آپ کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے لیے 9 Altcoins
امواد کا جدول
تعارف
Altcoin کیا ہوتا ہے؟
مجھے Altcoins میں سرمایہ کاری کیوں کرنی چاہیئے؟
پلیٹ فارم ٹوکنز
Meme کوائنز
اسٹیبل کوائنز
DeFi کوائنز
اختتامی خیالات
آپ کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے لیے 9 Altcoins
ہوم
آرٹیکلز
آپ کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے لیے 9 Altcoins

آپ کے پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے لیے 9 Altcoins

نو آموز
شائع کردہ Aug 30, 2021اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
11m

TL؛DR

Bitcoin کے علاوہ دیگر کسی بھی کوائن کو Altcoin ہی سمجھا جاتا ہے، اور یہ مارکیٹ کیپ کے اعتبار سے بڑی بلاک چینز سے لے کر نئے اور مختصر پراجیکٹس پر مشتمل سائز تک محیط ہوتے ہیں۔ Altcoins کو اکثر کرپٹو پورٹ فولیو کے تنوع کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ بہتر Altcoins میں سرمایہ کاری کر کے، آپ اپنے پورٹ فولیو کے مجموعی خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ Altcoin کی مختلف اقسام میں سرمایہ کاری کرنا سرمایہ کاری کی ایک ذمہ دارانہ حکمت عملی ہے۔ ان اقسام میں پلیٹ فارم ٹوکنز، اسٹیبل کوائنز، DeFi ٹوکنز، اور یہاں تک کہ meme کوائنز بھی شامل ہوتے ہیں۔


تعارف

اگرچہ Bitcoin عموماً کرپٹو کرنسی کی خبروں میں مقبول رہا ہے، تاہم اب Altcoins بھی شہ سرخیوں میں اسی طرح سے دکھائی دیتے ہیں۔ چاہے یہ Dogecoin کی قیمت میں اضافہ ہو یا Ethereum کی اپڈیٹس، سرمایہ کاری اور ٹریڈنگ کرتے وقت کیا پیشکش کی جاتی ہے۔ Altcoins کی کثیر تعداد موجود ہے، لہٰذا آیئے، کرپٹو اثاثے کی مختلف اقسام میں کچھ مقبول ترین پراجیکٹس پر نظر ڈالتے ہیں۔

cta


Altcoin کیا ہوتا ہے؟

Altcoin ایسی کوئی بھی کرپٹو کرنسی ہوتی ہے جو Bitcoin نہیں ہے۔ جیسا کہ Bitcoin نے کرپٹو کرنسی کی ایک ایسی انڈسٹری تیار کی جس سے آج ہم واقف ہیں، اس لیے دیگر کوائنز اور ٹوکنز متبادل بن چکے ہیں۔ دستیاب Altcoins میں مختلف اقسام موجود ہیں، Ether اور BNB جیسے بڑی کیپ کے حامل کوائنز سے لے کر نئے لانچ کردہ پراجیکٹس کے ٹوکنز تک۔ روایتی طور پر Altcoins کو Ethereum پر ERC-20 ٹوکنز اور دیگر بڑی بلاک چینز کے مقامی ٹوکنز کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے۔


مجھے Altcoins میں سرمایہ کاری کیوں کرنی چاہیئے؟

چوںکہ Bitcoin (BTC) مارکیٹ کیپ کے اعتبار سے سب سے بڑا کوائن اور مقبول ترین کرپٹو کرنسی ہے، اس لیے آپ کو چاہیئے کہ ایک ذمہ دار سرمایہ کار کے طور پر اپنی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو متنوع بنائیں۔ کرپٹو کی دنیا میں ایسا کرنے کے لیے، آپ کو Altcoins خریدنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ مختلف کوائنز اور کرپٹو میں غیر مرکزی فنانس (DeFi) یا GameFi جیسے شعبوں پر اپنے کرپٹو کرنسی پورٹ فولیو کو پیش کر کے مجموعی خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ اس طرح، اگر Bitcoin کی قیمت گر جاتی ہے، تو کرپٹو کی دیگر سرمایہ کاریاں کچھ نقصانات کا ازالہ کر سکتی ہیں۔


پلیٹ فارم ٹوکنز

کچھ بلاک چینز صارفین کو اپنے ذاتی پراجیکٹس، ٹوکنز، اور یہاں تک کہ باہمی عمل انجام دینے والی بلاک چینز تخلیق کرنے کی اجازت بھی دیتی ہیں۔ Ethereum، بہترین اور مشہور ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، لیکن دیگر نے اس کے طریقہ کاروں کی پیروی کی اور نئے اختراعی پراجیکٹس کے لیے انفراسٹرکچر فراہم کیا۔

