BNB اسمارٹ چین (BSC) کا ایک تعارف
امواد کا جدول
تعارف
BNB اسمارٹ چین کیا ہے؟
BNB اسمارٹ چین کیسے کام کرتی ہے؟
BNB اسمارٹ چین پر غیر مرکزی فنانس
اختتامی خیالات
ہوم
آرٹیکلز
BNB اسمارٹ چین (BSC) کا ایک تعارف

BNB اسمارٹ چین (BSC) کا ایک تعارف

نو آموز
شائع کردہ Oct 5, 2020اپڈیٹ کردہ Nov 14, 2022
6m

TL؛DR

آپ نے شاید BNB چین، یعنی BNB کرنسی کے گڑھ کے متعلق سنا ہو۔ اس کو تیز ترین ٹریڈنگ کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے، اسے مخصوص ٹریڈ آفس کرنی ہوں گی – جن میں سے ایک یہ تھا کہ یہ قابل پروگرام ہونے کے نقطہ نظر سے دیگر بلاک چینز کی طرح زیادہ لچک پذیر نہیں تھی۔

دراصل، BNB اسمارٹ چین اسی تبدیلی کے لیے متعارف کروائی گئی ہے، مکمل ماحول کی حامل ایک نئی بلاک چین جو کہ اعلیٰ کارکردگی کی غیر مرکزی ایپلیکشنز بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اسے کراس چین کی مطابقت پذیری کے لیے تیار کیا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صارفین دونوں صورت حالوں میں فائدہ حاصل کریں۔


تعارف

Binance چین، جس کا نام 2022) میں BNB بیکن چین میں تبدیل کیا گیا تھا، کو اپریل 2019 میں لانچ کیا گیا۔ اس کا بنیادی ہدف تیز، غیر مرکزی (یا غیر تحویلی) ٹریڈنگ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ شاید یقینی طور پر، اس پر سب سے بڑی غیر مرکزی ایپلیکیشن (یا DApp) Binance DEXہے، جو کہ نہایت دوستانہ غیر مرکزی ایکسچینجز میں سے ایک ہے۔ آپ اس کو binance.org پر ویب انٹرفیس یا ٹرسٹ والیٹکے ساتھ اس کی مقامی انضمام کاری کے ذریعے استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم، بلاک چین سسٹمز پر موجود فطری حدود کے باعث، چین میں اتنی زیادہ لچک پذیری نہیں ہوتی –تیز ٹریڈنگ کے لیے بہتر بنائے گئے سسٹم میں اسمارٹ معاہدے خاطر خواہ طور پر نیٹ ورک پر رش کا باعث بن سکتے ہیں۔ آپ کو CryptoKitties یاد ہیں؟ اپنے عروج کے دور میں، اس نے Ethereum بلاک چین کو یکسر روک دیا تھا۔

بلاک چین کی ترقی میں توسیع سب سے زیادہ دشوار رکاوٹ ہے۔ اور یہی وہ مقام ہے جہاں BNB اسمارٹ چین کا کردار آتا ہے۔


BNB اسمارٹ چین کیا ہے؟

BNB اسمارٹ چین (BSC) کی بہترین وضاحت اس بلاک چین کے طور پر کی جاتی ہے، جو کہ BNB بیکن چین کے متوازی چلتی ہے۔ BNB بیکن چین کے برعکس، BSC Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے ساتھ اسمارٹ معاہدے کی عمل کاری اور مطابقت پذیری پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس ڈیزائن کا ہدف یہ تھا کہ BNB بیکن چین کے ایکو سسٹم میں اسمارٹ معاہدوں کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے اعلیٰ تھروپٹ کو برقرار رکھا جائے۔

درحقیقت، دونوں بلاک چینز ایک ساتھ کام کرتی ہیں۔ یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ BSC نام نہاد سطح دو یا آف چین توسیع کا حل نہیں ہے۔ یہ ایک خود مختار بلاک چین ہے جو کہ BNB بیکن چین کے آف لائن ہونے پر بھی چل سکتی ہے۔ اس کے ساتھ، دونوں چینز ڈیزائن کے نقطہ نظر سے بھرپور مماثلت رکھتی ہیں۔

BSC چونکہ EVM کے ساتھ مطابقت پذیر ہے، اس لیے اسے Ethereum ٹولز اور DApps کی وسیع تعداد کے لیے معاونت کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ تصوراتی طور پر، یہ ڈویلپرز کے لیے Ethereum پر اپنے پراجیکٹس پورٹ کرنے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ صارفین کے لیے، اس کا مطلب ہے کہ MetaMask جیسی ایپلیکیشنز کی BSC کے ساتھ کام کرنے کے لیے باآسانی تشکیل کاری کی جا سکتی ہے۔ حقیقتاً – یہ محض چند سیٹنگز کو تبدیل کرنے کا معاملہ ہے۔ شروع کرنے کے لیے BNB اسمارٹ چین کے لیے MetaMask استعمال کریں ملاحظہ کریں۔


کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!


