کرپٹو والیٹس کی تفصیل
کرپٹو والیٹ کے زیادہ تر فراہم کنندگان ایک ایسے سافٹ ویئر پر مشتمل ہوتے ہیں، جوکہ ہارڈ ویئر والیٹ کی نسبت ان کے استعمال کو زیادہ آسان بناتا ہے۔ تاہم، ہارڈ ویئر والیٹ کو سب سے زیادہ محفوظ متبادل سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف، کاغذی والیٹس، کاغذ پر پرنٹ شدہ "والیٹ" پر مشتمل ہوتے ہیں، تاہم اب ان کے استعمال کو متروک اور ناقابل اعتبار سمجھا جاتا ہے۔
کرپٹو کرنسی والیٹس کس طرح سے کام کرتے ہیں؟
اس والیٹ میں ایک ایڈریس بھی شامل ہوتا ہے، جوکہ عوامی اور نجی کلیدوں کی بنیاد پر پیدا کردہ حروف و اعداد پر مشتمل شناخت کار ہوتا ہے۔ یوں کہہ لیں، کہ اس قسم کا ایڈریس، بلاک چین پر موجود ایک خاص "مقام" پر مشتمل ہوتا ہے جہاں کوائنز بھیجے جا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ فنڈز حاصل کرنے کے لیے دیگر افراد کے ساتھ اپنا ایڈریس شیئر کر سکتے ہیں، تاہم آپ کو چاہیئے کہ کبھی بھی کسی کے سامنے اپنی نجی کلید عیاں نہ کریں۔
کیا مجھے کرپٹو ٹریڈ کرنے کے لیے کرپٹو والیٹ درکار ہے؟
ہاٹ بمقابل کولڈ والیٹس
جیسا کہ تذکرہ کیا جا چکا ہے، کرپٹو کرنسی والیٹس کو، ان کے عمل کاری کے طریقہ کار کی بنیاد پر، "ہاٹ" یا "کولڈ" والیٹس بھی کہا جا سکتا ہے۔
سافٹ ویئر والیٹس
سافٹ والیٹس کی مختلف اقسام ہیں، جن میں سے ہر ایک منفرد خصوصیات کی حامل ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کسی نہ کسی طرح سے انٹرنیٹ سے مربوط ہوتی ہیں (ہاٹ والیٹس)۔ چند عام ترین اور اہم ترین اقسام کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں: ویب، ڈیسک ٹاپ، اور موبائل والیٹس۔
ویب والیٹس
آپ کچھ بھی ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی ضرورت پڑے بغیر براؤزر انٹرفیس کے ذریعے بلاک چینز تک رسائی کے لیے ویب والیٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں ایکسچینج والیٹس اور براؤزر پر مشتمل والیٹس کے دیگر فراہم کنندگان بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر صورتوں میں، آپ ایک نیا والیٹ تخلیق کر سکتے ہیں اور اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نجی پاس ورڈ سیٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم، سروس کے بعض فراہم کنندگان آپ کی جانب سے نجی کلیدیں ہولڈ میں رکھتے ہیں اور ان کی نظم کاری کرتے ہیں۔ اگرچہ ناتجربہ کار صارفین کے لیے یہ چیز آسان ہو سکتی ہے، تاہم یہ خطرناک بھی ہے۔
کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کا استعمال کرتے ہوئے، آپ کو چاہیئے کہ دستیاب حفاظتی ٹولز کے استعمال پر غور کریں۔
ڈیسک ٹاپ والیٹس