Ether (ETH)

Ether، Ethereum پلیٹ فارم کا مقامی ٹوکن ہے، جو کہ 2015 میں Vitalik Buterin اور اس کے شریک بانیوں کی ٹیم نے تخلیق کیا۔ Ethereum نے کرپٹو کرنسی ایکو سسٹم میں بڑے پیمانے پر تکنیکی ترقی کی ہے اور اصل سیکنڈ جنریشن بلاک چین کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 

اس نے Bitcoin کی غیر مرکزیت کے اصولوں کو استعمال کیا اور قابل پروگرام کوڈ کے ساتھ اس کے استعمال کو بڑھایا۔ یہ اسکرپٹس، جنہیں اسمارٹ معاہدے کہا جاتا ہے، خودکار طور پر نافذ ہوتے ہیں اور ڈویلپرز کے سیٹ کردہ قوانین کے مطابق چلتے ہیں۔ یہ غیر متغیر بھی ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان کے بلاک چین میں شامل ہونے کے بعد ڈویلپرز ان کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

Ether کو بلاک چین کے سہولتی ٹوکن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تمام ٹرانزیکشنز اور تعاملات صارف سے Ether کی ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہیں۔ سرگرمی کی ہر قسم کو گیس کی ایک خاص مقدار کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ مطلوبہ شماریاتی توانائی کی پیمائش کرتی ہے۔ پیچیدہ اسمارٹ معاہدہ استعمال کرنے کے لیے ایک والیٹ سے دوسرے والیٹ میں ERC-20 ٹوکن بھیجنے کے مقابلے میں مزید گیس کی ضرورت ہو گی۔ آپ کی گیس کے ادا کی جانے والی فیس اس بلاک کی بنیاد پر سیٹ کی جاتی ہیں جس میں آپ اس کو شامل کر رہے ہیں اور اسے بیس فیس کہا جاتا ہے۔

آپ Ether کو سود کے عوض Ethereum 2.0 کی تجویز کردہ اپ ڈیٹ کے حصے کے طور پر بھی اسٹیک کر سکتے ہیں۔ تاہم، اسٹیک کرنے کے بعد، آپ کے Ether کو Ethereum 2.0 کی ریلیز تک لاک کر دیا جائے گا جو کہ تقریباً دو سالوں میں ہو گی۔ Ether کی بھی کوئی سپلائی کیپ نہیں، لیکن افراط زر کے میکانزم کے طور پر ٹرانزیکشن کی فیس ضائع کر دی جاتی ہے۔

Solana (SOL)

SOL مارچ 2020 میں لانچ کردہ Solana بلاک چین کا مقامی ٹوکن ہے۔ Solana کی توجہ توسیع پر مرکوز ہوتی ہے اور یہ ایک فرضی مفاہمتی میکانزم استعمال کرتا ہے جسے پروف آف ہسٹری کہا جاتا ہے۔ پروف آف ہسٹری، بلاک کے ٹائم اسٹیمپس کو تبدیل کر کے، وقت کی پیمائش کرنے کے لیے ہیشنگ فنکشن استعمال کرتا ہے۔ یہ میکانزم خاطر خواہ طور پر نیٹ ورک کی رفتار کو بڑھا دیتا ہے۔ Solana کے پاس اسمارٹ معاہدے کی صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔

SOL، صارفین کے لیے سہولتی ٹوکن کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ وہ اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعامل کرتے وقت ٹرانزیکشن کی فیس یا گیس کی ادائیگی کر سکیں۔ نیٹ ورک، ہر ٹرانزیکشن کی تمام شرح فیصد کو افراط زر کی پیمائش کے طور پر ضائع کر دیتا ہے۔ بلاک چین مجموعی طور پر 489 ملین ٹوکنز کو منٹ کرے گی۔ اگر آپ SOL ہولڈ کرتے ہیں اور اس کے پروف آف اسٹیک کے مفاہمتی میکانزم میں شرکت کرتے ہیں تو آپ بھی نیٹ ورک کے توثیق کار بن سکتے ہیں۔ توثیق کاروں اور اسٹیکرز کو بلاک میں نئی ٹرانزیکشنز شامل کرنے کے عوض SOL ٹوکنز سے نوازا جاتا ہے۔

Polkadot (DOT)

