخاب یقینی بنائیں۔ خریدنے سے پہلے، اس پلیٹ فارم کے بارے میں احتیاط سے تحقیق کریں جس میں آپ سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اس کی اہم چیزیں چیک کریں۔ اور یہ مت بھولیں، کہ خریدنا ہی صرف آپشن نہیں ہے، بلکہ اگر یہ کسی خاص مقصد کے لیے آپ کو درکار ہے تو آپ ممکنہ طور پر مستقبل میں کچھ زمین کرائے پر لینے کے قابل بھی ہو سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

ڈیجیٹل ریئل اسٹیٹ کا ایکو سسٹم کرپٹو کرنسی کی دنیا میں بہت بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، زمین خریدنا اور فروخت نسبتاً آسان ہے۔ تاہم، حالیہ قیمتیں بعض اوقات اسے قدرتی ریئل اسٹیٹ کی سرمایہ کاری کی نسبت زیادہ مہنگا بنا دیتی ہیں۔ اگر آپ NFT میٹاورس زمین خریدتے ہیں، تو خطرات پر توجہ دینے اور کرپٹو کے محفوظ طریقوں پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں۔