PoolTogether پیسہ بچانے کو ایک گیم کیسے بناتا ہے
امواد کا جدول
تعارف
PoolTogether کیا ہے؟
PoolTogether کیسے کام کرتا ہے؟
PoolTogether کو کیسے استعمال کرتے ہیں
PoolTogether گورننس ٹوکن (POOL)
اپنے POOL ایئر ڈراپ کے ٹوکنز کا کیسے دعویٰ کریں
PoolTogether استعمال کرنے کے نقصانات
اختتامی خیالات
PoolTogether پیسہ بچانے کو ایک گیم کیسے بناتا ہے
ہوم
آرٹیکلز
PoolTogether پیسہ بچانے کو ایک گیم کیسے بناتا ہے

PoolTogether پیسہ بچانے کو ایک گیم کیسے بناتا ہے

جدید
شائع کردہ Feb 19, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
8m

تعارف

غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے عجوبے تخلیقی ڈیویلپرز کو تجربہ کرنے کے لیے بلڈنگ بلاکس کا ایک مکمل نیا سیٹ دیتے ہیں۔ DeFi تحریک کا مقصد ایک مکمل طور پر نیا، اوپن سورس، عوامی، اور شفاف مالیاتی سروس کا ایکو سسٹم تخلیق کرنا ہے۔ 
Defi پختگی کی اس قدر ابتدائی سطح پر ہے کہ مکمل طور پر ایپلیکیشنز کی نئی اقسام باقاعدگی سے وجود میں آتی رہتی ہیں۔ اس دھماکے کی ابتدائی مثالوں میں سے ایک PoolTogether ہے، Ethereum پر تیار کی گئی ایک ایسی لاٹری جس میں کوئی بھی نہیں ہارتا۔ یہ کس طرح کام کرتی ہے، اور آپ کیسے شرکت کر سکتے ہیں؟ آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ کیا ہیں۔


PoolTogether کیا ہے؟

بنیادی طور پر، PoolTogether ایک ایسی Ethereum ایپلیکیشن ہے جو پیسے بچانے کو ایک گیم میں تبدیل کر دیتی ہے۔ یہ بلاک چین ٹیکنالوجی، اسمارٹ معاہدہ جات، اور غیر مرکزی کردہ ایپلیکیشنز (Dapps) کی طاقت کو باہم جوڑتے ہوئے ایسا کرتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ سیونگز کی ایک گیم ہے جو آپ کو ممکنہ طور پر بہت بڑا فائدہ اور کم ترین نقصان پہنچاتی ہے۔

کھلاڑی سیونگ ٹکٹس خرید کر گیم میں شامل ہو سکتے ہیں، جن میں سے ہر ایک ان کو انعام جیتنے کا موقع دیتا ہے۔ ہر ہفتے کے آخر پر، چند فاتحین کو پول کے انعامات اور اپنے ٹکٹس واپس ملتے ہیں۔ تاہم، جو چیز اس گیم کو منفرد بناتی ہے وہ یہ کہ نہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی اپنے ٹکٹس واپس مل جاتے ہیں۔ اس میں شامل ہر فرد اپنا پسیہ اپنے پاس رکھتا ہے! انعامات کو فنڈ کرنے کے لیے، PoolTogether خریدے گئے ٹکٹس پر کمائے گئے سود کو اسستعمال کرتا ہے۔ آئیں مزید تفصیل میں دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے!


PoolTogether کیسے کام کرتا ہے؟

کھلاڑی ٹکٹس خریدنے کے لیے اسٹیبل کوائنز یا کسی دوسری کرپٹو کو اسمارٹ معاہدے (پول) میں ڈپازٹ کرتے ہیں۔ فروری 2021 تک، اس میں لاٹری کے 4 پولز ہیں: DAI، USDC، UNI، اور COMP۔ ہر ٹکٹ کی قیمت 1 ٹوکن ہوتی ہے کھلاڑیوں کی جانب سے ڈپازٹ کردہ کل مالیت کی بنیاد پر ہر پول کا انعام مختلف ہوتا ہے۔
ہر کھلاڑی جتنے چاہے ٹکٹس خرید سکتا ہے اور کسی بھی پوائنٹ پر اپنی رقم نکلوا سکتا ہے۔ پول میں فنڈز کو DeFi کے ادھار دینے کے پلیٹ فارم Compound Finance پر بھیج دیا جاتا ہے، جہاں وہ ایک خاص مدت (فی الوقت، ایک ہفتہ) کے لیے سود جمع کرتے ہیں۔ 

