ٹریڈنگ ایک بنیادی اقتصادی تصور ہے جس میں اثاثہ جات کی خرید و فروخت شامل ہوتی ہے۔ ان میں مختلف اشیاء اور سروسز شامل ہو سکتی ہیں، جہاں خریدار، فروخت کنندہ کو معاوضہ ادا کرتا ہے۔ دیگر صورتوں میں، اس ٹرانزیکشن میں ٹریڈ کرنے والی فریقین کے مابین اشیاء و سروسز کا ایکسچینج شامل ہو سکتا ہے۔
مالی مارکیٹس کے سیاق و سباق میں، ٹریڈ کیے جانے والے اثاثہ جات
مالیاتی آلات کہلاتے ہیں۔ ان میں اسٹاکس، بانڈز، Forex مارکیٹ میں موجود
کرنسی کے جوڑے،
آپشنز،
Futures،
مارجن پراڈکٹس،
کرپٹو کرنسی، اور مزید بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔ اگر یہ اصطلاحات آپ کے لیے نئی ہیں، تو گھبرائیں مت – ہم بعد میں اس آرٹیکل میں ان تمام چیزوں کی تفصیل بیان کریں گے۔
ٹریڈنگ نامی اصطلاح عموماً قلیل مدتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جہاں ٹریڈرز نسبتاً مختصر مدت کے دوران پوزیشنز میں داخل ہوتے ہیں اور اس سے خارج ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ تصور کسی حد تک گمراہ کن ہے۔ در حقیقت، ٹریڈنگ سے مراد مختلف حکمت عملیوں کی ایک حد ہوتی ہے، جیسے کہ ایک روزہ ٹریڈنگ، سوئنگ ٹریڈنگ، رجحان پر مشتمل ٹریڈنگ، اور مزید بہت کچھ۔ لیکن گھبرائیں مت۔ بعد میں ہم ان میں سے ہر ایک کا تفصیل میں جائزہ لیں گے۔
جو آپ نے سیکھا ہے کیا اسے عمل میں لانا چاہتے ہیں؟
سرمایہ کاری سے مراد منافع پیدا کرنے کی توقع کے ساتھ وسائل (جیسے کہ اثاثہ) مختص کرنا ہے۔ اس میں کسی کاروبار کو فنڈ کرنے اور اسے شروع کرنے کے لیے رقم کا استعمال یا اس ہدف کے ساتھ زمین خریدنا شامل ہے کہ بعد میں اسے زیادہ قیمت پر بیچا جائے گا۔ مالیاتی مارکیٹس میں، عموماً اس میں اس توقع کے ساتھ مالیاتی آلات میں سرمایہ کاری شامل ہوتی ہے کہ بعد میں انہیں زیادہ قیمت پر بیچا جائے گا۔
منافعے کی توقع ہی سرمایہ کاری کا بنیادی جزو ہے (اسے
ROIبھی کہتے ہیں)۔ ٹریڈنگ کے برعکس، دولت میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری عموماً ایک طویل مدتی حکمت عملی اختیار کرتی ہے۔ کسی سرمایہ کار کا ہدف ایک طویل مدت کے دوران (حتیٰ کہ سالوں، یا پھر کئی دہائیوں تک)
دولت بنانا ہوتا ہے۔ ایسا کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، تاہم سرمایہ کاران، سرمایہ کاری کے اچھے مواقع تلاش کرنے کے لیے عموماً
بنیادی عوامل کا استعمال کریں گے۔
اپنی حکمت عملی کی طویل مدتی نوعیت کے سبب، سرمایہ کاران کو قیمت میں عارضی اتار چڑھاؤ سے خاص فرق نہیں پڑتا۔ اسی لیے، عارضی نقصانات کی فکر کیے بغیر، وہ عموماً نسبتاً
متحمل رہتے ہیں۔
ٹریڈرز اور سرمایہ کاران دونوں ہی مالیاتی مارکیٹس میں منافع پیدا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ تاہم، اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ان کے طریقے کافی حد تک مختلف ہوتے ہیں۔
عموماً، سرمایہ کاران ایک طویل مدت کے دوران
منافع پیدا کرنے کی توقع کرتے ہیں – یعنی یوں کہہ لیں کہ سالوں یا حتیٰ کہ دہائیوں تک۔ چونکہ سرمایہ کاران کے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے، لہٰذا ہر سرمایہ کاری پر ان کے ہدفی منافع جات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
دوسری جانب، ٹریڈرز، مارکیٹ میں
اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ مزید تواتر کے ساتھ پوزیشنز میں داخل اور اس سے خارج ہوتے ہیں، اور ممکن ہے کہ وہ ہر ٹریڈ کے ساتھ معمولی
منافع جات کی توقع رکھتے ہوں (کیونکہ وہ اکثر اوقات متعدد ٹریڈز میں داخل ہو چکے ہوتے ہیں)۔
ان میں سے کون سی بہتر ہے؟ آپ کے لیے کون سی زیادہ موزوں ہے؟ یہ فیصلہ آپ کریں گے۔ آپ مارکیٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے شروع کر سکتے ہیں، اور اس کے بعد عملی طریقے سے سیکھ سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ، آپ یہ تعین کرنے کے قابل ہو جائیں گے کہ آپ کے مالیاتی اہداف، شخصیت، اور ٹریڈنگ پروفائل کے لیے کیا چیز بہتر ہے۔
ابھی اسی وقت Bitcoin (BTC) کی جدید ترین قیمتوں کا جائزہ لیں۔
بنیادی تجزیہ مالیاتی اثاثہ جات کی مالیت کی جانچ کا ایک طریقہ ہے۔ ایک بنیادی تجزیہ اس امر کے تعین کے لیے معیشتی اور مالیاتی، دونوں عوامل کا مطالعہ کرتا ہے کہ آیا کسی اثاثے کی مالیت جائز ہے۔ اس میں میکرو معیشت صورتیں شامل ہو سکتی ہیں جیسے کہ وسیع تر معیشت کی صورتحال، صنعتی صورتحال، یا اثاثے سے مربوط کاروبار (اگر کوئی ہے تو)۔ اور عموماً ان کا ٹریک میکرو معیشت کے
پیشگی اور گزشتہ اشاروں کے ذریعے رکھا جاتا ہے۔
ایک مرتبہ بنیادی تجزیہ مکمل ہو جانے کے بعد، تجزیہ کار اس امر کے تعین کا ارادہ کرتا ہے کہ آیا یہ اثاثہ کم مالیت کا حامل ہے یا زائد مالیت کا حامل ہے۔ سرمایہ کاران، سرمایہ کاری سے متعلقہ فیصلے لیتے ہوئے اس نتیجے کا استعمال کرتے ہیں۔
کرپٹو کرنسیز کی صورت میں، بنیادی تجزیے میں ڈیٹا سائنس کی ایک ابھرتی ہوئی فیلڈ بھی شامل ہو سکتی ہے جس کا تعلق
آن چین میٹرکس نامی عوامی
بلاک چین کے ڈیٹا سے ہوتا ہے۔ ان میٹرکس میں نیٹ ورک کا
ہیش ریٹ، اولین
ہولڈرز،
ایڈریسز کی تعداد، ٹرانزیکشنز کا تجزیہ، اور مزید بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔ عوامی بلاک چینز پر دستیاب ڈیٹا کی ایک بڑی تعداد کا استعمال کرتے ہوئے، تجزیہ کاران ایک پیچیدہ و تکنیکی
اشارے تخلیق کر سکتے ہیں جوکہ نیٹ ورک کی مجموعی صورتحال کے چند مخصوص پہلوؤں کی پیمائش کرتے ہیں۔
اگرچہ بنیادی تجزیہ اسٹاک مارکیٹ یا
Forex میں ایک وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، تاہم یہ
کرپٹو کرنسیز کی موجودہ حالت کے لیے زیادہ موزوں نہیں۔ اثاثے کا یہ درجہ اس قدر نیا ہے کہ مارکیٹ کی مالیت کے تعین کے لیے اب تک کوئی معیاری، اور جامع فریم ورک موجود نہیں۔ مزید براں، مارکیٹ کا زیادہ تر حصہ
پیسہ لگانے جیسی سرگرمیوں اور روایات کی بنیاد پر چلایا جاتا ہے۔ اسی لیے، عموماً یہ بنیادی عناصر
کرپٹو کرنسی کی قیمت پر غیر اہم اثرات مرتب کریں گے۔ تاہم، مارکیٹ میں پیشرفت کے بعد کرپٹو اثاثے کی مالیت کے بارے میں سوچنے کے لیے مزید بہتر طریقے تشکیل دینے ہوں گے۔
تکنیکی تجزیہ کاران الگ روش اختیار کرتے ہیں۔ تکنیکی تجزیے کا بنیادی تصور یہ ہے کہ گزشتہ قیمت کی حرکات اس امر کی نشاندہی کر سکتی ہیں کہ مستقبل میں مارکیٹ کی کیا صورتحال ہو سکتی ہے۔
تکنیکی تجزیہ کاران کسی بھی اثاثے کی اصلی مالیت تلاش کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ اس کی بجائے، وہ ماضی میں ہونے والی ٹریڈنگ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہیں اور انہیں کی بنیاد پر مواقع کی شناخت کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میں قیمت کی حرکات اور
حجم،
چارٹ کے طرز،
