CoolWallet S – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022
ہوم
آرٹیکلز
CoolWallet S – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022

CoolWallet S – ہارڈ ویئر والیٹ کے جائزے 2022

نو آموز
شائع کردہ Mar 11, 2020اپڈیٹ کردہ Apr 21, 2023
3m

امواد


CoolWallet S کی خصوصیات

ڈائمینشنز (cm)

8.5 x 5.4 x 0.08

وزن

5 گرام

اسکرین

E-ink

اندراج

ایک بٹن

رابطہ

USB، بلو ٹوتھ

بیٹری

15mAh لیتھیم آئن

موافقت

iOS اور Android

معاونت یافتہ کوائنز اور ٹوکنز

~1200+

GitHub

https://github.com/CoolBitX-Technology/



باکس میں کیا ہے؟

  • >CoolWallet S
  • کیبل کے ساتھ USB چارجر
  • ریکوری کارڈ


CoolWallet S کا جائزہ

ہارڈ ویئر والیٹ مارکیٹ میں ساخت کا عنصر CoolWallet S کو منفرد انتخاب بناتا ہے۔ تاہم، e-ink ڈسپلے اور بٹن کو استعمال کرنا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے، اور چارجنگ ڈاک بآسانی غیر مربوط ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ نسبتاً طویل فرم ویئر اپڈیٹ کے دوران یہ بالخصوص مشکل ہو سکتا ہے۔

CoolWallet S کو مکمل چارج ہونے میں تقریباً 2 گھنٹے لگتے ہیں، اور CoolbitX کے مطابق، بیٹری کو 2 سالوں تک چلنا چاہیئے۔ اسٹینڈ بائے زندگی 3 مہینے ہوتی ہے، لیکن وہ آپ کو مہینے میں کم از کم ایک بار بیٹری چارج کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

دیگر کرپٹو ہارڈ ویئر والیٹس کی نسبت ابتدائی سیٹ اپ تھوڑا طویل ہو سکتا ہے۔ اگرچہ سیڈ کی لمبائی ایڈجسٹ کی جا سکتی ہے، لیکن سیڈ کی توثیق کا عمل تھوڑا غیر روایتی ہوتا ہے اور نو آموز لوگوں کے لیے پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

آپ CoolbitX ایپ کے ذریعے CoolWallet S پر اپنے کوائنز کا نظم کر سکتے ہیں۔ تھوڑا سادہ ہونے کے باوجود، یہ اثاثہ جات ٹرانسفر کرنے اور بیلنس چیک کرنے جیسی، تمام بنیادی فعالیت فراہم کرتا ہے۔ CoolBitX ایپ کا Changelly اور Binance DEX کے ساتھ مقامی انضمام بھی موجود ہے، جو آپ کو اپنے والیٹ سے براہ راست اپنے اثاثہ جات ایکسچینج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہماری جانچ کے دوران ایپ کے ساتھ بلوٹوتھ کنکشن نے مستقل طور پر کام کیا۔



کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!



CoolWallet S کے فوائد اور نقصانات

فوائد

  • اسے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ سیٹ اپ اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • بہت زیادہ پورٹیبل ہے۔
  • 1 گھنٹے تک کے لیے واٹر پروف ہے۔

نقصانات

  • اگرچہ Coolwallet S بہت سارے ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے، لیکن یہ اپنے کچھ حریفوں جتنے انفرادی بلاک چینز کی معاونت نہیں کرتا۔
  • سیٹ اپ کرنے کا عمل تھوڑا پیچیدہ ہو سکتا ہے۔
  • دیگر کرپٹو والیٹس کی نسبت، صارفی تجربے کے معنوں میں ابھی تک بہتری کی گنجائش موجود ہے۔


CoolWallet S کی قیمت

جنوری 2020 تک، CoolWallet S کو $99 کے عوض فروخت کیا جاتا ہے۔ 

یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہارڈ ویئر والیٹس ہمیشہ مینوفیکچرر سے براہ راست خریدیں۔ استعمال شدہ ہارڈ ویئر والیٹس خریدنے سے نجی کلیدوں کے عیاں ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ 


اختتامی خیالات

CoolbitX ہارڈ ویئر والیٹ کے لیے ایک اختراعی ڈیزائن لے کر آئی ہے۔ چونکہ CoolWallet S کی شکل ایک اسٹینڈرڈ کریڈٹ کارڈ جیسی ہوتی ہے، اس لیے ایک باضابطہ کیش والیٹ رکھنے کے حوالے سے یہ آپ کے لیے بہترین ہوتا ہے۔

خلاصہ یہ کہ، CoolWallet S ان لوگوں کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے جو ہارڈ ویئر والیٹ اسپیس میں کچھ نیا آزمانے کے خواہاں ہیں۔