ہفتے کے اختتام پر، فاتحین کو بے ترتیب طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔ جیتنے والے ایڈریسز کو پول کے ذریعے کمایا گیا سود اور اپنے ٹکٹس واپس ملتے ہیں۔ نہ جیتنے والے ایڈریسز کو اپنے ٹکٹس واپس ملتے ہیں، اور گیم دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔ ہر چیز اسمارٹ معاہدہ جات کے ذریعے خودکار بنائی جاتی ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو دوبارہ ٹکٹس خریدنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب تک وہ رقم نہیں نکلواتے، وہ ہر ہفتے لاٹری کی ہونے والی قرعہ اندازیوں کا حصہ ہوں گے۔

PoolTogether کو عموماً بنا نقصان والی لاٹری بھی کہا جاتا ہے اور اب ہم سمجھیں گے کہ – ان میں سے کوئی بھی کھلاڑی اپنے فنڈز سے کیوں محروم نہیں ہوتا۔ گیم میں شامل ہونے کی ممکنہ خامیوں میں پیسے کو کسی اور جگہ استعمال نہ کر پانے کی متوقع قیمت اور آپ کی جانب سے ادا ہونے والی ٹرانزیکشن فیس ہوتی ہیں۔

یہ بات بھی خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کہ ہر ہفتے فاتح کا انتخاب کرنے والے اسمارٹ معاہدہ جات مکمل طور پر خود کار ہوتے ہیں۔ چونکہ کوڈ اوپن سورس ہوتا ہے، اس لیے آپ بذات خود اس کو GitHub پر دیکھ سکتے ہیں۔ 


کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!


PoolTogether کو کیسے استعمال کرتے ہیں

گیم میں شامل ہونا نہایت آسان ہے۔ آپ کو ایک ایسے والیٹ کی ضرورت ہو گی جو قبول کردہ کرپٹو کرنسیز (DAI، USDC، UNI and COMP) کی معاونت کرتا ہو۔ مثال کے طور پر، آپ MetaMask یا ٹرسٹ والیٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کو گیس کی فیس کی ادائیگی کے لیے کچھ ether (ETH) کی بھی ضرورت ہو گی۔
1. PoolTogether ایپ پر جائیں۔ 

2. اپنے والیٹ کو مربوط کریں۔ اگر آپ ٹرسٹ والیٹ استعمال کر رہے ہیں، تو WalletConnect آپشن کو منتخب کریں۔ 

3. اس پول (DAI، USDC، UNI یا COMP) کا انتخاب کریں جس میں آپ داخل ہونا چاہیں گے۔


4. ڈپازٹ پر کلک کریں، اور ٹکٹس کی وہ تعداد داخل کریں جو آپ خریدنا چاہیں گے۔

5. اپنی خریداری کی تصدیق کریں۔ ایک بار جب ٹرانزیکشن بلاک چین سے گزر جائے، تو سمجھیں آپ کا کام ہو گیا!

جیسا کہ بیان کیا گیا ہے، آپ کے ٹکٹس پول میں پہنچنے کے بعد، آپ کو مزید کچھ بھی نہیں کرنا ہوتا۔ آپ کے ٹکٹس خودکار طور پر جیتنے کے اہل ہوں گے جب تک کہ آپ انہیں نکلوا نہیں لیتے۔ اگر آپ جیت جاتے ہیں، تو آپ کی جیتیں خودکار طور پر ٹکٹس میں تبدیل کر دی جاتی ہیں، جس سے آپ کے دوبارہ جیتنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔

یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ جب آپ کوئی ٹکٹ خریدتے ہیں، تو یہ حالیہ انعام کا اہل نہیں ہوتا، بلکہ صرف اگلے انعام کے لیے اہل ہوتا ہے۔ یہ چیز کھلاڑیوں کو عین سود جمع کرنے کی مدت سے پہلے ٹکٹ خرید کر گیم میں ناجائز فائدہ حاصل کرنے سے روکتی ہے۔

جب آپ کسی پول پر کلک کرتے ہیں، تو آپ پول کے موجودہ سائز، انعام کے تخمینے، ٹکٹس کی تعداد، اور دیگر مفید اعداد و شمار کی نگرانی کر سکتے ہیں۔


ہر پول صفحے کے زیریں حصے میں، آپ "Etherscan پر پول دیکھیں" پر کلک کر کے معاہدے کا ایڈریس بھی چیک کر سکتے ہیں۔ یہ لنک آپ کو ایک Ethereum بلاک ایکسپلورر تک لے جائے گا جہاں آپ اس مخصوص پول کی بلاک چین کی سرگرمی کو دیکھ سکتے ہیں۔


PoolTogether گورننس ٹوکن (POOL)

