TL؛DR
دوہری سرمایہ کاری، مارکیٹ کی سمت سے قطع نظر آپ کو سود کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
مستقبل میں کم قیمت پر کرپٹو خریدنے اور سود کمانے کے لیے سستی خرید کی حکمت عملی پر مشتمل دوہری سرمایہ کاری کریں۔
مستقبل میں زیادہ قیمت پر کرپٹو بیچنے اور سود کمانے کے لیے مہنگی فروخت کی حکمت عملی پر مشتمل دوہری سرمایہ کاری کریں۔
اگر ہدفی قیمت پوری ہو جاتی ہے، تو آپ کا ڈپازٹ کرپٹو کرنسی خریدنے/بیچنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اگر یہ پوری نہیں ہوتی، تو آپ کا ڈپازٹ اور سود کی آمدنی آپ کو واپس کر دی جائے گی۔
آپ اپنی کمائیوں کو کمپاؤنڈ کر سکتے ہیں اور آٹو کمپاؤنڈ فیچر کا استعمال کر کے اپنی پوزیشنز تبدیل کر سکتے ہیں۔
تعارف
ہم سب جانتے ہیں کہ سرمایہ کاری پر ریٹرن حاصل کرنے کے لیے، ہمیں سستا خریدنے اور مہنگا بیچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنا بھی مختلف نہیں۔ Binance کی دوہری سرمایہ کاری سستا خریدنے اور مہنگا بیچنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا ایک بہترین طریقہ فراہم کرتی ہے اور اس کے علاوہ آپ کو اضافی ریٹرنز بھی فراہم کرتی ہے۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتی ہے اور درحقیقت آپ کیسے شروعات کر سکتے ہیں۔
دوہری سرمایہ کاری کے کلیدی فوائد
Binance کی دوہری سرمایہ کاری صارفین کو چار کلیدی فوائد فراہم کرتی ہے:
سستا خریدیں یا مہنگا بیچیں: دوہری سرمایہ کاری آپ کو کم قیمت پر کرپٹو خریدنے یا زیادہ قیمت پر کرپٹو بیچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
زائد سود کا حامل منافع: اس بات سے قطع نظر آپ کو زیادہ غیر فعال آمدنی حاصل ہو گی کہ مارکیٹ کس سمت میں جاتی ہے۔
وسیع انتخاب: آپ اثاثوں کی وسیع اقسام میں سے انتخاب کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق ہدفی تاریخ اور قیمت سیٹ کر سکتے ہیں۔
ٹریڈنگ کی کوئی فیس نہیں: ہدف پورا ہونے پر ٹریڈنگ کی فیس صفر ہو جاتی ہے اور خریدنے یا بیچنے کے آرڈرز پر عمل درآمد ہو جاتا ہے۔
دوہری سرمایہ کاری کس طرح سے کام کرتی ہے؟
Binance کی دوہری سرمایہ کاری صارفین کو کم قیمت پر کرپٹو خریدنے یا مستقبل میں زیادہ قیمت پر کرپٹو بیچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ مارکیٹ کی سمت سے قطع نظر صارفین کو سبسکرپشن کی مدت کے دوران زیادہ سود کا حامل منافع کمانے کی اجازت بھی دیتی ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے، دوہری سرمایہ کاری Binance کے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر متعین آرڈرز کی حامل اسپاٹ ٹریڈنگ کے متبادل کی پیشکش کرتی ہے۔
دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹس کی دو اقسام ہیں: سستا خریدنا اور مہنگا بیچنا۔
کم قیمت پر خریداری کی پراڈکٹس مستقبل میں آپ کو کم قیمت پر اپنی مطلوبہ کرپٹو خریدنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ زیادہ قیمت پر فروخت کی پراڈکٹس مستقبل میں آپ کی موجودہ کرپٹو کو زیادہ قیمت پر بیچنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
کم قیمت پر خریداری کی دوہری سرمایہ کاری