تکنیکی اشاروں کے استعمال، اور دیگر کئی چارٹنگ ٹولز کا تجزیہ شامل ہو سکتا ہے۔ اس تجزیے کا مقصد مذکورہ مارکیٹ کی قوت یا کمزوری کا جائزہ لینا ہے۔
اب جبکہ یہ تذکرہ کیا جا چکا ہے، تو یاد رکھیں کہ تکنیکی تجزیہ محض مستقبل میں قیمت کی حرکات کے امکان کی پیشگوئی کا ٹول نہیں۔ بلکہ یہ
خطرے کی مینجمنٹ کے لیے بھی ایک کارآمد ٹول ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ تکنیکی تجزیہ مارکیٹ اسٹرکچر کے تجزیے کا ماڈل فراہم کرتا ہے، لہٰذا یہ ٹریڈز کی نظم کاری کو مزید جامع اور
قابل پیمائش بناتا ہے۔ اس پہلو سے دیکھا جائے، تو خطرے کی پیمائش اس کی نظم کاری کا پہلا مرحلہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تکنیکی تجزیہ کاران کو محض ٹریڈرز نہیں سمجھا جا سکتا۔ ممکن ہے کہ وہ تکنیکی تجزیے کو خطرے کی نظم کاری کے فریم ورک کے طور پر استعمال کرتے ہوں۔
تکنیکی تجزیے کی حکمت عملی کسی بھی مالیاتی مارکیٹ پر لاگو کی جا سکتی ہے، اور یہ
کرپٹو کرنسی کے ٹریڈرز کے مابین کافی مقبول ہے۔ لیکن کیا تکنیکی تجزیہ کارآمد ثابت ہوتا ہے؟ تو جیسا کہ ہم پہلے تذکرہ کر چکے ہیں، کرپٹو کرنسی مارکیٹس کی مالیت کا انحصار ایک وسیع پیمانے پر
پیسہ لگانے کی سرگرمی پر ہوتا ہے۔ یہ امر انہیں تکنیکی تجزیہ کاران کے لیے ایک مثالی فیلڈ بناتا ہے، جیسے کہ وہ محض تکنیکی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی کر سکتے ہیں۔
اس کا مکمل انحصار آپ کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی پر ہے۔ کیوں نہ دونوں کا استعمال کیا جائے؟ مارکیٹ کے تجزیے کے زیادہ تر طریقہ کار اس صورت میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں جب انہیں دوسرے طریقہ کار یا اشاروں کے ساتھ یکجا کیا جاتا ہے۔ اس طرح سے، سرمایہ کاری کے مزید معتبر مواقع تلاش کرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ ٹریڈنگ کی مختلف حکمت عملیوں کو یکجا کرنے سے فیصلہ سازی کے عمل سے کسی بھی قسم کے تعصبات کو نکالنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
کبھی کبھار اس تصور کو
اتصال کہا جاتا ہے۔ اتصالی ٹریڈرز مختلف حکمت عملیوں کو یکجا کر کے ان سب سے فوائد حاصل کرتے ہیں۔ تو خیال یہ کیا جاتا ہے کہ مشترکہ حکمت عملیوں کی جانب سے پیش کردہ ٹریڈنگ کے مواقع صرف ایک حکمت عملی کی جانب سے فراہم کردہ مواقع سے زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
ایک اثاثے کی قیمت کا تعین فراہمی اور مانگ کے توازن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، اس کا فیصلہ خریدار حضرات اور فروخت کنندگان کرتے ہیں۔ جہاں فراہمی اور مانگ کے درمیان توازن قائم ہو جائے، وہیں مارکیٹ کا قیام ممکن ہے۔ لیکن اور کون سی چیز مالیاتی اثاثے کی مالیت پر اثرانداز ہو سکتی ہے؟
جیسا کہ ہم نے اس سے پہلے تذکرہ کیا، معیشتی صورتحال جیسے بھی کچھ
بنیادی عوامل موجود ہیں۔ مزید براں، کرپٹو کرنسی کی
مارکیٹ کیپیٹلائزیشن جیسے تکنیکی عوامل بھی ہیں۔ اس کے علاوہ، کچھ اور عوامل پر بھی غور کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ
مارکیٹ کا مزاج یا تازہ ترین خبریں۔
تاہم، یہ ایسے عوامل ہیں – جنہیں محض مدنظر ہی رکھا جا سکتا ہے۔ درحقیقت موجودہ طور پر جو چیز کسی اثاثے کی قیمت کا تعین کرتی ہے، وہ فراہمی اور مانگ کے درمیان توازن ہے۔
مارکیٹ کا رجحان وہ مجموعی سمت ہوتی ہے جس طرف کسی اثاثے کی قیمت جا رہی ہوتی ہے۔
تکنیکی تجزیوں میں، مارکیٹ کے رجحانات کی شناخت عموماً قیمت کی حرکات،
ٹرینڈ لائنز، یا حتیٰ کہ کلیدی
متحرک اوسط کے ذریعے بھی کی جاتی ہے۔
عموماً، مارکیٹ کے رجحانات کی دو مرکزی اقسام ہوتی ہیں:
بُل اور
بیئر مارکیٹ۔ ایک بُل مارکیٹ بڑھتے ہوئے قائم رجحان پر مشتمل ہوتی ہے، جہاں قیمتیں مسلسل اوپر جاتی رہتی ہیں۔ ایک بیئر مارکیٹ گھٹتے ہوئے قائم رجحان پر مشتمل ہوتی ہے، جہاں قیمتیں مسلسل نیچے جاتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم مستحکم، یا "یکطرفہ" مارکیٹس کی شناخت بھی کر سکتے ہیں، جہاں رجحان کی سمت واضح نہیں ہوتی۔
Bitcoin اپنے وجود کے آغاز سے لے کر اب تک بُل مارکیٹ ہی میں شامل رہا ہے۔
یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ مارکیٹ کے رجحان کا یہ مطلب نہیں کہ قیمت ہمیشہ رجحان کی سمت میں ہی جائے گی۔ ایک طویل بُل مارکیٹ مختصر بیئر ٹرینڈز پر مشتمل ہو گی، اور کے برعکس بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہو گی۔ مارکیٹ کے رجحانات کی فطرت ہی کچھ ایسی ہے۔ یہ نقطہ نظر کی بات ہے جیسا کہ ان سب چیزوں کا انحصار اس ٹائم فریم پر ہے جسے آپ دیکھ رہے ہیں۔ زائد ٹائم فریمز کے دوران پیش آنے والے مارکیٹ کے رجحانات ہمیشہ مارکیٹ کے ان رجحانات کی نسبت زائد اہمیت کے حامل ہوں گے جو کم ٹائم فریمز کے دوران پیش آتے ہیں۔
مارکیٹ کے رجحانات کے بارے میں ایک انوکھی بات یہ ہے کہ محض بصیرتی اندازے کی بنیاد پر ان کا بالکل درست تعین کیا جا سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ نے بصیرتی تعصب (ہائنڈ سائٹ بائیس) کے تصور کے بارے میں سن رکھا ہو، جس سے مراد لوگوں کی خود کو یقین دہانی کروانے کی یہ صلاحیت ہے کہ انہوں نے کسی واقعے سے قبل ہی اس کی بالکل درست پیشگوئی کی ہے۔ جیسا کہ آپ سوچ رہے ہوں گے، بصیرتی تعصب مارکیٹ کے رجحانات کی شناخت اور ٹریڈنگ سے متعلقہ فیصلہ سازی کے عمل پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔
ممکن ہے کہ آپ نے یہ بات سن رکھی ہو کہ "مارکیٹ سائیکلز کی صورت میں حرکت کرتی ہے"۔ سائیکل ایک ایسی طرز یا رجحان ہوتا ہے جو مختلف اوقات میں ابھر کر سامنے آتا ہے۔ عموماً، زائد ٹائم فریمز کے دوران واقع ہونے والے مارکیٹ سائیکلز ان مارکیٹ سائیکلز کے مقابلے میں زیادہ معتبر ہوتے ہیں جو کم ٹائم فریمز کے دوران واقع ہوتے ہیں۔ اس صورت میں بھی، آپ گھنٹہ وار چارٹ پر چھوٹے مارکیٹ سائیکلز تلاش کر سکتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے آپ کو ممکنہ طور پر دہائیوں پرانے ڈیٹا کا جائزہ لیتے ہوئے مل سکتے ہیں۔
مارکیٹس کی نوعیت سائیکل پر مشتمل ہوتی ہے۔ سائیکلز کی صورت میں بعض اثاثہ جاتی درجات دیگر سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔ تاہم ممکن ہے کہ مارکیٹ کی مختلف صورتحالوں کے سبب اسی مارکیٹ سائیکل کے دیگر مراحل میں، یہی اثاثہ جاتی درجات دیگر اثاثہ جات کے مقابلے میں کم کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ کسی بھی صورت میں فوری طور پر اس امر کا تعین تقریباً ناممکن ہے کہ فی الوقت ہم مارکیٹ سائیکل کے کس مقام پر ہیں۔ یہ تجزیہ صرف کسی مخصوص حصے کے انجام کو پہنچنے کے بعد ہی درست انداز میں کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کے سائیکلز بھی شاذ و نادر ہی مقررہ ابتدائی و اختتامی نقطوں کے حامل ہوتے ہیں۔ جیسا کہ ثابت ہے، مالیاتی مارکیٹس میں موجودہ لمحے میں جینا مالیاتی مارکیٹس میں انتہائی بصیرتی نقطہ نظر تصور کیا جاتا ہے۔
