BSC میٹاورس کے 5 پراجیکٹس جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیئے
امواد کا جدول
تعارف
میٹاورس کیا ہے؟
میٹا ورس اور بلاک چین گیمنگ
غیر مرکزی گیمز کیا ہوتی ہیں؟
TopGoal
Cyber Dragon کیا ہے؟
Alien Worlds
SecondLive کیا ہے؟
اختتامی خیالات
BSC میٹاورس کے 5 پراجیکٹس جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیئے
ہومآرٹیکلز
BSC میٹاورس کے 5 پراجیکٹس جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیئے

BSC میٹاورس کے 5 پراجیکٹس جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیئے

نو آموز
شائع کردہ Nov 11, 2021اپڈیٹ کردہ Sep 1, 2022
7m

اعلامیہ یہ آرٹیکل صرف تعلیمی مقاصد کے لئے ہے۔ Binance کا ان پراجیکٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور یہ ان پراجیکٹس کی تشہیر نہیں کرتی۔ Binance کے ذریعے فراہم کردہ معلومات سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کے حوالے سے مشورے یا تجویز پر مشتمل نہیں ہوتیں۔ Binance آپ کے سرمایہ کاری کے کسی بھی فیصلے کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ براہِ کرم مالی خطرات مول لینے سے پہلے پیشہ ورانہ مشاورت حاصل کریں۔


TL؛DR

میٹاورس ایک آن لائن، مشغولیتی اسپیس ہے جہاں صارفین ایک 3D ماحول میں کام کر سکتے ہیں، کھیل سکتے ہیں، اور میل جول انجام دے سکتے ہیں۔ میٹاورس پر ترقیاتی کام اب بھی جاری ہے، تاہم بلاک چین ٹیکنالوجی پہلے سے ہی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ Binance اسمارٹ چین (BSC) بہت سے میٹاورس پراجیکٹس کا گڑھ ہے جوکہ کمانے کے لیے کھیلی جانے والی بلاک چین گیمز اور کمیونٹی سینڈ باکسز کے ساتھ مختلف تجربے کر رہی ہے۔

غیر مرکزی گیمز صارفین کو اس قابل بناتی ہیں کہ گورننس میکانزمز کے ذریعے کسینو کھیل سکیں اور اپنا کسینو چلا سکیں۔ Cyber Dragon اور Alien Worlds دونوں ہی ایک RPG نما تجربہ فراہم کرتے ہیں جہاں پلیئرز کا اپنا کردار، مہم، اور مال غنیمت ہوتا ہے۔ TopGoal بھی گیمنگ سے متعلقہ ہے تاہم اس کی توجہ ٹریڈنگ کارڈز جیسے اسپورٹس اسٹارز کی نمائندگی کے لیے نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کو جمع کرنے کی قابلیت پر مرکوز ہے۔

SecondLive میٹاورس کی جانب ایک مختلف حکمت عملی اختیار کرتی ہے۔ اگرچہ یہ بھی گیمنگ ک عناصر پر مشتمل ہے، تاہم اس کی توجہ کا اصل مرکز کمیونٹیز قائم کرنا اور پراجیکٹس کو مربوط کرنا ہے۔ SecondLive میل جول، خریداری، تقریبات، اور مزید بہت سی چیزوں کے لیے 3D ماحول فراہم کرتی ہے۔


تعارف

جب بات انٹرنیٹ، کرپٹو، اور ٹیکنالوجی کے مستقبل کی ہو، تو آج کل خبروں اور سوشل میڈیا پر میٹاورس ایک گرم موضوع ہے۔ Facebook اور Microsoft جیسے ٹیک جائنٹس ابھی سے اپنے میٹاورس کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، جبکہ کرپٹو کے سرمایہ کاران اگلے بڑے پراجیکٹس کی تلاش میں ہیں۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ آپ Binance اسمارٹ چین (BSC) یا Ethereum نیٹ ورکس پر اسمارٹ معاہدوں کا استعمال کرتے ہوئے پہلے سے ہی میٹاورس کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں


میٹاورس کیا ہے؟

 میٹا ورس ایک 3D، آن لائن اسپیس کا تصور ہے جہاں لوگ اپنی حقیقی دنیا اور ڈیجیٹل زندگیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کر سکتے ہیں۔ صارفین گھل مل سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں، آرام کر سکتے ہیں، اور انٹرنیٹ جیسے ہی دیگر پلیٹ فارمز اور پہلوؤں کو ایکسپلور کر سکتے ہیں۔ میٹا ورس ہمارے پاس موجود پراڈکٹس سے زیادہ اختراعی پراڈکٹس کے ساتھ مزید عمیق ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