DOT کو 2017 میں پہلی مرتبہ Polkadot کے ٹوکن کے طور پر منٹ کیا گیا تھا۔ بلاک چین Ethereum کے شریک تخلیق کار Gavin Wood، Robert Habermeier، اور Peter Czaban کی جانب سے تخلیق کی گئی۔ DOT، باہمی عمل انجام دینے والے بلاک چینز کی تخلیق پر توجہ مرکوز رکھتا ہے، اور اس کے استعمال کی تین اہم صورتیں ہیں: گورننس، اسٹیکنگ، اور بونڈنگ۔ 

DOT کا گورننس ماڈل صارفین کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ نیٹ ورک کی فیس، اپ گریڈز، اور پیراچینز کے متعلق فیصلے کر سکیں۔ ہر پیراچین، ایک ایسے پراجیکٹ کے لیے حسب ضرورت بلاک چین ہوتی ہے جو کہ ری لے چین کے نام سے پہچانی جانے والی مرکزی بلاک چین کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔

Polkadot بھی پروف آف اسٹیک کے مفاہمتی میکانزم پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ صارفین سے شرکت کرنے کے لیے DOT اسٹیک کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ DOT اسٹیک کرنے کا عمل، اس حوالے سے برے افراد کی حوصلہ شکنی کرتا ہے کہ وہ نیٹ ورک میں ہیرا پھیری نہ کریں، کیوںکہ اس طرح وہ اپنے ٹوکنز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ 

DOT کو پیراچین سلاٹ کی نیلامی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ صارفین پراجیکٹس کے تحت DOT اسٹیک کرتے ہیں جو پیراچین سلاٹ جیتنا چاہتے ہیں۔ اگر پراجیکٹ کامیاب ہو جاتا ہے، تو پیراچین کی قسط ختم ہونے تک DOT کو بونڈ کر دیا جاتا ہے، اور اس کے عوض، اسٹیکرز پراجیکٹ سے ٹوکنز وصول کرتے ہیں۔

BNB

BNB Binance اسمارٹ چین اور Binance چین (جو کہ 2022 میں BNB چین بنی) کا مقامی ٹوکن ہے۔ Binance کی ایکسچینج سروسز تخلیق کرنے کی خاطر فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے 2017 کو ICO میں Ethereum بلاک چین پر کوائن لانچ کیا گیا۔

2019 میں، BNB، ٹوکن کو ERC-20 ٹوکن سے BEP-2 ٹوکن میں تبدیل کرنے کے میکانزم کے ساتھ Binance چین پر منتقل ہو گیا۔ Binance DEX (غیر مرکزی ایکسچینج) Binance چین پر تیار کیا گیا اور یہ کم فیس کی ادائیگی کرنے کے لیے BNB کو سہولتی ٹوکن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ صارفین کو Binance چین کے گیس پر مبنی ٹرانزیکشن سسٹم میں ٹرانسفرز کرنے کے لیے BNB کی ادائیگی بھی کرنی ہو گی۔

ستمبر 2020 میں، Binance اسمارٹ چین (BSC) کو Binance چین کی متوازی بلاک چین کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔ BSC Ethereum بلاک چین کا فورک ہے اور اسمارٹ معاہدے کی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔ BNB بھی BSC کا مقامی ٹوکن ہے جو کہ BEP-20 پروٹوکول استعمال کرتا ہے اور ٹرانزیکشنز اور اسمارٹ معاہدوں کے تعاملات کے لیے گیس کی فیس ادا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

BNB کی دیگر استعمال کی صورتوں میں BNB اسٹیکنگ کے ساتھ اس کے پروف آف اسٹیک اتھارٹی کے مفاہمتی میکانزم میں شرکت کرنا اور Binance ایکسچینج پر کم فیس ادا کرنا شامل ہے۔ Binance ہر سہ ماہی کو ٹوکن کی رقوم کو افراطِ زر کے میکانزم کے طور پر ضائع کرتا ہے۔ 100,000,000 BNB ضائع ہونے تک ضائع کرنے کا یہ عمل جاری رہے گا، ساتھ ہی BNB کی کُل سپلائی ظاہر کی جائے گی۔


Meme کوائنز

چوںکہ meme کوائنز نے روایتی طور پر سرمایہ کاروں کے لیے معقول مالیت فراہم نہیں کی، اس لیے وہ زیادہ منافع جات جیسی پیشکشوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اگر آپ کسی ایک کو اپنے پورٹ فولیو میں شامل کرتے ہیں، تو باخبر رہیں کہ اس قسم کی سرمایہ کاریوں میں بالخصوص زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