کیا ٹریڈنگ کو ایک بار آزمانے کے لیے تیار ہیں؟
مشمولات
آسان الفاظ میں، ایک مالیاتی آلہ قابل ٹریڈ اثاثہ ہوتا ہے۔ اس کی امثال میں
نقد، قیمتی دھاتیں (جیسے کہ سونا یا چاندی)، کسی چیز (جیسے کے کاروباری ادارہ یا وسیلہ) کی ملکیت کی تصدیق کرنے والی دستاویز، نقد ارسال یا وصول کرنے کا حق، اور مزید بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔ مالیاتی آلات کافی پیچیدہ ہو سکتے ہیں، تاہم بنیادی تصور یہ ہے کہ چاہے یہ جو بھی چیز ہو یا جس چیز کی بھی نمائندگی کرتی ہو، ان کی ٹریڈ ممکن ہو۔
درجہ بندی کے مختلف طریقوں کی بنیاد پر مالیاتی آلات کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ درجہ بندی کی ایک قسم اس امر پر مشتمل ہوتی ہے کہ آیا یہ آلات نقدی ہیں یا پھر یہ ڈیریویٹو آلات ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ڈیریویٹو آلات اپنی مالیت کا حساب کسی اور چیز (جیسے کہ کرپٹو کرنسی) سے لگاتے ہیں۔ مالیاتی آلات کو قرض پر مبنی یا ایکویٹی پر مبنی کی حیثیت سے بھی درجہ بند کیا جا سکتا ہے۔
لیکن آخر
کرپٹو کرنسی کا شمار کہاں ہوتا ہے؟ ہم ان کے بارے میں کئی طرح سے سوچ سکتے ہیں، اور ان کا شمار ایک سے زائد زمروں میں ہو سکتا ہے۔ ان کی سادہ ترین درجہ بندی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے طور پر کی جا سکتی ہے۔ تاہم، کرپٹو کرنسی کی صلاحیت کا انحصار ایک بلکل نئے مالیاتی اور اقتصادی سسٹم کی تعمیر پر ہوتا ہے۔
اس اعتبار سے، کرپٹو کرنسیز ڈیجیٹل اثاثہ جات کا ایک مکمل طور پر نیا زمرہ تخلیق کرتی ہیں۔ مزید براں، ایکو سسٹم میں ترقی کے ساتھ ساتھ، بہت سے ایسے نئے زمرے بھی قائم کیے جا سکتے ہیں جن کا قیام بصورت دیگر ممکن نہ ہوتا۔ اس کی ابتدائی مثالیں
غیر مرکزی فنانس (DeFi) اسپیس میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
اسپاٹ مارکیٹ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں مالیاتی آلات "فوری ترسیل" کے بدلے ٹریڈ کیے جاتے ہیں۔ اس متن میں، ترسیل سے مراد
نقد کے بدلے مالیاتی آلات ایکسچینج کرنے کا عمل ہے۔ یہ ایک غیر ضروری امتیاز معلوم ہو سکتا ہے، تاہم کچھ مارکیٹس ایسی بھی ہیں جو فی الفور نقد پر تشکیل نہیں دی جا سکتیں۔ مثلاً، جب ہم
Futures مارکیٹس کی بات کرتے ہیں، تو ان میں اثاثہ جات کی ترسیل بعد میں کسی تاریخ پر کی جاتی ہے (یعنی جب
Futures معاہدہ زائد المیعاد ہو جاتا ہے)۔
آسان الفاظ میں، آپ اسپاٹ مارکیٹ کو ایک ایسی جگہ سمجھ سکتے ہیں جہاں ٹریڈز "اسی وقت" انجام دی جاتی ہیں۔ چونکہ ٹریڈز فوری طور پر انجام دی جاتی ہیں، لہٰذا کسی اثاثے کی موجودہ مارکیٹ کی قیمت کو اسپاٹ کی قیمت کہا جاتا ہے۔
لہٰذا، کرپٹو کرنسی مارکیٹس کے اعتبار سے اس کا کیا مطلب ہے؟ آپ
Binance اسپاٹ مارکیٹ پر کیا کر سکتے ہیں؟ آپ ایک دوسرے کے ساتھ کوائنز ایکسچینج کر سکتے ہیں۔ لہٰذا، اگر آپ اپنے BNB کو BUSD سے ایکسچینج کرنا چاہتے ہیں، تو بس
BNB/BUSD پر جائیں، اور سمجھیں کام ہو گیا! اسی طرح، اگر آپ اپنے BNB کو
BTC سے ایکسچینج کرنا چاہتے ہیں، تو آپ
BNB/BTC اسپاٹ مارکیٹ پر جائیں گے۔ ایک مرتبہ آپ کے آرڈرز پر ہو جانے کے بعد، آپ کے کوائنز فوری طور پر سواپ کر دیے جائیں گے۔ یہ کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ کے آسان ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔
مارجن ٹریڈنگ ٹریڈنگ کا وہ طریقہ کار ہے جس میں کسی فریق ثالث سے ادھار لیے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں۔ حقیقتاً، مارجن پر ٹریڈنگ زیادہ نتائج پیدا کرتی ہے – بڑھتے رجحان میں بھی اور گھٹتے رجحان میں بھی۔ ایک مارجن اکاؤنٹ ٹریڈرز کو اثاثے تک مزید رسائی فراہم کرتا ہے اور مقابل فریق کی جانب سے لاحق بعض
خطرات کو ختم بھی کر دیتا ہے۔ لیکن کیسے؟ وہ ایسے، کہ ٹریڈرز
پوزیشن کا یکساں حجم ٹریڈ کر سکتے ہیں تاہم کرپٹو کرنسی
ایکسچینج پر کم اثاثے رکھ سکتے ہیں۔
جب بات مارجن ٹریڈنگ کی ہو، تو آپ اکثر اوقات مارجن اور لیوریج جیسی اصطلاحات کے بارے میں سنیں گے۔ مارجن سے مراد اثاثے کی وہ تعداد ہے جو آپ مختص کرتے ہیں (یعنی کہ اپنی جیب سے دیتے ہیں)۔ لیوریج سے مراد وہ رقم ہے جس کے ذریعے آپ اپنے مارجن میں اضافہ کرتے ہیں۔ لہٰذا، اگر آپ 2x لیوریج کا استعمال کرتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک ایسی پوزیشن کھولتے ہیں جو آپ کے مارجن کی تعداد سے دو گنا زیادہ ہو۔ اگر آپ 4x لیوریج کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ ایک ایسی پوزیشن کھولتے ہیں جو آپ کے مارجن کی تعداد سے چار گنا زیادہ ہو، اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے۔
تاہم،
تصفیہ سے احتیاط برتیں۔ آپ جتنی زیادہ لیوریج کا استعمال کریں گے، تصفیہ کی قیمت آپ کے اندراج سے اتنی ہی قریب ہو گی۔ اگر آپ کا تصفیہ ہو جاتا ہے، تو آپ کو اپنا تمام مارجن کھونے کا خطرہ لاحق ہو گا۔ لہٰذا، شروعات سے قبل مارجن پر ٹریڈنگ کے بڑے خطرات سے واقف رہیں۔ شروعات سے قبل
Binance مارجن ٹریڈنگ کا ہدایت نامہ ایک اہم ذریعہ ہے۔
مارجن ٹریڈنگ کا استعمال اسٹاک، مصنوعاتی، اور
Forex ٹریڈنگ کے ساتھ ساتھ،
Bitcoin اور
کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں بھی کافی مقبول ہے۔ مزید روایتی ترتیب میں، ادھار لیے گئے فنڈز سرمایہ کاری کے بروکر کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں۔ جب بات کرپٹو کرنسیز کی ہو، تو فنڈز عموماً کسی ایکسچینج کی جانب سے فنڈنگ فیس کے بدلے ادھار میں دیے جاتے ہیں۔ تاہم، دیگر صورتوں میں، ادھار لیے فنڈز پلیٹ فارم پر موجود
ٹریڈرز کی جانب سے براہ راست فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ اس میں عموماً مختلف شرح سود (فنڈنگ فیس) عائد کی جائے گی، جیسا کہ اس شرح کا تعین ایک کھلی مارکیٹ پلیس کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
تو ہم نے مختصراً یہ تفصیل بیان کر دی ہے کہ مارجن ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے، تاہم سیکھنے کے لیے مزید کچھ باقی ہے۔ اگر آپ مزید پڑھنا چاہیں، تو
مارجن ٹریڈنگ کیا ہوتی ہے؟ ملاحظہ کریں۔
ڈیریویٹوز وہ مالیاتی اثاثہ جات ہوتے ہیں جو اپنی مالیت کا تعین کسی اور چیز کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ یہ کوئی بنیادی اثاثہ یا اثاثہ جات کی باسکٹ ہو سکتی ہے۔ ان کی سب سے عام اقسام میں شامل ہیں اسٹاکس، بانڈز،
مصنوعات،
مارکیٹ انڈیکسز، یا
کرپٹو کرنسیز۔