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ڈیسک ٹاپ والیٹ ایک ایسا سافٹ ویئر ہوتا ہے جسے آپ مقامی طور پر اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور اس کے ساتھ تعامل انجام دیتے ہیں۔ بعض ویب پر مشتمل ورژنز کے برعکس، ڈیسک ٹاپ والیٹس آپ کو اپنی کلیدوں اور فنڈز کے اوپر مکمل اختیار فراہم کرتے ہیں۔ جب آپ ایک نیا ڈیسک ٹاپ والیٹ تخلیق کرتے ہیں، تو "wallet.dat" نامی ایک فائل مقامی طور پر آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ کر دی جاتی ہے۔ یہ فائل نجی کلید کی ان معلومات پر مشتمل ہوتی ہے جوکہ آپ کے کرپٹو کرنسی ایڈریس تک رسائی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، لہٰذا آپ کو چاہیئے کہ ایک ذاتی پاس ورڈ کے ذریعے اس کی مرموز کاری کر لیں۔
اگر آپ اپنے ڈیسک ٹاپ والیٹ کی مرموز کاری کرتے ہیں، تو آپ کو ہر بار اپنا سافٹ ویئر چلانے پر اپنا پاس ورڈ فراہم کرنا ہو گا تاکہ یہ wallet.dat فائل کو پڑھ سکے۔ اگر آپ کی یہ فائل کھو جاتی ہے یا آپ اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ اپنے فنڈز تک رسائی سے محروم ہو جائیں۔
لہٰذا، اپنی wallet.dat فائل کا بیک اپ بنانا اور اسے کہیں محفوظ رکھنا ناگزیر ہے۔ بصورت دیگر، آپ متعلقہ نجی کلید یا سیڈ عبارت کو برآمد کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، آپ اس صورت میں دیگر ڈیوائسز پر بھی اپنے فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اگر آپ کا کمپیوٹر خراب ہو جاتا ہے یا کسی وجہ سے ناقابل رسائی ہو جاتا ہے۔
عموماً، ڈیسک ٹاپ والیٹس کو بہت سے ویب ورژنز سے زیادہ محفوظ تصور کیا جاتا ہے، تاہم کسی کرپٹو کرنسی والیٹ کو سیٹ اپ اور استعمال کرنے سے قبل یہ یقینی بنانا ناگزیر ہے کہ آپ کا کمپیوٹر وائرسز اور مالویئر سے پاک ہو۔
موبائل والیٹس
موبائل والیٹس کا عملی طریقہ کار اپنے ڈیسک ٹاپ کے مماثل سے ملتا جلتا ہی ہوتا ہے، تاہم انہیں خاص طور پر اسمارٹ فون ایپلیکیشنز کی حیثیت سے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ یہ کافی حد تک سہولت فراہم کرتے ہیں جیسا کہ یہ QR کوڈز کے ذریعے آپ کو کرپٹو کرنسیز بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
ہارڈ ویئر والیٹس
ہارڈ ویئر والیٹس وہ مادی، اور الیکٹرانک ڈیوائسز ہوتی ہیں جوکہ عوامی اور نجی کلیدوں کے لیے ایک بے ترتیب نمبر کا تخلیق کار (RNG) پیدا کرتی ہیں۔ اس کے بعد یہ کلیدیں از خود ڈیوائس میں محفوظ کر لی جاتی ہیں، جوکہ انٹرنیٹ سے مربوط نہیں ہوتی۔ اسی لیے، ہارڈ ویئر اسٹوریج ایک قسم کا کولڈ والیٹ قائم کرتی ہے اور اسے محفوظ ترین متبادلات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
اگرچہ یہ والیٹس آن لائن حملوں کے خلاف تحفظ کی اعلیٰ سطحیں فراہم کرتے ہیں، تاہم اس صورت میں یہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اگر فرم ویئر کا اطلاق درست انداز میں نہ کیا جائے۔ مزید براں ہاٹ والیٹس کے مقابلے میں ہارڈ ویئر والیٹس کا استعمال، اور فنڈز تک رسائی زیادہ مشکل ہوتی ہے۔
کاغذی والیٹس