اس امر کی دو وجوہات ہیں جس کی بنا پر آپ سستی خرید کی حکمت عملی پر مبنی دوہری سرمایہ کاری کے استعمال کا ارادہ کر سکتے ہیں:
1. اپنی مطلوبہ قیمت، مطلوبہ تاریخ پر کرپٹو خریدنے، اور اضافی آمدنیاں حاصل کرنے کے بھی اپنی موجودہ اسٹیبل کوائن ہولڈنگز کا استعمال کریں۔
2. سود کی آمدنی کے ذریعے مزید اسٹیبل کوائنز حاصل کریں۔
مہنگی فروخت کی حکمت عملی پر مبنی دوہری سرمایہ کاری
اسی طرح، زیادہ قیمت پر فروخت کی حکمت عملی پر مبنی دوہری سرمایہ کاری استعمال کی دو صورتیں فراہم کرتی ہے:
1. اپنی مطلوبہ قیمت اور مطلوبہ تاریخ پر اپنی موجودہ کرپٹو ہولڈنگز فروخت کریں اور اضافی آمدنیاں بھی حاصل کریں۔
2. سود کی آمدنی کے ذریعے مزید کرپٹو حاصل کریں۔
ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں
زیادہ قیمت پر فروخت اور کم قیمت پر خریداری کو متعدد مختلف ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں میں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دوہری سرمایہ کاری کی مقبول حکمت عملیوں کے متعلق تجاویز کے لیے ہمارا لنک کا ہدایت نامہ ملاحظہ کرنا نہ بھولیں۔ یہ چھ تکانیک زیادہ سے زیادہ ریٹرنز کو یقینی بنانے اور آپ کی سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔
دوہری سرمایہ کاری کی کلیدی اصطلاحات
اس امر کی گہرائی میں جانے سے قبل کہ یہ پراڈکٹس کس طرح سے کام کرتی ہیں، آیئے پہلے چند ایسی اصطلاحات واضح کر لیں جنہیں جاننا آپ کے لیے ضروری ہے:
1. سبسکرپشن کی رقم – دوہری سرمایہ کاری پر سبسکرائب کرتے وقت ڈپازٹ کروائی گئی رقم۔
2. ہدفی قیمت - ایک مقررہ قیمت جس پر آپ کرپٹو کرنسی خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں۔
3. تصفیے کی تاریخ - ایک مقررہ تاریخ جس پر آپ کرپٹو کرنسی خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں۔ اس تاریخ پر آپ کو اپنی سرمایہ کاری پر ریٹرن بھی مل جائے گا۔ اس امر کا فیصلہ کرنے کا چیک پوائنٹ 08:00 (UTC) ہے کہ آیا ہدفی قیمت پوری ہو چکی ہے یا نہیں۔
4. تصفیہ جاتی قیمت - تصفیے کی تاریخ پر 08:00 (UTC) سے 30 منٹ پہلے مارکیٹ کی قیمت کا اوسط۔ تصفیہ جاتی قیمت اور ہدفی قیمت اس امر کا تعین کرتی ہیں کہ آیا آپ سستا خریدتے ہیں یا مہنگا بیچتے ہیں۔
5. سالانہ فیصدی منافع (APY) - وہ سود جو آپ اپنی کرپٹو کسی دوہری سرمایہ کاری کی پراڈکٹ میں ایک سال کے لیے لاک کرنے پر کماتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا APY 36.5% ہے، تو پھر آپ کے روزانہ کے موثر ریٹرن کا تخمینہ 36.5% / 365 دن =0.1% ہو گا۔
6. سبسکرپشن کی مدت - سبسکرپشن کے دن سے لے کر تصفیے کی تاریخ تک کے دنوں کی تعداد۔
دوہری سرمایہ کاری پر کس طرح سے سبسکرائب کیا جائے؟
اگر آپ اس بات سے واقف ہوں کہ یہ پراڈکٹ کس طرح سے کام کرتی ہے، تو Binance کی دوہری سرمایہ کاری کا استعمال نہایت آسان ہے۔ دوہری سرمایہ کاری پر سبسکرائب کرنے کے لیے ذیل میں موجود آسان سے اقدامات پر عمل کریں۔
1. دوہری سرمایہ کاری کے صفحے پر جائیں۔
2. وہ کرپٹو منتخب کریں جو آپ خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں۔
3. اگر آپ پہلی مرتبہ یہ پراڈکٹ استعمال کر رہے ہیں، تو دوہری سرمایہ کاری کا کوئز مکمل کریں۔
4. سستا خریدنے یا مہنگا بیچنے کا فیصلہ کریں۔