ڈیریویٹو پراڈکٹ از خود متعدد فریقین کے مابین ہونے والا ایک معاہدہ ہوتا ہے۔ یہ اپنی قیمت کا تعین کسی بنیادی اثاثے کی بنیاد پر کرتا ہے جسے ایک معیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس حوالہ جاتی نقطے پر جس بھی اثاثے کا استعمال کیا جائے، بنیادی مقصد یہ ہے کہ ڈیریویٹو پراڈکٹ اپنی مالیت کا
تعین اسی کی بنیاد پر کرے۔ ڈیریویٹوز پراڈکٹس کی عام ترین مثالوں میں شامل ہیں
Futures معاہدات،
آپشنز معاہدات، اور
سواپس۔
بعض اوسطوں کی بنیاد پر، ڈیریویٹوز مارکیٹ سب سے بڑی مارکیٹس میں سے ایک ہے۔ لیکن کیسے؟ وہ ایسے، کہ ورچوئل حیثیت سے ڈیریویٹوز کسی بھی مالیاتی پراڈکٹ کے لیے وجود رکھ سکتے ہیں – حتیٰ کہ از خود ڈیریویٹوز کے لیے۔ جی ہاں، ڈیریویٹوز کو ڈیریویٹوز ہی کے ذریعے تخلیق کیا جا سکتا ہے۔ اور اس کے بعد،
ان ڈیریویٹوز سے مزید ڈیریویٹوز تخلیق کیے جا سکتے ہیں، اور یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہتا ہے۔ کیا یہ بہتے پانی پر اس مکان کی طرح معلوم ہوتا ہے جو کسی بھی وقت نیچے ڈھے سکتا ہے؟ ممکن ہے کہ یہ امر حقیقیت سے زیادہ دور نہ ہو۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیریویٹوز مارکیٹ نے
2008 کے مالی بحران میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Futures معاہدات ڈیریویٹوز کی وہ قسم ہوتی ہے جوکہ ٹریڈرز کو اس قابل بناتی ہے کہ مستقبل میں کسی اثاثے کی قیمت پر پیسہ لگا سکیں۔ اس میں بعد کی کسی تاریخ پر ٹرانزیکشن نمٹانے کے لیے فریقین کے مابین ایک معاہدہ شامل ہوتا ہے جسے زائد المیعاد ہونے کی تاریخ کہا جاتا ہے۔ جیسا کہ ہم نے ڈیریویٹوز میں تذکرہ کیا، اس قسم کے معاہدے کے بنیادی اثاثے میں کوئی بھی اثاثہ شامل ہو سکتا ہے۔ عام مثالوں میں شامل ہیں
کرپٹو کرنسی،
مصنوعات، اسٹاکس، اور بانڈز۔
Futures معاہدے کی زائد المیعاد ہونے کی تاریخ وہ آخری دن ہوتا ہے جس پر اس مخصوص معاہدے کے لیے ٹریڈنگ کی سرگرمی جاری ہوتی ہے۔ دن کے اختتام پر، یہ معاہدہ ٹریڈ کی آخری قیمت پر زائد المیعاد ہوتا ہے۔ اس معاہدے کے تصفیے کا تعین پیشگی طور پر کر لیا جاتا ہے، اور یہ یا تو نقدی تصفیہ یا پھر مادی طور پر ترسیل شدہ ہو سکتا ہے۔
جب اس کی ترسیل مادی طور پر کی جاتی ہے تو اس معاہدے کا بنیادی اثاثہ براہ راست طور پر ایکسچینج کیا جاتا ہے۔ مثلاً، تیل کے بیرلز کی ترسیل انجام دی جاتی ہے۔ جب یہ تصفیہ نقدی ہو، تو بنیادی اثاثہ براہ راست طور پر ایکسچینج نہیں کیا جاتا، بلکہ صرف اس مالیت کو ایکسچینج کیا جاتا ہے جس کی یہ نمائندگی کرتا ہے (
نقد یا
کرپٹو کرنسی کی صورت میں)۔
Futures پراڈکٹس ٹریڈرز کے لیے کسی اثاثے کی قیمت پر پیسہ لگانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ تاہم، اس صورت میں کیا ہو گا اگر وہ زائد المیعاد ہونے کی تاریخ کے بعد بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھنا چاہیں؟
دائمی Futures معاہدات میں داخل ہو جائیں۔ ان کے درمیان اور ایک عام Futures معاہدے کے درمیان یہ فرق ہے کہ یہ کبھی زائد المیعاد نہیں ہوتے۔ اس طرح، زائد المیعاد ہونے کی تاریخ کی فکر کیے بغیر ٹریڈرز بنیادی اثاثے کی قیمت پر پیسہ لگا سکتے ہیں۔
تاہم، اس کے ساتھ بھی ایک مسئلہ ہے۔ کیا ہو گا اگر دائمی Futures معاہدے کی قیمت بنیادی اثاثے کی قیمت سے بہت اوپر چلی جائے؟ چونکہ میعاد پوری ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہے، اس لیے دائمی Futures مارکیٹ، اسپاٹ مارکیٹ کے ساتھ مسلسل تفاوت کا شکار ہو سکتی ہے۔
اس لیے دائمی Futures معاہدات ایک فنڈنگ فیس کا اطلاق کرتے ہیں جو ٹریڈرز کے درمیان ادا کی جاتی ہے۔ تصور کریں کہ دائمی Futures مارکیٹ اسپاٹ مارکیٹ سے کہیں اوپر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس صورت میں، فنڈنگ ریٹ مثبت ہو گا، مطلب یہ کہ لانگ پوزیشنز (خریدار) شارٹ پوزیشنز (فروخت کنندگان) کو فنڈنگ فیس ادا کریں گے۔ یہ خریداروں کو بیچنے کی ترغیب دلاتا ہے، جو پھر معاہدے کی قیمت میں گراوٹ، اور اس کے اسپاٹ قیمت کے قریب ہونے کی وجہ بنتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر دائمی Futures مارکیٹ اسپاٹ مارکیٹ سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہو، تو فنڈنگ ریٹ منفی ہو گا۔ اس وقت شارٹس لانگز کو معاہدے کی قیمت بڑھانے کے اقدام کرنے کے لیے ادائیگی کریں گے۔
مختصراً یہ کہ، اگر فنڈنگ مثبت ہوتی ہے، تو لانگز شارٹس کو ادائیگی کریں گے۔ اگر فنڈنگ منفی ہو، تو شارٹس لانگز کو ادائیگی کریں گے۔
اپنا ذاتی پورٹ فولیو شروع کرنا چاہتے ہیں؟
آپشنز معاہدہ ڈیریویٹوز پراڈکٹ کی ایک قسم ہے جو ٹریڈرز کو مستقبل میں کسی مخصوص قیمت پر اثاثہ خریدنے یا بیچنے کا حق دیتی ہے، لیکن ذمہ داری نہیں۔ Futures معاہدے اور آپشنز معاہدے کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ ٹریڈرز پر آپشنز معاہدات کا تصفیہ کرنے کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔
جب ٹریڈرز آپشنز معاہدہ خریدتے ہیں، تو وہ کسی سمت میں گامزن قیمت کا اندازہ لگاتے ہیں۔
آپشنز معاہدات کی دو اقسام ہیں: کال کے آپشنز اور فروخت کے آپشنز۔ کال کا آپشن قیمت کے بڑھنے پر شرط لگاتا ہے، جبکہ فروخت کا آپشن قیمت کی گراوٹ پر شرط لگاتا ہے۔
دیگر ڈیریویٹوز پراڈکٹس کی طرح آپشنز معاہدات وسیع اقسام کے مالیاتی اثاثوں پر مبنی ہو سکتے ہیں:
مارکیٹ انڈیکسز، قابل فروخت اشیاء، اسٹاکس،
کرپٹو کرنسیز اور مزید بہت کچھ۔
آپشنز معاہدات نہایت پیچیدہ ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں اور خطرے کے نظم کے طریقوں، جیسا کہ
ہیجنگ کو فعال کر سکتے ہیں۔ کرپٹو کرنسیز کے تناظر میں، آپشنز
مائنرز کے لیے سب سے زیادہ مفید ہو سکتے ہیں جو اپنی کرپٹو کرنسی ہونلڈنگز کو ہیج کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ اس طرح، وہ ایسے واقعات سے بہتر طور پر محفوظ ہوتے ہیں جو ان کے فنڈز پر نقصان دہ اثر مرتب کر سکتے ہیں۔
زر مبادلہ (Forex، FX) مارکیٹ وہ جگہ ہے جہاں ٹریڈرز ایک ملک کی
کرنسی کو دوسرے ملک کی کرنسی میں ایکسچینج کر سکتے ہیں۔ مختصر طور پر،
Forex مارکیٹ ہی دنیا بھر میں کرنسیز کے لیے ایکسچینج ریٹس کا تعین کرتی ہے۔
ہم اکثر کرنسیز کے متعلق
"محفوظ پناہ گاہ" کے اثاثوں کے طور پر سوچ سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ "
اسٹیبل کوائن" نامی اصطلاح سے یہ بات ظاہر ہونی چاہیئے کہ اثاثہ کسی حد تک
اتار چڑھاؤ سے محفوظ ہے۔ تاہم، اگرچہ یہ کسی حد تک درست ہے، مگر کرنسیز بھی مارکیٹ میں واضح تبدیلیوں کا تجربہ کر سکتی ہیں۔ کیسے؟ وہ ایسے کہ کرنسیز کی قدر کا تعین رسد اور طلب کے ذریعے بھی کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، وہ
افراط زر یا عالمی ٹریڈ اور سرمایہ کاری، اور جغرافیائی و سیاسی عوامل سے متعلقہ مارکیٹ کی دیگر قوتوں سے بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