فروری 2021 میں، PoolTogether نے اپنا مقامی ٹوکن لانچ کیا جو (POOL) کہلاتا ہے۔ اس ٹوکن کو محض PoolTogether پروٹوکول کو منظم طور پر چلانے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا، جو اسے گورننس ٹوکن بناتی ہے۔ پروٹوکول پر کی جانے والی کسی قسم کی تبدیلیاں اور اپڈیٹس تجویز کی جائیں گی اور POOL ٹوکن ہولڈرز ان پر ووٹ کریں گے۔

جیسا کہ ہم POOL ٹوکن معاہدے میں دیکھ سکتے ہیں، زیادہ سے زیادہ سپلائی 10,000,000 POOL پر سیٹ کردہ ہے۔ اس PoolTogether بلاگ پوسٹ کے مطابق، POOL ٹوکن مندرجہ ذیل اسکیم کی بنیاد پر کمیونٹی اور شراکت داروں میں تقسیم کیا جا رہا ہے:
  • 14 جنوری 2021 تک تمام ڈپازٹ کرنے والوں کے لیے 14% (17,072 منفرد ایڈریسز)۔
  • ابتدائی ٹیم کے مرکزی شراکت داروں کے لیے 12.44% (ایک سال کے لیے لاک کردہ ہیں)۔
  • PoolTogether Inc کے سرمایہ کاران کے لیے 7.52% (ایک سال کے لیے لاک کردہ ہیں)۔
  • PoolTogether کے ڈپازٹرز کی 14 ہفتے کی تقسیم کے لیے 5% (تاکہ نئے صارفین POOL گورننس کے ٹوکنز حاصل کر سکیں)۔
  • 2.5% نئے صارفین کی تعلیم اور آن بورڈنگ کے لیے۔
  • 1% ان ایڈریسز کے لیے جنہوں نے پہلے دو اسنیپ شاٹس گورننس کے ووٹس میں ووٹ کیا تھا اور ووٹنگ کے وقت PoolTogether کا ڈپازٹ ہولڈ کیا تھا۔


ابتدائی تقسیم کُل سپلائی کا 42.46% بنتی ہے۔ باقی ماندہ 57.54% فی الحال POOL ٹوکن کے خزانے میں ہے، جسے ٹوکن ہولڈرز کی تجاویز کے مطابق استعمال اور تقسیم کیا جائے گا۔


اپنے POOL ایئر ڈراپ کے ٹوکنز کا کیسے دعویٰ کریں

جیسا کہ ہم نے ابھی دیکھا ہے، کُل POOL سپلائی کا 14% ابتدائی PoolTogether کے ڈپازٹرز میں تقسیم کیا گیا تھا (جس میں پروٹوکول کے تمام تینوں ورژنز V1، V2، اور V3 شامل ہیں)۔ اس ایئر ڈراپ میں کُل 17,072 منفرد ایڈریسز کا احاطہ کیا گیا تھا۔

14 جنوری 2021 تک (آدھی رات UTC) تک PoolTogether میں ڈپازٹ کروانے والا کوئی بھی صارف POOL ٹوکنز کا دعویٰ کر سکتا ہے۔ اس کی مقدار کا دارومدار ڈپازٹ کی رقم اور دورانیے پر ہوتا ہے۔

اپنے POOL ٹوکنز کا دعویٰ کرنے کے لیے ان آسان مراحل کی پیروی کریں:

1. PoolTogether ایپ کی ویب سائٹ پر جائیں۔

2. اکاؤنٹ پر کلک کریں۔

3. اپنے والیٹ کو مربوط کریں (ہم نے اس مثال میں MetaMask کو استعمال کیا)۔

4. اپنی والیٹ ایپ پر، URL کو چیک کریں اور مربوط ہوں پر کلک کریں۔


6. ہدایات پڑھیں اور آگے بڑھیں پر کلک کریں۔


7. وہ ایڈریس داخل کریں جس کے لیے آپ ٹوکنز کا دعویٰ کرنا چاہتے ہیں اور "قابلِ دعویٰ بیلنس چیک کریں" پر کلک کریں۔


8. اپنے والیٹ میں ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں اور نیٹ ورک تصدیقات کا انتظار کریں۔

یاد رہے کہ آپ مربوط کردہ کے علاوہ دیگر ایڈریسز کے لیے ٹوکنز کا دعویٰ کر سکتے ہیں (جب تک کہ وہ اہل ہوتے ہیں)۔ دوسرے لفظوں میں، آپ کے اہل ایڈریسز میں سے کسی کے پاس خاطر خواہ ETH نہ ہونے کی صورت میں آپ ٹرانزیکشن فیس کا دعویٰ کرنے کے لیے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ تاہم، پول ٹوکنز کو متعلقہ اہل ایڈریس پر بھیجا جائے گا اور اس پر نہیں بھیجا جائے گا جس کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔


9. مبارک ہو! آپ نے کامیابی سے اپنے POOL ٹوکنز کا دعویٰ کر لیا ہے۔


PoolTogether استعمال کرنے کے نقصانات

بڑے کھلاڑیوں کی حمایت کرتا ہے

اعداد و شمار کے اعتبار سے اس کے خلاف ایک جوابی دلیل یہ دی جا سکتی ہے کہ یہ امیر کو امیر تر بنا رہا ہے۔ ڈیزائن کے لحاظ سے، ایسا کھلاڑی جو 1000 ٹکٹس خریدتا ہے اس کے پاس صرف 10 ٹکٹس خریدنے والے شخص کی نسبت جیتنے کا زیادہ موقع ہو گا۔ اس صورت میں، "امیر تر" کھلاڑی نہ صرف اپنے، بلکہ "غریب" کھلاڑی کے فنڈز پر سود کماتے ہوئے اس کے فائدے سے لازمی طور پر لیوریج کرتا ہے۔ اسی طرح، کبھی نہ جیت سکنے والے کھلاڑی اگر بذات خود ہی ادھار دینے کے پلیٹ فارمز کو اپنے فنڈز بھیج دیتے تو یہ اس کی نسبت بہتر کمائی کر لیتے۔

پھر بھی، ٹوکن ہولڈرز کی تجاویز اور ووٹس کی بنیاد پر گیم کے میکانزمز کو ہمیشہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، گیم کے ابتدائی ورژن میں فی ہفتہ محض 1 فاتح کو فیچر کیا گیا تھا، لیکن کمیونٹی نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا، اور اب گیم میں فی پول متعدد فاتحین ہوتے ہیں۔

ٹرانزیکشن کی فیس

صارفین کو درپیش ایک اور مسئلہ ٹرانزیکشن فیس کی زیادہ قیمت کا ہے۔ Ethereum نیٹ ورک کے مصروف ہونے کی صورت میں، ٹرانزیکشن کی فیس آسمان کو چھو رہی ہوتی ہے۔ اور PoolTogether پر ڈپازٹس اور رقم نکلوانے کے عوامل کے وقت اسمارٹ معاہدے کے ایک سے زائد تعاملات کی وجہ سے یہ خاص طور پر زیادہ ہوتی ہیں۔

اسمارٹ معاہدہ جات

فروری 2021 تک، PoolTogether پر سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں تھے۔ ٹیم کے مطابق، گیم کو تقویت فراہم کرنے والے اسمارٹ معاہدے کو آڈٹ کرنے والی متعدد آزاد فرمز سے آڈٹ کروایا گیا تھا۔ اس کے باوجود بھی، یہ پہلو نہایت قابلِ غور ہے کہ اسمارٹ معاہدے نسبتاً نئی اور تجرباتی ٹیکنالوجی ہیں جو کہ بگز اور خطرات سے زد پذیر ہے۔

مثال کے طور پر، کسی اسمارٹ معاہدے میں اپنے فنڈز لاک کرنا انہیں اپنے ذاتی والیٹ میں رکھنے کی نسبت زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ آپ اپنی ذاتی ذمہ داری پر PoolTogether میں داخل ہوتے ہیں۔


اختتامی خیالات

PoolTogether اس چیز کی ایک امید افزاء ابتدائی مثال ہے کہ بلاک چین کی طاقت سے فعال شدہ ایک اوپن، عوامی مالیاتی سسٹم سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایک ایسی لاٹری کا آئیڈیا جہاں ہارنے والے کھلاڑیوں کو بھی اپنی داخلے کی قیمت واپس مل جانا ایک مکمل طور پر نیا تصور ہے جو بصورت دیگر موجود نہیں ہو سکتا تھا۔

اس آئیڈیا کو مزید آگے لے کر جانے اور اسے دیگر اقسام کی استعمال کی دیگر صورتوں میں زیرِ عمل لانے سے بہترین نتائج پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ سود کی کمائی پر مبنی پول میں فنڈز کو لاک کرنے کا عمل خیرات، کراؤڈ فنڈنگ، یا دیگر ایسی استعمال کی صورتوں میں مفید ہو سکتا ہے جن کو ابھی تک کسی نے سوچا بھی نہیں ہے۔ غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی تحریک ابھی فقط شروع ہو رہی ہے، اور PoolTogether اس طاقت کا ابتدائی ذائقہ ہے جسے یہ ظاہر کر سکتی ہے۔