Dogecoin (DOGE)

Dogecoin کو 2013 میں Jackson Palmer اور Billy Markus کی جانب سے کرپٹو کرنسیز، جیسا کہ Bitcoin، کی نقل کے طور پر تخلیق گیا تھا۔ اس ک بلاک چین بنیادی طور پر Litecoin کے کام پر منحصر ہوتی ہے، لیکن اس کا پروف آف ورک کا مفاہمتی طریقہ کار SHA-256 مائننگ رگز کے ساتھ مطابقت پذیر نہیں۔

اگرچہ Dogecoin کرپٹو کی قیاس آرائی پر مبنی نوعیت کی نقل ہے، تاہم کچھ سالوں میں یہ خاطر خواہ منافع جات کے ساتھ سرمایہ کاری کا ایک معقول موقع بن چکا ہے۔ ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے کے علاوہ اس کے استعمال کی کوئی اور صورت نہیں۔ Reddit اور دیگر پلیٹ فارمز پر موجود آن لائن کمیونٹیز نے Dogecoin کو تجاویز فراہم کرنے کے طریقہ کار کے طور پر استعمال کیا۔ اس کی مالیت اور قابل میم Shiba Inu میسکٹ میں اضافے کے باعث، اس کی مقبولیت اور آن لائن کمیونٹی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ Elon Musk نے بھی اس کی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی اور اس کے "meme" کے عنصر میں اضافہ کرتے ہوئے، پراجیکٹ کی معاونت کی۔

ابتداء میں Dogecoin کی حد 100 بلین کوائنز تھی، لیکن اب یہ انتہائی حد ختم کر دی گئی ہے۔ یہ پہلو کوائن کو تفریطی بناتا ہے کیوںکہ مائنرز ہر سال پانچ بلین نئے Dogecoins کو مائن کرتے ہیں۔


اسٹیبل کوائنز

اپنے پورٹ فولیو میں اسٹیبل کوائن شامل کرنے سے آپ کے پورٹ فولیو کی لیکویڈیٹی اور توسیع کو فائدہ پہنچتا ہے۔ ان میں خطرے کا امکان کم ہوتا ہے اور انہیں ایک مستحکم و غیر فعال آمدنی کمانے کے لیے پراڈکٹس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، Binance کمائی آپ کو اپنے اسٹیبل کوائنز اسٹیک کرنے اور ان کے عوض منافع حاصل کرنے کے متعدد طریقہ کاروں کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ فیاٹ کرنسیز کی ملکیتوں یا بلاک چین پر موجود دیگر تمام اثاثوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسٹیبل کوائنز، سرمایہ کاروں کی قیمت کے اتار چڑھاؤ کے خلاف ہیج کرنے کی صلاحیت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں، جس کے متعلق ہم بعد میں بات کریں گے۔

BUSD

BUSD امریکی ڈالر پر پیگ کردہ فیاٹ پر تقویت یافتہ ایک اسٹیبل کوائن ہے جو کہ Binance اور Paxos کی جانب سے تخلیق کیا گیا۔ کرپٹو مارکیٹ پر موجود چند دیگر اسٹیبل کوائنز کے برعکس، BUSD اپنے پیگ کو بینک اکاؤنٹ میں موجود امریکی ڈالرز کے 1:1 تناسب کے ساتھ برقرار رکھتا ہے۔ اس کی ضابطہ کاری نیویارک کے ریاستی محکمہ برائے مالیاتی سروسز کی جانب سے کی جاتی ہے، اور اسٹیبل کوائن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ آڈٹس کو مکمل کرتا ہے کہ یہ مکمل طور پر ضمانت یافتہ ہے۔ 

آپ یا تو کرپٹو کرنسی کی کھلی مارکیٹ پر BUSD خرید سکتے ہیں، یا پھر Paxos کو USD بھیج سکتے ہیں، جو کہ بعد ازاں آپ کے لیے نئے BUSD کو منٹ کرے گا۔ Binance، اسٹیبل کوائن خریدنے کے عوض فیاٹ کے طریقہ کاروں کی پیشکش کرتا ہے۔ آپ انہی طریقہ کاروں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے BUSD کو واپس ڈالر میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ BUSD BNB چین اور Ethereum پر موجود ہوتا ہے۔