Forex مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے؟ ایسا ہے کہ کرنسی کے جوڑوں کی ٹریڈ سرمایہ کاری کرنے والے بینکس،
مرکزی بینکس، کمرشل کمپنیز، سرمایہ کاری کرنے والی فرمز، ہیج فنڈز، اور ریٹیل Forex ٹریڈرز کی جانب سے کی جا سکتی ہے۔ Forex مارکیٹ بین الاقوامی ٹریڈ کے تصفیوں کے لیے عالمی کرنسی کے تبادلوں کو بھی فعال کرتی ہے۔
Forex ٹریڈرز اپنے منافع جات میں اضافے کے لیے عموماً ایک روزہ ٹریڈنگ جیسی حکمت عملیوں، جیسا کہ لیوریج کے ساتھ اسکیلپنگ کا استعمال کریں گے۔ ہم اس آرٹیکل میں بعد ازاں یہ احاطہ کریں گے کہ یہ درحقیقت کیسے کام کرتا ہے۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ Forex مارکیٹ جدید عالمی معیشت کے بڑے بلڈنگ بلاکس میں سے ایک ہے۔ درحقیقت، Forex مارکیٹ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے
لیکویڈ مالیاتی مارکیٹ ہے۔
لیوریجڈ ٹوکنز وہ قابل ٹریڈ اثاثے ہیں جو آپ کو لیوریجڈ پوزیشنز کا نظم کرنے کے عمومی تقاضوں کے بغیر
کرپٹو کرنسی کی قیمت کا لیوریجڈ ایکسپوژر دے سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو مارجن،
ضمانتی عمل،
فنڈنگ، اور
تصفیے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
لیوریجڈ ٹوکنز ایک اختراعی مالیاتی پراڈکٹ ہیں جو صرف
بلاک چین کی طاقت کی بدولت اپنا وجود رکھتے ہیں۔ لیوریجڈ ٹوکن کو ابتدائی طور پر ڈیریویٹوز ایکسچینج FTX کی جانب سے متعارف کروایا گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے انہوں نے متبادل کے طور پر کافی اطلاقات دیکھے ہیں۔ تاہم، ان کے پیچھے بنیادی خیال وہی ہے – یعنی کھلی لیوریجڈ پوزیشنز کو ٹوکنائز کرنا۔ اس کا مطلب کیا ہے؟
لیوریجڈ ٹوکن ٹوکنائز شکل میں اوپن
دائمی Futures پوزیشنز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یاد ہے جب ہم نے تذکرہ کیا تھا کہ ڈیریویٹوز کو ڈیریویٹوز سے کیسے تخلیق کیا جا سکتا ہے؟ لیوریجڈ ٹوکنز اس کی ایک عمدہ مثال ہیں کیونکہ وہ اپنی قدر Futures پوزیشنز سے اخذ کرتے ہیں، جو کہ بذات خود ڈیریویٹوز ہیں۔
مشمولات
ٹریڈنگ حکمت عملی سے مراد وہ عام منصوبہ ہے جس کی پیروی آپ ٹریڈز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرتے ہیں۔ ٹریڈنگ کے لیے کوئی ایک ہی درست طریقہ مخصوص نہیں، اس لیے ہر حکمت عملی بڑی حد تک ٹریڈر کی پروفائل اور ترجیحات پر مبنی ہوتی ہے۔
آپ کے ٹریڈنگ کے طریقے سے قطع نظر، منصوبہ بنانا نہایت اہم ہے – یہ واضح اہداف کو خلاصہ بند کرتا ہے اور آپ کو جذباتیت ک سبب راستے سے بھٹک جانے سے بچا سکتا ہے۔ عموماً آپ یہ فیصلہ لینا چاہیں گے کہ آپ کیا ٹریڈ کر رہے ہیں، کس طرح سے ٹریڈ کریں گے، اور آپ کن نقطوں پر داخل اور خارج ہوں گے۔
درج ذیل باب میں، ہم ٹریڈنگ کی مقبول حکمت عملیوں کی کچھ مثالوں کا جائزہ لیں گے۔
پورٹ فولیو کی نظم کاری کا تعلق سرمایہ کاری کے ایک سلسلے کی تخلیق اور اسے سنبھالنے سے ہے۔ پورٹ فولیو بذات خود اثاثوں کا مجموعہ ہے – اس میں Beanie Babies سے لے کر ریئل اسٹیٹ تک کچھ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اگر آپ خصوصی طور پر
کرپٹو کرنسیز ٹریڈ کر رہے ہیں، تو پھر یہ ممکنہ طور پر
Bitcoin اور دیگر ڈیجیٹل کوائنز اور ٹوکنز کے امتزاج پر مشتمل ہو گی۔
آپ کا پہلا اقدام پورٹ فولیو کے حوالے سے اپنی توقعات پر غور کرنا ہے۔ کیا آپ سرمایہ کاریوں کی باسکٹ کی تلاش میں ہیں جو اتار چڑھاؤ سے نسبتاً محفوظ ہو گی، یا ایسے کسی زیادہ خطرے والی چیز کی تلاش میں ہیں جو مختصر مدت میں زیادہ ریٹرنز فراہم کر سکتی ہے؟
آپ اپنے پورٹ فولیو کا نظم کیسے چاہتے ہیں اس بارے میں کچھ غور و فکر کرنا نہایت مفید ہوتا ہے۔ کچھ
غیر فعال حکمت عملی کو ترجیح دیتے ہیں – یعنی جس میں آپ اپنی سرمایہ کاریاں سیٹ اپ کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ دیگر افراد کسی
فعال طریقے کا انتخاب کر سکتے ہیں، جس میں وہ منافع جات حاصل کرنے کے لیے اثاثوں کو مسلسل خریدتے اور بیچتے ہیں۔
ٹریڈنگ میں کامیابی کے لیے خطرے کا نظم کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ان خطرات کی اقسام کی نشاندہی کرنے سے شروع ہوتا ہے جن کا سامنا آپ کر سکتے ہیں:
- مارکیٹ کا خطرہ: وہ ممکنہ خسارے جن کا تجربہ آپ اثاثے کے قدر کھو دینے پر کر سکتے ہیں۔
- لیکویڈیٹی کا خطرہ: لیکویڈ مارکیٹس کے سبب سامنے آنے والے ممکنہ خسارے، جہاں آپ اپنے اثاثوں کے لیے خریداروں کو آسانی سے تلاش نہیں کر سکتے۔
- آپریشنل خطرہ: ممکنہ خسارے جو آپریشنل ناکامی کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ یہ انسانی کوتاہی، ہارڈ ویئر/سافٹ ویئر کی ناکامی، یا ملازمین کی جانب سے سرزد دانستہ جعل سازی کے سبب ہو سکتے ہیں۔
- سسٹمیٹک خطرہ: آپ جس انڈسٹری میں آپریٹ کرتے ہیں ان میں پلیئرز کی ناکامی کی وجہ سے ممکنہ خسارے، جو اس سیکٹر میں تمام کاروباروں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جیسا کہ 2008 میں ہوا تھا، جب لیہمن برادرز کے انہدام نے دنیا بھر کے مالی سسٹمز پر زوال پذیری کا اثر مرتب کیا تھا۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، خطرے کی نشاندہی کا آغاز آپ کے پورٹ فولیو میں اثاثوں سے ہوتا ہے، لیکن اسے موثر ہونے کے لیے اندرونی اور بیرونی عوامل کو زیر غور لانا چاہیئے۔ آگے، آپ ان خطرات کا جائزہ لینا چاہیں گے۔ آپ کا ان سے سامنا ہونے کا امکان کتنا ہے؟ یہ کتنے شدید ہیں؟
خطرات کو جان کر اور اپنے پورٹ فولیو پر ان کے ممکنہ اثر کو سمجھ کر، آپ انہیں درجہ بند کر سکتے اور موزوں حکمت عملیاں یا جوابات تیار کر سکتے ہیں۔ سسٹمیٹک خطرے میں، مثال کے طور پر، مختلف سرمایہ کاریوں میں
تنوع کے ساتھ تخفیف کی جا سکتی ہے، اور
اسٹاپ خساروں کا استعمال کر کے مارکیٹ کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
دن کو ٹریڈنگ ایک ایسی حکمت عملی ہے جس میں ایک ہی دن میں پوزیشنز میں داخل ہونا اور ان سے اخراج کرنا شامل ہو تا ہے۔ یہ اصطلاح وراثتی مارکیٹس سے بنی ہے، جو اس حقیقت کا حوالہ دیتی ہے کہ یہ صرف دن کے دوران طے کردہ اوقات کے لیے اوپن ہے۔ ان مدتوں کے علاوہ، دن کے ٹریڈرز سے اننی کسی بھی پوزیشن کو اوپن رکھنے کی توقع نہیں کی جاتی۔
جیسا کہ شاید آپ کے علم میں ہو، کرپٹو کرنسیز مارکیٹس ابتدائی یا اختتامی اوقات کے تحت نہیں ہیں۔ آپ سال کے ہر دن کسی بھی وقت ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم، کرپٹو کرنسی کے تناظر میں دن کی ٹریڈنگ ٹریڈنگ کے اسٹائل کا حوالہ دیتی ہے جہاں ٹریڈر 24 گھنٹوں کے اندر میں پوزیشنز داخل اور اخراج کر سکتے ہیں۔
دن کی ٹریڈنگ میں، آپ اکثر اس بات کا تعین کرنے کے لیے