BNB اسمارٹ چین کیسے کام کرتی ہے؟

رضامندی

BNB اسمارٹ چین پروف آف اسٹیک مفاہمتی الگورتھمکے ساتھ ~3 سیکنڈز پر مشتمل بلاک ٹائمز کو حاصل کرتا ہے۔ خاص طور پر، یہ اسٹیک کردہ اتھارٹی کا پروف (یا PoSA) کے نام سے کوئی چیز استعمال کرتا ہے، جہاں شرکت کنندگان توثیق کار بننے کے لیے BNB کو اسٹیک کرتے ہیں۔ اگر وہ ایک مؤثر بلاک کی تجویز دیتے ہیں، تو وہ اس میں شامل ٹرانزیکشنز سے ٹرانزیکشن کی فیس وصول کریں گے۔

نوٹ کریں، کہ اکثر پروٹوکولز کے برعکس، حال ہی میں منٹ کردہ BNB کے لیے کوئی بلاک سبسڈی نہیں ہوتی، کیونکہ BNB افراطِ زر پر مبنی نہیں ہے۔ اس کے برعکس، وقت کے ساتھ BNB کی رسد کم ہو جاتی ہے، کیوںکہ Binance ٹیم باقاعدگی کے ساتھ کوائن ضائع کرنےکا عمل سرانجام دیتی ہے۔


کراس چین مطابقت پذیری

BNB اسمارٹ چین کو موجودہ BNB چین کے لیے ایک خود مختار لیکن تکمیلی سسٹم بنانا تھا۔ دوہری چین کے آرکیٹیکچر کو اس خیال کے پیش نظر استعمال کیا گیا کہ صارفین ایک بلاک چین سے دوسری بلاک چین میں باآسانی اثاثے ٹرانسفر کر سکیں۔ اس طرح، BNB چین پر تیز ٹریڈنگ کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے، جبکہ BSC پر مضبوط غیر مرکزی ایپس تخلیق کی جا سکتی ہیں۔ اس باہمی عمل کی صلاحیت کے ساتھ، صارفین کو ایک وسیع ایکو سسٹم کا تجربہ حاصل ہوتا ہے، جو کہ استعمال کی کئی صورتوں کے لیے کام آ سکتا ہے۔

BNB بیکن چین سے BEP-2 اور BEP-8 ٹوکنز کو BEP-20 ٹوکنز کے لیے سواپ کیا جا سکتا ہے، جو کہ BNB اسمارٹ چین کے لیے متعارف کردہ نیا معیار ہے۔ کیا آپ نے ERC-20 ٹوکنز کا تعارف پڑھا ہے؟ تو پھر آپ BEP-20 کے فارمیٹ سے پہلے ہی آگاہ ہوں گے۔ یہ Ethereum پر اپنے فریق مخالف جیسے فنکشنز ہی استعمال کرتا ہے۔

ایک چین سے دوسری چین (جیسے کہ BEP-2 سے BEP-20 پر، یا اس کے برعکس) میں ٹوکن منتقل کرنے کے لیے، ممکنہ طور پر آسان ترین طریقہ کار Binance چین والیٹ کا استعمال ہے، جو کہ Chrome اور Firefox پر دستیاب ہے۔ اس حوالے سے رہنمائی کے لیے Binance چین ایکسٹینشن والیٹ استعمال کریں ملاحظہ کریں۔


BNB اسمارٹ چین پر غیر مرکزی فنانس

شاید آپ جانتے ہوں کہ متعدد ڈیجیٹل اثاثے – جیسا کہ BTC، LTC، ETH، EOS، یا XRP – پہلے سے ہی "Peggy کوائنز" کے طور پر BNB چین میں موجود ہیں۔ یہ وہ ٹوکنز ہیں جو کہ اپنے مقامی چینز پر اثاثوں کے ساتھ پیگ کردہ ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ BNB چین پر 10 BTCB وصول کرنے کے لیے 10 BTC کو لاک کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ کسی بھی وقت، آپ 10 BTC کے عوض اپنے 10 BTCB کی ٹریڈ کر سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ BTCB کی قیمت کو مقامی BTC کی قیمت کو بغور ٹریک کرنا چاہیئے۔ 

ایسا کر کے، آپ ان اثاثوں کو مؤثر طور پر BNB چین پر پورٹ کرتے ہیں۔ اس بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ اس قسم کی چیز کا حصول کیسے ممکن ہے؟ تو Ethereum پر ٹوکنائزڈ Bitcoin کی تفصیل ملاحظہ کریں۔

BNB اسمارٹ چین کی لچک پذیری کی باعث، مختلف چینز سے اثاثوں کو بڑھتی ہوئی DeFi اسپیس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، PancakeSwap جیسی ایپلیکیشنز صارفین کو اس بات کی اجازت دیتی ہیں کہ وہ ٹرسٹ سے مبرا ہو کر اثاثے ایکسچینج کریں ( Uniswap کی طرح)، منافع جاتی فارمنگ میں شامل ہوں، اور تجاویز پر ووٹ کریں۔ اس طرح کے پراجیکٹس میں BurgerSwap اور BakerySwap شامل ہے (اگر آپ کرپٹو پر نئے ہیں، ہائے! ہم کھانے پینے کی اشیاء کے نام پر مشتمل غیر مرکزی ایکسچینجز کے بہت بڑے مداح ہیں)۔


اختتامی خیالات

BNB اسمارٹ چین، اصل Binance چین کی عمل کاری میں بھرپور اضافہ کرتی ہے اور متعدد بلاک چینز کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے بہت سارے جدید ترین پروٹوکولز میں شامل ہوتی ہے۔ اپنے ابتدائی مراحل میں ہونے کے باوجود، EVM کی مطابقت پذیری کے ساتھ BNB اسٹیکنگ کا وعدہ، مضبوط غیر مرکزی ایپلیکیشنز بنانے والے ڈویلپرز کے لیے پلیٹ فارم کو ایک مثالی انجن بناتا ہے۔ 

BNB اسمارٹ چین کے متعلق سوالات؟ چیزوں کی مکمل تکنیکی تفصیلات وائٹ پیپر پر دیکھی جا سکتی ہیں۔