میٹا ورس کا ایک اہم محرکاتی عنصر اوتار یا کسی کردار کے ساتھ آگمینٹڈ ریئلیٹی ہے۔ مثلاً، آپ ایک VR ہیڈ سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ملازمتی میٹنگز میں شرکت کر سکتے ہیں، پھر اپنے پسندیدہ DJ کا کانسرٹ دیکھیں، اور پھر آخر کار، اپنے دوستوں کے ساتھ گیمز کھیلتے ہوئے ہینگ آؤٹ کریں۔

تو آخر کرپٹو کا اس میں کیا کردار ہے؟ بلاک چین ایسی چھی خصوصیات کی حامل ہوتی ہے جو میٹا ورس میں اس کے استعمال کو ممکن بناتی ہیں:

1. ملکیت کا ڈیجیٹل ثبوت: آپ اپنے کرپٹو والیٹ میں موجود ڈیجیٹل اشیاء اور اثاثہ جات پر ملکیت کا ثبوت آسانی سے دے سکتے ہیں۔

2. ڈیجیٹل جمع کاری: ہم ڈیجیٹل اشیاء، آرٹ، اور حتیٰ کہ حقیقی اشیاء جیسی چیزوں کو بھی ڈیجیٹل سطح پر قابل جمع بنا سکتے ہیں۔ انہیں نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کہا جاتا ہے۔

3. رقم کا ٹرانسفر: آپ دنیا کے کسی بھی فرد کو کرپٹو کے ذریعے مکمل تحفظ اور حفاظت کے ساتھ ادائیگی کر سکتے ہیں۔

4. گورننس: بلاک چین لوگوں کو اس قابل بناتی ہے کہ اتفاق رائے اور ووٹنگ میکانزمز کے ذریعے ایک منصفانہ اور مساوی انداز میں فیصلے لے سکیں۔

5. قابل رسائی: کوئی بھی فرد کرپٹو والیٹ تخلیق کرتے ہوئے منٹوں کے اندر ایک آن لائن، ڈیجیٹل شناخت قائم کر سکتے ہیں۔

6. انٹرآپریبلٹی: بلاک چین ٹیکنالوجی ایسے پلیٹ فارمز تخلیق کر سکتی ہے جوکہ قابل ترمیم ہیں لیکن ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت پذیر بھی ہیں۔

مندرجہ بالا تمام نکات ڈیجیٹل میٹا ورس کی تخلیق کے لیے مناسب ہیں۔ اگرچہ دیگر اختیارات بھی موجود ہیں، تاہم بلاک چین ایک شفاف اور معقول طریقے سے جوابات فراہم کرتی ہے۔ لیکن بھولیں مت، اب تک میٹا ورس اپنی حتمی صورت میں موجود نہیں اور اس کی تخلیق میں مکمل ترقی کے لیے کئی سال لگ سکتے ہیں۔ اگر آپ اس موضوع پر مزید تحقیق کرنا چاہتے ہیں، تو ہمارا آرٹیکل میٹا ورس کیا ہے؟ پڑھیں۔


میٹا ورس اور بلاک چین گیمنگ

گیمنگ اور میٹا ورس ایک عام مجموعہ ہے جن کی توجہ کا مرکز مشغولیتی، 3D ماحول ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ہم جن پراجیکٹس کو زیر بحث لائیں گے، ان میں سے زیادہ تر کا تعلق بلاک چین گیمنگ سے ہو گا، عموماً کمانے کے لیے کھیلیں اور GameFi عنصر سے۔

فی الوقت ویڈیو گیم اسپیس ہی میٹا ورس سے قریب ترین تجربہ فراہم کرتی ہے جیسا کہ یہ مسلسل 3D سینڈ باکسز کی قابلیتی حدود کو پار کرتی چلی جا رہی ہیں۔ مثلاً، اب بہت سی گیمز کانسرٹ اور دیگر سماجی ایونٹس کے تجربات کی پیشکش کرتی ہیں۔ ڈیجیٹل اقتصادیات آئٹمز، اسکنز، اور درون گیم دیگر قابل تجارت اشیاء کے لیے بھی عام ہیں۔ جہاں بلاک چین ٹیکنالوجی نے ان تمام چیزوں کو ممکن بنا دیا ہے، وہیں یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ گیمنگ اور میٹا ورس اس حد تک جڑ چکے ہیں۔ 