ٹریڈرز اور سرمایہ کاران، نفع جات کو لاک کرنے، لیکویڈیٹی کو بہتر بنانے، اور کرپٹو کرنسیز میں قیمتوں کے عمومی اتار چڑھاؤ کو روکنے کے لیے BUSD کو استعمال کرتے ہیں۔ Binance ایکسچینج یا دیگر BSC غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXs) کے ذریعے کرپٹو خریدتے ہوئے، آپ یہ جانیں گے کہ BUSD کرپٹو کرنسی کے جوڑوں میں خاصا مقبول ہے۔ یہ فیچر، اس کو دیگر BEP-20 ٹوکنز میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک اہم عنصر بناتا ہے۔

DAI

DAI 2017 میں تخلیق کردہ کرپٹو کا ضمانت یافتہ اسٹیبل کوائن ہے جو کہ امریکی ڈالر کو ٹریک کرتا ہے۔ میکر کہلائے جانی والی غیر مرکزی و خود مختار تنظیم (DAO) نے ٹوکن کی عمل کاری کا نظم کیا۔ ہر DAI ٹوکن کو اضافی طور پر ضمانت یافتہ بنایا جاتا ہے تاکہ اس کے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے تیاری کی جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ DAI کی قیمت نسبتاً مستحکم رہے۔ 

مثال کے طور پر، اگر ETH $3000 ہے، تو آپ کو 2000 DAI کے لیے 1 ETH فراہم کرنے کی ضرورت ہو گی۔ یہ حساب اس تصور کی بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ آپ کوضمانت کے لیے 1.5x کی ضرورت ہے، لیکن یہ مارکیٹ کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ 

اگر آپ کے ضمانتی عمل کی قیمت ایک مخصوص حد سے گر جاتی ہے، تو آپ کو فیس کی ادائیگی کرنا ہو گی اور آپ کا تصفیہ کر دیا جائے گا۔ اکثر صارفین، تحفظ کے پیش نظر ضرورت سے زیادہ ضمانت فراہم کرتے ہیں۔ اگر پیگ کی قیمت $1 سے $0.99 تک گر جاتی ہے، تو صارفین کم قیمت میں اپنی ضمانت بحال کر سکتے ہیں۔ 

ہماری پِچھلی مثال کی بنیاد پر، فرض کریں کہ ہمیں $3000 ETH کے لیے 2000 DAI ایکسچینج کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے لیے $20 محفوظ کر کے، اوپن مارکیٹ میں $1980 پر DAI کی خریداری کر سکتے ہیں۔ DAI کی قیمتوں میں کمی ہونے پر، یہ رعات مزید بڑھ جاتی ہے۔ پھر اس میں ٹریڈ کردہ تمام DAI ختم کر دیے جائیں گے، جس سے سپلائی بھی کم ہو جائے گی۔ یہ دونوں عناصر DAI کی قیمت کو واپس $1 تک لے جانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ جب DAI کی قیمت $1 سے زیادہ ہوتی ہے، تو مخالف صورت حال پیدا ہو جاتی ہے، جو کہ DAI کو منٹ کرنے کا عمل سستا بناتی ہے، اور مارکیٹ میں اس کی سپلائی میں اضافہ کرتی ہے۔


DeFi کوائنز

DeFi پراجیکٹس باقاعدگی کے ساتھ گورننس، اسٹیکنگ، اور منافعے کے اشتراک کے لیے اپنے ٹوکنز جاری کر رہے ہیں۔ اپنے استعمال کی متعدد صورتوں کے باعث، یہ کوائنز ہمہ گیر ہوتے ہیں اور صرف ہولڈ کرنے کی بجائے کمائی کے دیگر کئی طریقہ کار کی پیشکش کرتے ہیں۔ اگر آپ DeFi کوائنز خرینے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ اپنی ووٹنگ پاور کا استعمال کرتے ہوئے عموماً پراجیکٹ کی ترقی کو متاثر کر سکتے ہیں۔  

UNI

Ethereum پر UNI Uniswap کا مقامی ٹوکن ہے، ایک خودکار مارکیٹ مارکیٹ (AMM) اور DEX ہے۔ اگرچہ Uniswap نومبر 2018 میں لانچ کیا گیا، تاہم UNI ٹوکن کو، 1 بلین UNI کی کُل سپلائی کے ساتھ، بعد میں ستمبر 2020 میں منٹ کیا گیا تھا۔ 