تکنیکی تجزیے پر انحصار کرتے ہین کہ کون سے اثاثوں کی ٹریڈ کرنی چاہیئے۔ چونکہ اتنی مختصر مدت میں منافع جات کم ہو سکتے ہیں اس لیے آپ کوشش کرنے اور اپنے ریٹرنز کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے وسیع اقسام کے اثاثوں پر ٹریڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تاہم، کچھ افراد سالوں تک یکساں جوڑے کی ٹریڈ خصوصی طور پر کر سکتے ہیں۔
یہ انداز بلاشبہ ٹریڈنگ کی ایک نہایت فعال حکمت عملی ہے۔ یہ نہایت منافع بخش ہو سکتی ہے، لیکن اس میں خاصی حد تک خطرہ بھی موجود ہوتا ہے۔ یوں، دن کی ٹریڈنگ عام طور پر تجربہ کار ٹریڈرز کے لیے زیادہ موزوں ہوتی ہے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
سوئنگ ریڈنگ میں، آپ تب بھی مارکیٹ ٹرینڈز سے منادفع حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، لیکن وقت کا دور طویل ہوتا ہے – عام طور پر پوزیشنز کو دو دنوں سے لے کر دو ماہ تک کے درمیان برقرار رکھا جاتا ہے۔
اکثر، ہمارا ہدف ایک ایسے اثاثے کی نشاندہی ہو گا جو کم قدر کا حامل نظر آتا ہو اور جس کی قدر میں اضافے کا امکان ہو۔ آپ یہ اثاثہ خریدیں گے، پھر منافع حاصل کرنے کے لیے قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کر دیں گے۔ یا آپ ایسے زائد قدر کے حامل اثاثے تلاش کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جن کی قدر میں کمی کا امکان ہو۔ پھر، آپ ان میں سے کچھ کو کم قیمت پر بعد میں خریدنے کی امید پر، زیادہ قیمت میں بیچ سکتے ہیں۔
دن کی ٹریڈنگ کے تناظر میں، بہت سے سوئنگ ٹریڈرز
تکنیکی تجزیہ استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، چونکہ ان کی حکمت عملی طویل مدتی ہوتی ہے، اس لیے
بنیادی تجزیہ ایک قابل قدر ٹول ہو سکتا ہے۔
سوئنگ ٹریڈنگ نوآموزوں کے لیے دوستانہ حکمت عملی پر مبنی ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر اس لیے کیونکہ اس میں تیز رفتار دن کی ٹریڈنگ کا دباؤ شامل نہیں ہوتا۔ جہاں آخر الذکر کو تیز رفتار فیصلہ سازی اور بہت زیادہ اسکرین کے وقت کے سبب جانا جاتا ہے، وہیں سوئنگ ٹریڈنگ آپ کو اپنا وقت لینے کی اجازت دیتی ہے۔
پوزیشن (یا ٹرینڈ) ٹریڈںگ ایک طویل مدتی حکمت عملی ہے۔ ٹریڈرز توسیع شدہ مدتوں کے لیے اثاثے ہولڈ کرتے ہیں (جیس کی پیمائش عام طور مہینوں کے حساب سے کی جاتی ہے)۔ ان کا ہدف مستقبل میں ان اثاثوں کو زیادہ قیمت پر بیچنے کے ذریعے منافع حاصل کرنا ہے۔
جو چیز پوزیشن ٹریڈز کو سوئنگ ٹریڈز سے ممتاز کرتی ہے وہ ٹریڈ پلیس کرنے کے پیچھے منطق ہے۔ پوزیشن ٹریڈرز ان ٹرینڈز کی وجہ سے فکرمند ہوتے ہیں جن کا مشاہدہ توسیع شدہ مدتوں میں کیا جا سکتا – وہ مارکیٹ کی مجموعی سمت سے منافع حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری طرف، سوئنگ ٹریڈرز، عام طور پر مارکیٹ میں ایسی 'سوئنگز' کی نشن دہیوں کی تلاش کرتے ہیں جو ضروری نہیں کہ مارکیٹ کے وسیع تر ٹرینڈ سے متعلقہ ہوں۔
یہ دیکھنا غیر عمومی نہیں کہ پوزیشن ٹریڈرز
بنیادی تجزیے کو ترجیح دیتے ہیں، صرف اس لیے کیونکہ ان کی وقتی ترجیح، انہیں بنیادی واقعات کو مادی بنتا ہوا دیکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کی تکنیکی تجزیے کا استمعال نہیں کیا جاتا۔ جب ہوزیشن ٹریڈرز اس مفروضے پر کام کرتے ہیں کہ ٹرینڈ جاری رہے گا، تو
تکنیکی اشاروں کا استمال انہیں ٹرینڈ کے ریورس ہونے کے امکان سے متنبہ کر دے گا۔
سوئنگ ٹریڈنگ کی طرح، پوزیشن ٹریڈنگ بھی نوآموزوں کے لیے ایک بہترین حکمت عملی ہے۔ ایک مرتبہ پھر، طویل وقتی افق اپنے فیصلوں پر غور و فکر کے لیے انہیں مناسب وقت دیتا ہے۔
اب تک ہم جتنی بھی حکمت عملیوں کے بارے میں بات کر چکے ہیں، ان میں سے اسکالپنگ ہی ہے، جو مختصر ترین ٹائم فریمز کے دوران واقع ہوتی ہے۔ اسکالپرز قیمت میں معمولی سے اتار چڑھاؤ کی کوشش کرتے ہیں، جس میں عموماً منٹوں (یا حتیٰ کہ سیکنڈز) کے اندر پوزیشنز میں شامل ہونا اور ان سے خارج ہونا شامل ہوتا ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں، وہ منافع کمانے کے لیے کوشش کر کے قیمت میں حرکات اور
لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق یا دیگر کمیوں کے بارے میں پیشگوئی کرنے کے لیے تکنیکی تجزیے کا استعمال کریں گے۔ مختصر ٹائم فریمز کے سبب، اسکالپنگ ٹریڈز عموماً مالی منافع جات کی کم فیصد فراہم کرتی ہیں – جوکہ عموماً 1% سے کم ہوتی ہیں۔ لیکن اسکالپنگ اعداد کا کھیل ہے، لہٰذا متواتر مختصر منافع جات میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو سکتا ہے۔
اسکالپنگ کی حکمت عملی کسی بھی طور کسی نوآموز کے لیے مناسب نہیں۔ کامیابی کے لیے مارکیٹس، اور ان پلیٹ فارمز کی تفصیلی سمجھ بوجھ، اور تکنیکی تجزیہ ضروری ہے جن پر آپ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ جبکہ ایسے ٹریڈرز کے لیے، جو جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، درست طرز کی شناخت اور قلیل مدتی اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانا زائد منافعے کا سبب بن سکتا ہے۔
اثاثے کی مختصی اور تنوع وہ اصطلاحات ہیں جنہیں ایک دوسرے کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ سمندر کی گہرائی کو ایک پیر سے ناپیں جیسے قول کے پیچھے پوشیدہ اصولوں کو تو سمجھتے ہی ہوں گے۔ سمندر کی گہرائی کو دونوں پپیروں سے ناپنا ناکامی کی اصل وجہ بنتا ہے – آپ کی دولت کا بھی یہی حساب ہے۔ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کو ایک ہی اثاثے پر لگا دینا بھی آپ کے لیے اسی قسم کے خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔ اگر مذکورہ اثاثہ کسی مخصوص کمپنی کا اسٹاک ہے اور اگر اس کمپنی کا دیوالیہ نکل جاتا ہے، تو آپ ایک ہی جھٹکے میں اپنا تمام پیسہ کھو دیں گے۔
یہ بات صرف ایک ہی اثاثے پر لاگو نہیں ہوتی، بلکہ اثاثے کے تمام درجات پر ہوتی ہے۔ مالی
بحران کی صورت میں، آپ اپنے ہولڈ میں موجود تمام اسٹاکس کی مالیت میں خسارے کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ بہت حد تک ایک باہم انداز میں کارکردگی دکھاتے ہیں، یعنی ان سب کی جانب سے ایک ہی رجحان پکڑنے کا امکان ہوتا ہے۔
مثبت تنوع کا محض یہ مطلب نہیں کہ اپنے پورٹ فولیو کو مختلف ڈیجیٹل کرنسیز کی کئی اقسام سے بھر لیا جائے۔ فرض کریں کہ عالمی حکومتیں کرپٹو کرنسیز پر پابندی عائد کر دیں، یا
کوانٹم کمپیوٹرز وہ
عوامی کلیدی کرپٹو گرافی کی وہ اسکیمز ختم کر دیں جو ہم ان میں استعمال کرتے ہیں۔ تو صورتحال کی یہ دونوں ہی اقسام
تمام ڈیجیٹل اثاثوں پر واضح اثرات مرتب کریں گی۔ اسٹاکس کی طرح، یہ بھی اثاثے کا ایک ہی درجہ قائم کرتے ہیں۔
مثالی طور پر، بہتر ہے کہ آپ مختلف درجات میں اپنی دولت لگائیں۔ اس طرح، اگر کوئی ایک درجہ بری کارکردگی دکھاتا ہے، تو یہ آپ کے باقی کے پورٹ فولیو پر منفی اثرات مرتب نہیں کرے گا۔ نوبل انعام جیتنے والے Harry Markowitz نے جدید پورٹ فولیو کی تھیوری (MPT) کے ذریعے یہ تصور متعارف کروایا تھا۔ در حقیقت، یہ تھیوری غیر متعلقہ اثاثہ جات کو یکجا کرتے ہوئے کسی پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری سے متعلقہ اتار چڑھاؤ اور خطرات کو کم کرنے کی دلیل پیش کرتی ہے۔