آیئے موجودہ طور پر BSC کے بہترین پراجیکٹس میں سے کچھ کا جائزہ لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح سے بلاک چین کو ایک مشغولیتی، ڈیجیٹل مستقبل کے ساتھ مربوط کرتے ہیں۔


غیر مرکزی گیمز کیا ہوتی ہیں؟

غیر مرکزی گیمز ایک غیر مرکزی خودمختار تنظیم (DAO) کی جانب سے چلایا جانے والا کسینو ہے جوکہ NFTs کے ساتھ 3D ورچوئل ایونٹس بھی چلاتی ہے۔ کسینو کے ایکو سسٹم کی تقویت اس کے سہولتی ٹوکن (DG) کی جانب سے کی جاتی ہے۔ پلیئرز گیمز کھیلتے ہوئے، لیکویڈیٹی پولز کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے، اور پلیٹ فارم کے رہائشی فنڈز کے خزانے پر گورننس ووٹس میں شرکت کرتے ہوئے DG ٹوکنز کما سکتے ہیں۔

dgTreasury ادائیگیوں کے لیے کسینو کے بینک رول کا وسیلہ ہے۔ یہ MANA اور DAI ٹرانزیکشن فیس بھی اکٹھی کرتی ہے جوکہ صارفین Blackjack اور Roulette جیسی گیمز کھیلتے ہوئے خرچ کرتے ہیں۔ صارفین میٹا ورس کے کلیدی عناصر میں سے دو کو یکجا کرتے ہوئے، آسان آمدنی پیدا کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ اپنا کسینو چلانا، اس کا مالک ہونا، اور اس میں کھیلنا ایک ایسا تصور ہے جس کی سہولت کاری بلاک چین آسانی سے کر سکتی ہے۔


TopGoal

TopGoal ایک ٹریڈنگ کارڈ گیم ہے جوکہ فٹ بال پلیئرز، کلبز، اور دیگر اسپورٹس ٹیمز کو NFTs کی حیثیت سے سرکاری طور پر لائسنس فراہم کرتی ہے۔ ہولڈرز دیگر پلیئرز کے خلاف ایک تصوراتی فٹ بال نما گیم کھیلنے کے قابل ہوں گے۔ یہ ٹریڈنگ کارڈز ایئر ڈراپس اور فروخت کے ذریعے وقفے وقفے سے پیکس کی صورت میں ریلیز کیے جاتے ہیں۔ TopGoal آپ کو اس قابل بھی بناتی ہے کہ Michael Owen، Rivaldo Vitor، اور Jose Maria Gutierrez جیسے پلیئرز کی کھیل کی ہسٹری سے مخصوص لمحات خرید سکیں۔


Cyber Dragon کیا ہے؟

Cyber Dragon ایک BinaryX کی جانب سے تیار کردہ RPG نما آن لائن گیم ہے۔ پلیئرز NFT ہیروز کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور نادر آئٹمز اور لوٹ کی تلاش کرتے ہیں۔ گیم کا حتمی ہدف Cyber Dragon کو ہرانا ہوتا ہے، جوکہ بہت سے خزانے کا حامل ایک طاقتور باس ہے۔ یہ گیم ایک دوہرے مقامی ٹوکن کے ساتھ کام کرتی ہے: BNX درون گیم کرنسی کی حیثیت سے ایک گورننس ٹوکن اور گولڈ کے طور پر کام کرتی ہے۔

پلیئرز کی جانب سے کی جانے والی ادائیگیاں Cyber Dragon کے خزانے میں بھیجی جاتی ہیں، جوکہ اسے وقت کے ساتھ بڑھنے کے قابل بناتی ہیں۔ ایک مرتبہ ڈریگن کے ہار جانے کے بعد، خزانہ بطور انعام بانٹا جاتا ہے۔ اس میں بہت سے تہہ خانے اور دیگر کام بھی ہیں جنہیں مکمل کرنا ہو گا، جیسے کہ مائننگ اور لاگنگ۔ زندگی اور جنگ کی مہارتوں کے ساتھ ساتھ، ہیروز کے لیے درجات اور خصائص بھی اس گیم میں اسٹریٹیجی کا پہلو شامل کر دیتی ہیں۔


Alien Worlds

Alien Worlds ایک بلاک چین NFT گیم ہے جوکہ Binance اسمارٹ چین، Ethereum بلاک چین، اور WAX پر دستیاب ہے۔ پلیئرز Trilium (TLM) کرپٹو کرنسی کمانے کے لیے ایک sci-fi کہکشاں میں زمین لیتے ہیں، جنگ لڑتے ہیںم اور NFTs جمع کرتے ہیں۔ پلیٹ فارم کے چار مرکزی پہلو ہیں:

1. سیارے کے DAOs: صارفین اس حوالے ہونے والے آن چین انتخابات اور فورننس میکانزمز میں حصہ لے سکتے ہیں کہ اس سیارے کو کیسے چلایا جائے جس کا وہ حصہ ہیں اس میں اس حوالے سے فیصلے بھی شامل ہو سکتے ہیں کہ سیارے کے خزانے میں فنڈز کس طرح سے سرف کیے جائیں۔

2. NFTs جمع کرنا: Alien Worlds کے پلیئرز TLM مائن کرنے، مہم مکمل کرنے، اور دیگر پلیئرز سے لڑنے کے لیے NFTs کا استعمال کر سکتے ہیں۔ NFTs کا ایک ایسا ڈیک بھی تیار کیا جا سکتا ہے جوکہ پلیئر کی حکمت عملی کے لیے مناسب ہو۔

3. اسٹیکنگ: Trilium ہولڈرز اپنے انعاماتی پول میں اضافے اور انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے ایسے سیاروں پر اپنے ٹوکنز اسٹیک کر سکتے ہیں جن پر ووٹ دیا جانا ہے۔

4. کراس چین بریج: صارفین BSC، WAX، اور Ethereum کے مابین اپنی TLM کو بریج کر سکتے ہیں۔


SecondLive کیا ہے؟

‌‌SecondLive ایک 3D سینڈ باکس ہے جو صارفین کے لیے ایک ورچوئل دنیا کی میزبانی کرتا ہے جہاں وہ گھل مل سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں، اور مزید بہت سے کام انجام دے سکتے ہیں۔ کوئی بھی فرد ایک ورچوئل اوتار بنا سکتا ہے اور پیشکش کردہ اسپیسز کو دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ بذات خود بھی مواد تخلیق کر سکتا ہے۔ اپنا صارف کی جانب سے تخلیق کردہ مواد مونیٹائز کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ SecondLive ایسے چار نمونوں پر مشتمل ہوتا ہے جو پلیئرز استعمال کر سکتے ہیں:

1. اوتار ایڈیٹر: صارفین اس ایڈیٹر کے ذریعے اپنے حسب منشاء پلیئر کا کردار ڈیزائن کر سکتے ہیں اور میٹا ورس کے ماحول میں اسے اپنی شناخت کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

2. متعدد ورچوئل اسپیسز: صارفین اپنے اوتار کا استعمال کرتے ہوئے گیمز، کانسرٹس، بات چیت، شاپنگ مالز، اور مزید بہت کچھ دریافت کر سکتے ہیں

3. صورتحال کا ایڈیٹر: مواد کے تخلیق کاران کوڈنگ پر مہارت کی ضرورت پڑے بغیر صرف صورتحال کے ایڈیٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ذاتی مقامات اور اسپیسز تیار کر سکتے ہیں۔

4. SecondLive مارکیٹ پلیس: فریق ثالث کے ڈیجیٹل اثاثے کا حامل ہر فرد SecondLive مارکیٹ کے ذریعے اثاثہ جات ٹریڈ کر سکتا ہے۔

SecondLive پہلے بھی Binance اسمارٹ چین ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے، جن میں BSC ایکو سسٹم کے DeFi ایگزیبیشن ہال میں ہونے والا غیر مرکزی فنانس (DeFi) ہارویسٹ فیسٹیول بھی شامل ہے۔ اس ایونٹ میں شرکاء کے لیے $10,000 کا مائننگ پول اور NFT انعامات بھی شامل تھے۔



اختتامی خیالات

BSC میٹا ورس ایکو سسٹم اور کمیونٹی اب بھی اپنے ابتدائی دور سے گزر رہے ہیں۔ میٹا ورس تخلیق کرنے والے انفرادی عناصر بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور آہستہ آہستہ یکجا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ جہاں Axie Infinity جیسی گیمز مقبول ہیں اور Twitter، Telegram، اور خبروں میں ان کا رجحان بڑھ رہا ہے، وہیں ممکن ہے کہ ہم نئے پراجیکٹس کو نئی طریقوں سے ابھرتا اور اختراعی شکل اختیار کرتا دیکھیں۔ اگر آپ BSC میٹا ورس DApps پر تجربہ شروع کرنا چاہتے ہیں، تو اپنی ٹرانزیکشن فیس کے لیے تھوڑی بہت BNB حاصل کرنا نہ بھولیں۔