5. ہدفی قیمت اور تصفیے کی تاریخ منتخب کریں۔
6. اپنی سبسکرپشن کی رقم درج کریں، ہماری شرائط سے متفق ہوں، اور [Subscribe] پر کلک کریں۔
7. اب آپ بالکل تیار ہیں! تصفیے کی تاریخ کے چیک پوائنٹ کے وقت (08:00 UTC) کے بعد 6 گھنٹوں کے اندر آپ کے فنڈز کا تصفیہ کر دیا جائے گا۔ آپ دوہری سرمایہ کاری کی ہسٹری کے صفحے پر اپنے پچھلے آرڈرز چیک کر سکتے ہیں۔
نوآموز کا موڈ
اگر آپ دوہری سرمایہ کاری سے واقف نہیں، تو ہمارے پاس ٹوگل بٹن کے ذریعے ایک "نوآموز کے موڈ" کا آپشن بھی دستیاب ہے۔ نوآموز کا موڈ سبسکرپشن کے عمل سے گزرنے میں آپ کی مدد کے لیے آپ کو مرحلہ وار ہدایت نامہ فراہم کرتا ہے۔
ایک مرتبہ آپ کے دوہری سرمایہ کاری سے واقف ہو جانے کے بعد، آپ نوآموز کے موڈ کو آف کرنے اور ہمارے جدید فیچرز سے لطف اندوز ہونے کے لیے اسی ٹوگل بٹن کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ریٹرنز کا حساب کس طرح سے لگایا جاتا ہے؟
دوہری سرمایہ کاری میں ریٹرنز کے دو اجزا ہیں: سود کی آمدنی اور سبسکرپشن کی آمدنی۔ آپ کا ریٹرن اس امر کے اعتبار سے مختلف ہو گا کہ آیا ہدفی قیمت پوری ہوتی ہے یا نہیں۔
آئیں پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ سود کی آمدنی کا حساب کیسے لگایا جاتا ہے۔ سود کی آمدنی کا حساب مندرجہ ذیل فارمولا استعمال کرتے ہوئے کیا جاتا ہے:
سود کی آمدنی = سبسکرپشن کی رقم x APY% x سبسکرپشن کی مدت (دنوں میں) / 356
سستی خرید پر مبنی دوہری سرمایہ کاری کے لیے، دو ممکنہ صورتیں ہوتی ہیں۔
1) جب تصفیہ جاتی تاریخ پر ہدفی قیمت پوری ہونے پر (یعنی کہ قیمت ہدفی قیمت کے برابر یا اس سے کم ہو):
a) آپ کی سبسکرپشن کی رقم اور سود کی آمدنی کا استعمال ہدفی قیمت پر کرپٹو خریدنے کے لیے کیا جائے گا۔
b) فارمولا: (سبسکرپشن کی رقم + سود کی آمدنی) / ہدفی قیمت
1) جب تصفیہ جاتی تاریخ پر ہدفی قیمت پوری نہ ہو:
a) آپ بغیر کسی تبادلے کے اپنی سبسکرپشن کی رقم اور سود کی آمدنی حاصل کر لیتے ہیں۔
b) فارمولا: سبسکرپشن کی رقم + سود کی آمدنی
مہنگی فروخت پر مبنی دوہری سرمایہ کاری کے لیے بھی، دو ممکنہ صورتیں ہوتی ہیں۔
1) جب تصفیہ جاتی تاریخ پر ہدفی قیمت پوری ہونے پر (یعنی کہ قیمت ہدفی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو):
a) آپ کی سبسکرپشن کی رقم اور سود کی آمدنی کا استعمال ہدفی قیمت پر کرپٹو بیچنے کے لیے کیا جائے گا۔
b) فارمولا:(سبسکرپشن کی رقم + سود کی آمدنی) / ہدفی قیمت
1) جب تصفیہ جاتی تاریخ پر ہدفی قیمت پوری نہ ہو:
a) آپ بغیر کسی تبادلے کے اپنی سبسکرپشن کی رقم اور سود کی آمدنی حاصل کر لیتے ہیں۔
b) فارمولا: سبسکرپشن کی رقم + سود کی آمدنی
تصفیے کی ہر تاریخ پر، Binance یہ فیصلہ کرنے کے لیے چیک پوائنٹ کے طور پر 08:00 UTC استعمال کرتا ہے کہ آیا تصفیہ جاتی قیمت ہدفی قیمت تک آ پہنچی ہے یا نہیں۔ تصفیہ جاتی قیمت، تصفیے کی تاریخ پر 08:00 (UTC) سے 30 منٹ پہلے مارکیٹ کی قیمت کا اوسط ہوتی ہے۔ تصفیے کی تاریخ کے چیک پوائنٹ کے وقت (08:00 UTC) کے بعد 6 گھنٹوں کے اندر آپ کے فنڈز آپ کو واپس کر دیے جائیں گے۔
اپنی دوہری سرمایہ کاری کے ریٹرنز کو آٹو کمپاؤنڈ کیسے کیا جائے