Dow تھیوری Charles Dow کے خیالات پر مبنی مالیاتی فریم ورک ہے۔ Dow نے وال اسٹریٹ جرنل کی بنیاد ڈالی اور US اسٹاک کے اولین اشاریہ جات کی تخلیق میں مدد فراہم کی، جنہیں ڈاؤ جونز مواصلاتی اوسط (DJTA) اور ڈاؤ جونز صنعتی اوسط (DJIA) کہا جاتا ہے۔
اگرچہ Dow نے بذات خود کبھی بھی Dow نظریے کو باضابطہ طور پر پیش نہیں کیا، تاہم انہیں ان کی تحریروں میں موجود مارکیٹ کے اصولوں کا مجموعہ سمجھا جا سکتا ہے۔ چند کلیدی نکات پیش ہیں:
- ہر چیز سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے – Dow مؤثر مارکیٹ مفروضے (EMH) کا حامی تھا، یہ خیال کہ مارکیٹس اپنے اثاثوں کی قیمت پر دستیاب تمام معلومات کی عکاسی کرتی ہیں۔
- مارکیٹ کے رجحانات – Dow کو اکثر اوقات آج کل کی مارکیٹ کے رجحانات کے تصور کا سہرا دیا جاتا ہے، جس میں ابتدائی، ثانوی، اور ثلاثی رجحانات کے درمیان فرق کیا جاتا ہے۔
- ابتدائی رجحان کے مراحل – ابتدائی رجحانات میں، Dow تین مراحل کی شناخت کرتا ہے: حصول، عوامی شرکت، اور زیادتی و تقسیم۔
- کراس انڈیکس تعلق – Dow کا ماننا ہے کہ کسی ایک انڈیکس کے رجحان کی تصدیق اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک کہ اسے کسی دوسرے انڈیکس پر اختیار نہ کیا جا سکے۔
- حجم کی اہمیت – زائد ٹریڈنگ کے حجم کے ذریعے بھی کسی رجحان کی تصدیق ممکن ہے۔
- یہ رجحانات سمت بدلنے تک درست ہیں – کسی رجحان کی تصدیق ہو جانے ہر، یہ سمت میں حتمی تبدیلی پیش آنے تک جاری رہتا ہے۔
یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ یہ کوئی عین مشاہدہ نہیں – صرف ایک تصور ہے، اور ممکن ہے کہ یہ سچ نہ ہو۔ تب بھی، یہ ایک ایسا تصور ہے جو ایک بڑے پیمانے پر اثرانداز ہوتا ہے، اور بہت سے ٹریڈرز اور سرمایہ کاران اسے اپنی حکمت عملی کا ایک لازمی جزو گردانتے ہیں۔
Elliott Wave تھیوری (EWT) یہ دلیل پیش کرنے والا اصول ہے کہ مارکیٹ کی حرکات
مارکیٹ کے شرکاء کی نفسیات کی پیروی کرتی ہیں۔ اگرچہ اسے تکنیکی تجزیے کی بہت سی حکمت عملیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، تاہم یہ کوئی اشارہ یا ٹریڈنگ کی مخصوص تکنیک نہیں۔ اس کی بجائے، یہ مارکیٹ کی ساخت کے تجزیے کا ایک طریقہ ہے۔
Elliot Wave طرز کی شناخت آٹھ لہروں پر مشتمل ایک سلسلے کے ذریعے کی جا سکتی ہے، جن میں سے ہر ایک یا تو مقصد پر مبنی لہر ہوتی ہے یا پھر اصلاحی لہر ہوتی ہے۔ آپ کو مقصد پر مبنی پانچ ایسی لہریں حاصل ہوں گی جو عمومی رجحان کی پیروی کریں گی، اور تین ایسی اصلاحی لہریں حاصل ہوں گی جو اس کے خلاف جائیں گی۔
ایک Elliot Wave سائیکل، بمع مقصد پر مشتمل لہریں (نیلا) اور اصلاحی لہریں (پیلا)۔
یہ طرز فریکٹل خصوصیت کی حامل بھیہوتی ہے، یعنی آپ Elliot Wave کی ایک اور طرز دیکھنے کے لیے ایک واحد لہر پر زوم ان کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، آپ محض یہ دیکھنے کے لیے زوم آؤٹ کر سکتے ہیں کہ جس چیز کا جائزہ آپ لے رہے تھے، دراصل وہ بھی ایک بڑے Elliot Wave سائیکل ہی کی ایک واحد لہر تھی۔
Elliot Wave تھیوری پر ملے جلے تاثرات موصول ہوئے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کا انحصار بہت حد تک اندازوں پر ہے کیونکہ ٹریڈرز اصولوں کی خلاف ورزی کے بغیر کئی طریقوں سے لہروں کی شناخت کر سکتے ہیں۔ Dow تھیوری کی طرح، Elliot Wave تھیوری مکمل طور پر قابل اعتبار نہیں، لہٰذا اسے بالکل درست سائنس نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ اس کے ساتھ، بہت سے ٹریڈرز کو EWT کو تکنیکی تجزیات کے دیگر ٹولز کے ساتھ یکجا کر کے بڑی کامیابی کا سامنا ہوا۔
Wyckoff طریقہ کار ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کی ایک جامع حکمت عملی ہے جس کی بنیاد Charles Wyckoff نے 1930 کی دہائی میں ڈالی۔ بہت سی مالیاتی مارکیٹس میں اس کے کام کو جدید تکنیکی تجزیات کی تکانیک کا سنگ بنیاد سمجھا جاتا ہے۔
معاملات کے عملی تناظر میں، Wyckoff طریقہ کار از خود ٹریڈنگ کی جانب ایک پانچ مراحل پر مشتمل حکمت عملی ہے۔ اس کی تقسیم یوں کی جا سکتی ہے:
- رجحان کا تعین کریں: فی الوقت یہ کیسا چل رہا ہے، اور یہ کس طرف جا رہا ہے؟
- مضبوط اثاثہ جات کی شناخت کریں: کیا یہ مارکیٹ کے ساتھ چل رہے ہیں یا پھر اس کی مخالف سمت میں؟
- معقول سرگرمی کے حامل اثاثہ جات تلاش کریں: کیا اس پوزیشن میں داخل ہونے کی معقول وجہ موجود ہے؟ کیا ممکنہ انعامات کے لیے یہ خطرات مول لینا درست ہے؟
- حرکت کے امکان کی جانچ کریں: کیا Wyckoff کے خریدنے اور بیچنے کے ٹیسٹ جیسی چیزیں ممکنہ حرکت کی نشاندہی کرتی ہیں؟ اس کی قیمت اور حجم کس امر کی نشاندہی کرتا ہے؟ کیا یہ اثاثہ حرکت کے لیے تیار ہے؟
- اپنے اندراج کا وقت نوٹ کریں: عمومی مارکیٹ کے تناظر میں اثاثہ جات کی کیا صورتحال ہے؟ کسی پوزیشن میں داخل ہونے کا بہترین وقت کیا ہے؟
Wyckoff طریقہ کار تقریباً ایک صدی قبل متعارف کروایا گیا تھا، تاہم اس کا اطلاق آج بھی ممکن ہے۔ Wyckoff کی تحقیق کا پیمانہ کافی وسیع تھا، اور لہٰذا مندرجہ بالا کو محض ایک مجموعی جائزہ ہی سمجھا جانا چاہیئے۔ یہ تجویز دی جاتی ہے کہ آپ اس کے کام کا تفصیلی جائزہ لیں، جیسا کہ یہ تکنیکی تجزیے کو حوالے سے ناگزیر معلومات فراہم کرتا ہے۔
Wyckoff طریقہ کار کی تفصیلی وضاحت سے شروعات کریں۔
"خریدیں اور ہولڈ کریں" کی حکمت عملی میں، کسی اثاثے کو خریدنے اور اسے ہولڈ کرنے کی سرگرمی موجود ہوتی ہے۔ یہ ایک طویل مدتی اور فعال کھیل ہے جہاں سرمایہ کاران اثاثے کو خریدتے ہیں اور پھر اسے ایک طرف ڈال کر چھوڑ دیتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے۔ کرپٹو کرنسی اسپیس میں اس کی ایک اچھی مثال
HODling ہے، جس سے مراد عموماً وہ سرمایہ کاران ہوتے ہیں جو فعال ٹریڈنگ کی بجائے کوئی اثاثہ خرید کر اسے سالوں تک ہولڈ میں رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں۔
یہ ایسے افراد کے لیے ایک کارآمد حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہے جوکہ "ہینڈز آف" سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ انہیں قلیل مدتی اتار چڑھاؤ یا اثاثے سے حاصل ہونے والے نفع جات پر ٹیکسز کی فکر نہیں ہوتی۔ دوسری جانب، سرمایہ کار کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ صبر سے کام لے اور یہ امید رکھے کہ اس کا اثاثہ مکمل طور پر بیکار نہیں جائے گا۔