بعض کاغذی والیٹ کی ویب سائٹس آپ کو اس قابل بناتی ہیں کہ آف لائن ہوتے ہوئے نئے ایڈریسز اور کلیدیں تخلیق کرنے کے لیے ان کا کوڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔ اسی لیے، یہ والیٹس آن لائن ہونے والے ہیکنگ کے حملوں کے خلاف شدید مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کولڈ اسٹوریج کا متبادل سمجھے جا سکتے ہیں۔
تاہم، کئی نقائص کے سبب، کاغذی والیٹس کے استعمال کو خطرناک تصور کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیئے۔ اگر آپ اب بھی انہیں استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو خطرات کو سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ کاغذی والیٹس میں موجود ایک بڑا نقص یہ ہے کہ یہ جزوی طور پر فنڈز بھیجنے کے لیے موزوں نہیں، بلکہ ایک ہی ساتھ پورا بیلنس بھیجنے کے لیے ٹھیک ہیں۔
مثلاً، فرض کریں کہ آپ نے کاغذی والیٹ تخلیق کیا ہوا اور اسے فنڈ کرنے کے لیے کئی ٹرانزیکشنز بھیجی ہوں، جو کہ کل ملا کر 10 BTC بنی ہوں۔ اگر آپ 2 BTC خرچ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو چاہیئے کہ اس سے پہلے تمام 10 کوائنز کو والیٹ کی کسی اور قسم (مثلاً، ڈیسک ٹاپ والیٹ) پر بھیجیں، اور صرف اس کے بعد ہی فنڈز کا کچھ حصہ خرچ کریں (2 BTC)۔ بعد ازاں آپ 8 BTC کو ایک نئے کاغذی والیٹ پر واپس بھیج سکتے ہیں، اگرچہ ایک ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر والیٹ کا انتخاب بہتر ہو گا۔
تکنیکی طور پر، اگر آپ اپنے کاغذی والیٹ کی نجی کلید کو ڈیسک ٹاپ والیٹ پر درآمد کرتے ہیں اور فنڈز میں سے ذرا سا حصہ خرچ کرتے ہیں، تو بقایا کوائنز ایک "چینج ایڈریس" پر بھیج دیے جائیں گے جوکہ خودکار طور پر Bitcoin پروٹوکول کی جانب سے تخلیق کیا جاتا ہے۔ اگر آپ دستی طور پر اپنے چینج ایڈریس کو ایک ایسے ایڈریس پر سیٹ نہیں کرتے جو آپ کے کنٹرول میں ہو، تو آپ اپنے فنڈز کھو سکتے ہیں۔
آج کل کے زیادہ تر سافٹ ویئر والیٹس ہی اس چینج کو آپ کے لیے ہینڈل کریں گے، اور بقایا کوائنز کو ایک ایسے ایڈریس پر بھیج دیں گے جو آپ ہی کے والیٹ کا حصہ ہو گا۔ تاہم یہ بات یاد رکھنا اہم ہے کہ اپنی پہلی ٹرانزیکشن بھیجنے کے بعد کاغذی والیٹ خالی رہ جائے گا – قطع نظر اس کے کہ آپ نے کتنی رقم بھیجی تھی۔ لہٰذا بعد میں دوبارہ سے اس کے استعمال کی توقع مت رکھیں۔
بیک اپس کی اہمیت
اپنے کرپٹو کرنسی والیٹس تک رسائی کھو دینا کافی مہنگا پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا باقاعدگی کے ساتھ ان کا بیک اپ بنانا اہم ہے۔ بہت سی صورتوں میں، یہ عمل محض wallet.dat فائلز یا سیڈ عبارت کو بیک اپ کرتے ہوئے انجام دیا جاتا ہے۔ یہ بات ثابت ہے، کہ ایک سیڈ عبارت ایک بنیادی کلید کی طرح کام کرتی ہے جوکہ کسی کرپٹو والیٹ میں موجود تمام کلیدوں اور ایڈریسز کے تخلیق کرتی ہے اور ان تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اگر آپ نے پاس ورڈ کی مرموز کاری کا انتخاب کیا تھا، تو اپنے پاس ورڈ کا بیک اپ بنانا بھی یاد رکھیں۔