ابتدا میں کسی قسم کی ICO یا کوائن سیل کی پیشکش نہیں کی گئی تھی، جو کہ DeFi پراجیکٹس کے لیے غیر معمولی بات ہے۔ پلیٹ فارم نے وقت کے ساتھ ٹوکنز کا 40% بانیوں، 150 ملین UNI ٹوکنز کے پِچھلے صارفین، اور بقایا لیکویڈیٹی کے مائننگ پولز میں تقسیم کیا۔ Uniswap ماڈل نہایت مقبول ہے اور اکثر مختلف بلاک چینز پر فورک کیا گیا ہے۔

UNI کے فراہم کنندگان، ہولڈرز کو گورننس کے حقوق فراہم کرتے ہیں، نیز انہیں پلیٹ فارم کی تبدیلی کی پیشکشوں کی تخلیق اور ان پر ووٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ آپ کو تجویز دینے کے لیے کُل سپلائی کا کم از کم 1% (10 ملین UNI) اپنی ملکیت میں لانا ہو گا۔ تاہم، اپنے والیٹ کی ووٹنگ کے حقوق کے لیے نامزدگی کے بعد UNI ہولڈ کرنے والا کوئی بھی فرد ووٹ کر سکتا ہے۔ 

آپ کی ووٹنگ پاور کا تعین اس بات سے کیا جاتا ہے کہ آپ کے پاس کتنا UNI موجود ہے۔ ان تجاویز میں فیس کے نظام میں تبدیلی، نئے پولز، یا پروٹوکولز کی فیس کے سوئچ میں رد و بدل بھی شامل ہو سکتی ہے۔ اگر صارفین کی معقول تعداد فیس کی منتقلی پر اتفاق کرتے ہیں، تو تمام Uniswap کی سواپ فیس کے 0.05% کو گورننس سسٹم کے کسی بھی فیصلے کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

CAKE

CAKE ستمبر 2020 میں لانچ کردہ PancakeSwap کا مقامی ٹوکن ہے۔ PancakeSwap BNB چین پر ایک AMM اور DEX ہے جس کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ درحقیقت، یہ Ethereum کے Uniswap کا فورک ہے۔ یہ پراجیکٹ ایک پیچیدہ ٹوکنامک ڈیزائن پر مشتمل ہے جو کہ پرانے کوائنز کو ضائر کر کے نئے کوائنز کے اخراج کو متوازن بناتا ہے۔ CAKE کی کوئی زیادہ سے زیادہ سپلائی نہیں ہوتی اور اسے تیار کردہ ہر بلاک کے ساتھ منٹ کیا جاتا ہے۔ نئے ٹوکنز صارفین میں فارمز، لاٹریز، اور سیرپ پولز کے ذریعے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

PancakeSwap بھی میکانزمز کی ایک طویل فہرست کے ذریعے باقاعدگی کے ساتھ CAKE کو ضائع کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، پراجیکٹ NFTs کی منٹنگ پر خرچ ہونے والے تمام CAKE، فارم کی ابتدائی پیشکشوں (IFO) میں CAKE کے 100%، اور PancakeSwap V2 پر کی گئی ہر ٹریڈ کے 0.05% کو ضائع کرتا ہے۔

CAKE اس گورننس ٹوکن کے طور پر بھی کام کرتا ہے جو صارفین کو تجاویز اور PancakeSwap میں کی جانے والی تبدیلیوں پر ووٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اکثر DeFi پلیٹ فارمز کی طرح، صارف کی ووٹنگ پاور کا تعین ان کے ہولڈ کردہ CAKE کی مقدار سے کیا جاتا ہے۔ آپ سیرپ ٹولز میں مزید CAKE انعامات اور پراجیکٹ ٹوکنز حاصل کرنے کے لیے بھی CAKE کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔

cta


اختتامی خیالات

اگر آپ اپنے کرپٹو پورٹ فولیو کو متنوع بنانا چاہتے ہیں تو Altcoins میں سرمایہ کرنا ایک اچھا آپشن ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کرپٹو کرنسیز پر نئے ہیں، تو یہاں بتائے گئے کچھ بڑے پراجیکٹس کا مشاہدہ ایک اچھا ابتدائی مرحلہ ثابت ہو سکتا ہے۔ روایتی طور پر چھوٹے، مزید حالیہ پراجیکٹس کے مقابلے میں بڑے مارکیٹ کیپ کی حامل کرپٹو کرنسیز میں خطرے کا امکان کم ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر، ہم آپ کو بہترین مشورہ یہ دے سکتے ہیں کہ چاہے آپ کسی بھی ٹوکن یا کوائن میں سرمایہ کر رہے ہوں، آپ کو ہمیشہ ذاتی طور پر تحقیق کر لینی چاہیئے۔