سرمایہ کاری کی ایک عام حکمت عملی ریٹرنز میں اضافے کے لیے اپنی آمدنیوں کو کمپاؤنڈ کرنا ہے۔ دوہری سرمایہ کاری اپنے آٹو کمپاؤنڈ فیچر کے ساتھ آپ کے لیے اس عمل کو خودکار بنا سکتی ہے۔
کسی بھی دوہری سرمایہ کاری کی اوپن پوزیشن کے تصفیے کی تاریخ پر، آپ اگلی دستیاب تصفیے کی تاریخ پر سامنے آنے والی تصفیے کی تاریخ کے ساتھ خود کار طور پر نئی پوزیشن پر دوبارہ سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
BTC اور ETH کے لیے تصفیے کی تاریخیں ہر منگل اور جمعے کو آتی ہیں۔ دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے تصفیے کی تاریخ ہر جمعے کے دن ہوتی ہے۔ تصفیے کی تاریخ سے قبل 30 منٹس تک، آپ آٹو کمپاؤنڈ فیچر کو آن/آف کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
آٹو کمپاؤنڈ کے دو منصوبے دستیاب ہیں:
1. بنیادی منصوبہ
ہدفی قیمت پوری ہونے پر، آٹو کمپاؤنڈ رک جائے گا۔ یہ سسٹم پوزیشن بند کر دے گا اور ریٹرنز کو تقسیم کر دے گا۔
اگر ہدفی قیمت پوری نہیں ہوتی، تو آٹو کمپاؤنڈ جاری رہے گا۔ ہدفی قیمت پوری ہونے تک سسٹم، اگلی دستیاب تصفیے کی تاریخ پر ہونے والے تصفیے کے ساتھ ہی نئی پوزیشن پر خود کار طور پر سبسکرائب کر لے گا۔
تصور کریں، کہ اگر موجودہ طور پر ہونے والی مہنگی فروخت کی ہدفی قیمت پوری نہیں ہوتی، تو تصفیے کی تاریخ پر آپ کے فنڈز، مہنگی فروخت کی نئی پوزشن پر آٹو کمپاؤنڈ کر جائیں گے۔ اگر ہدفی قیمت پوری ہو جاتی ہے، تو دوہری سرمایہ کاری آٹو کمپاؤنڈ کے فنکشن کو ختم کر دے گی۔
2. جدید منصوبہ
اگر ہدفی قیمت پوری ہو جاتی ہے، تو سسٹم مخالف سمت میں اگلے دستیاب تصفیے کی تاریخ پر ہونے والے تصفیے کے ساتھ ہی خود کار طور پر نئی پوزیشن پر سبسکرائب کر لے گا۔
اگر ہدفی قیمت پوری نہیں ہوتی، تو سسٹم یکساں سمت میں اگلی دستیاب تصفیے کی تاریخ پر ہونے والے تصفیے کے ساتھ ہی خود کار طور پر نئی پوزیشن پر سبسکرائب کر لے گا۔ مثال کے طور پر، آپ نے مہنگی فروخت کی پراڈکٹ پر سبسکرائب کیا اور ہدفی قیمت پوری نہیں ہوئی۔ آٹو کمپاؤنڈ آپ کے لیے مہنگی فروخت کی پوزیشن کھول دے گا۔
ہماری مثال میں، اگر زیادہ قیمت پر فروخت کی موجودہ ہدفی قیمت پوری ہو جاتی ہے، تو دوہری سرمایہ کاری اگلی دستیاب تصفیے کی تاریخ پر ہونے والے تصفیے کے ساتھ ہی سستی خرید کی پوزیشن کھول دے گی۔ اگر ہدفی قیمت پوری نہیں ہوتی، تو تصفیے کی تاریخ پر آپ کے فنڈز مہنگی فروخت کی نئی پوزشن پر آٹو کمپاؤنڈ کر جائیں گے۔
اختتامی خیالات
مارکیٹ چاہے کسی بھی سمت میں چلی جائے، Binance کی دوہری سرمایہ کاری آپ کو غیر فعال آمدنی کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ Binance اکاؤنٹ کے حامل ایک ایسے سرمایہ کار یا ٹریڈر ہیں جو اسٹیک یا پھر اپنے HODLed کوائنز کو ادھار دینے سے کچھ بڑھ کر کرنا چاہتے ہیں، تو دوہری سرمایہ کاری تنوع لانے کا ایک اچھا طریقہ ثابت ہو سکتی ہے۔
آپ Binance پراڈکٹ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی سود کے ساتھ اپنے مارکیٹ ویو سے پیسے کما سکتے ہیں اور مارکیٹ سے بہتر قیمتوں کو ہیج کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح، اپنے فنڈز کی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ موضوع پر اپنی ذاتی تحقیق کر لیں۔