انڈیکس کی سرمایہ کاری کو "خریدیں اور بیچیں" ہی کی ایک شکل تصور کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، سرمایہ کار ایک خاص انڈیکس کے اندر اثاثہ جات کی حرکت سے منافع کمانے کی توقع رکھتا ہے۔ وہ اپنی ذمہ داری پر اثاثہ جات خریدتے ہوئے، یا کسی انڈیکس فنڈ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے یہ عمل انجام دے سکتے ہیں۔
ایک مرتبہ پھر، یہ حکمت عملی غیر فعال ہے۔ لوگ فعال ٹریڈنگ کے دباؤ کے بغیر بھی، مختلف اثاثہ جات پر
تنوع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کاغذی ٹریڈنگ حکمت عملی کی کوئی بھی قسم ہو سکتی ہے – تاہم ٹریڈر صرف اثاثہ جات خریدنے اور بیچنے کا ڈھونگ رچا رہا ہوتا ہے۔ بطور نو آموز فرد (یا حتیٰ کہ تجربہ کار ٹریڈر کے طور پر بھی) یہ ایک ایسا پہلو ہے جس پر آپ اپنے پیسے کو داؤ پر لگائے بغیر اپنی مہارتوں کو آزمانے کے لیے غور کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، ممکن ہے کہ آپ کو محسوس ہو کہ آپ نے Bitcoin ڈپس کا وقت طے کرنے کے لیے ایک اچھی حکمت عملی دریافت کر لی ہے، اور ڈراپس واقر ہونے سے قبل ان سے منافع حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اپنے تمام فنڈز کو داؤ پر لگانے سے قبل، آپ کاغذی ٹریڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو بس اتنا سا کام کرنا ہو گا کہ اپنا شارٹ "کھولتے ہوئے"، اور اس کے بعد اسے بند کرتے ہوئے اس وقت کی قیمت تحریر کر لیں۔ آپ بآسانی کسی ایسے محرک کا استعمال کر سکتے ہیں جوکہ ٹریڈنگ کے مقبول انٹرفیسز کی نقالی کرتا ہو۔
کاغذی ٹریڈنگ کا مرکزی فائدہ یہ ہے کہ معاملات خراب ہونے کی صورت میں بھی آپ کسی بھی قسم کے مالی نقصان کے بغیر حکمت عملیوں کا آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اس بات کا اندازہ بھی لگا سکتے ہیں کہ خطرے کے صفر امکان کے ساتھ آپ کی حرکات کی کارکرگی کیسی ہوتی۔ ظاہر ہے، آپ کا اس بات سے واقف ہونا ضروری ہے کہ کاغذی ٹریڈنگ آپ کو حقیقی ماحول کے بارے میں محض محدود فہم ہی فراہم کرتی ہے۔ ان حقیقی جذبات کی عکاسی مشکل ہے جن کا سامنا آپ کو اس وقت ہوتا ہے جب آپ کا پیسہ ملوث ہو۔ حقیقی محرک کے بغیر کاغذی ٹریڈنگ آپ کو متعلقہ لاگتوں اور فیس کے حوالے سے ایک غلط تاثر بھی فراہم کر سکتی ہے، بشرطیکہ آپ نے انہیں خصوصی پلیٹ فارمز کے لیے مقرر نہ کیا ہو۔
مشمولات
ایک لانگ پوزیشن (یا محض لانگ) سے مراد اس توقع کے ساتھ کوئی اثاثہ خریدنا ہے کہ اس کی مالیت میں اضافہ ہو گا۔ عموماً یہ لانگ پوزیشنز، ڈیریویٹوز پراڈکٹس یا
Forex کے متن میں استعمال کی جاتی ہیں، تاہم ان کا اطلاق اثاثے کے کسی بھی درجے یا مارکیٹ کی کسی بھی قسم پر ہو سکتا ہے۔ اس توقع کے ساتھ اسپاٹ مارکیٹ میں اثاثہ خریدنا بھی لانگ پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے کہ اس کی قیمت میں اضافہ ہو گا۔
کسی مالی پراڈکٹ پر لانگ کی حکمت عملی اختیار کرنا سرمایہ کاری کا سب سے عام طریقہ ہے، بالخصوص نئے آنے والے افراد کے لیے۔ خریدیں اور ہولڈ میں رکھیں جیسی طویل مدتی ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں اس اندازے پر مبنی ہوتی ہیں کہ بنیادی اثاثے کی مالیت میں اضافہ ہو جائے گا۔ اس پہلو سے دیکھا جائے، تو خریدیں اور ہولڈ میں رکھیں سے مراد ایک طویل مدت کے لیے لانگ کی حکمت عملی اختیار کرنا ہے۔
تاہم، ضروری نہیں کہ لانگ کی حکمت عملی اختیار کرنے کا مطلب یہ ہو کہ ٹریڈر قیمت میں اضافے سے نفع حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ لیوریجڈ ٹوکنز کی ہی مثال لے لیں۔
BTCDOWN پر
Bitcoin کی قیمت کے متضاد اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر Bitcoin کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، تو BTCDOWN کی قیمت گھٹ جائے گی۔ اگر Bitcoin کی قیمت گھٹتی ہے، تو BTCDOWN کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔ اس پہلو سے، BTCDOWN کے ساتھ لانگ پوزیشن میں داخل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ Bitcoin کی قیمت نیچے کی جانب حرکت کرنے لگے گی۔
ایک شارٹ پوزیشن (یا شارٹ) سے مراد اس ارادے کے ساتھ کسی اثاثے کو بیچنا ہے کہ بعد ازاں اسے کم قیمت پر دوبارہ سے خرید لیا جائے گا۔ شارٹنگ کافی حد تک
مارجن ٹریڈنگ سے منسوب ہے، جیسا کہ یہ ادھار لیے گئے اثاثہ جات میں واقع ہو سکتی ہے۔ تاہم، ڈیریویٹوز مارکیٹ میں بھی اس کا استعمال کافی مقبول ہے، اور ایک سادی سی اسپاٹ پوزیشن کے ساتھ انجام دیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، شارٹنگ کس طرح سے کام کرتی ہے؟
جب بات اسپاٹ مارکیٹ میں شارٹنگز کی ہو، تو یہ سادہ سا عمل ہے۔ فرض کریں کہ آپ کے پاس پہلے سے ہی
Bitcoin موجود ہے اور آپ قیمت گھٹنے کی توقع کرتے ہیں۔ آپ USD کے عوض اپنا BTC بیچ دیتے ہیں، جیسا کہ آپ بعد ازاں اسے کم قیمت پر دوبارہ خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس صورت میں، آپ Bitcoin کے ساتھ ایک شارٹ پوزیشن میں داخل ہوتے ہیں جیسا کہ آپ دوبارہ سے کم پر خریدنے کے لیے زیادہ پر بیچ رہے ہوتے ہیں۔ بس اتنی سی بات تھی۔ تاہم ادھار لیے فنڈز کے ساتھ شارٹنگ کا کیا سلسلہ ہے؟ آیئے دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح سے کام کرتا ہے۔
آپ ایک ایسا اثاثہ ادھار لیتے ہیں جس کی مالیت آپ کے خیال میں گھٹے گی – مثال کے طور پر، کوئی اسٹاک یا
کرپٹو کرنسی۔ آپ اسے فوری طور پر بیچ دیتے ہیں۔ اگر ٹریڈ آپ کے اندازے کے مطابق ہوتی ہے اور اثاثے کی قیمت گھٹ جاتی ہے، تو آپ اثاثے کی اتنی ہی تعداد واپس خرید لیتے ہیں جو آپ نے ادھار لی تھی۔ آپ ادھار لیے اثاثہ جات واپس کر دیتے ہیں (بمع سود) اور ابتدائی طور پر کی جانے والی فروخت کے وقت ہونے والی قیمت اور دوبارہ سے خریدنے کے وقت ہونے والی قیمت کے درمیان موجود فرق سے منافع کماتے ہیں۔
لہٰذا، ادھار لیے فنڈز کے ساتھ
Bitcoin کی شارٹنگ کس طرح سے کی جاتی ہے؟ آئیں ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں۔ ہم 1 BTC ادھار لینے کے لیے درکار ضمانت فراہم کرتے ہیں، اور فوری طور پر اسے $10,000 پر بیچ دیتے ہیں۔ اب ہمارے پاس $10,000 موجود ہیں۔ فرض کریں کہ قیمت کم ہو کر $8,000 پر آ جاتی ہے۔ ہم 1 BTC خریدتے ہیں اور اپنا 1 BTC کا قرض سود سمیت لوٹا دیتے ہیں۔ جیسا کہ ہم نے ابتدائی طور پر یہ Bitcoin $10,000 میں بیچا تھا اور اب دوبارہ سے $8,000 میں خریدا ہے، تو ہمارا
منافع $2,000 (سود کی ادائیگی اور ٹریڈنگ فیس کو نکال کر) ہو گا۔
ایک
آرڈر بُک کسی اثاثے کے موجودہ طور پر کھلے آرڈرز کی کلیکشن ہوتی ہے، جو قیمت کے لحاظ سے ترتیب شدہ ہوتے ہیں۔ جب آپ کوئی ایسا آرڈر پوسٹ کرتے ہیں جسے فوری طور پر مکمل نہ کیا جائے، تو یہ آرڈر بُک میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ اور یہ اس وقت تک وہاں درج رہے گا جب تک کہ یہ کسی اور آرڈر کی جانب سے مکمل یا منسوخ نہ کر لیا جائے۔
ہر پلیٹ فارم کی آرڈر بُکس مختلف ہوں گی، لیکن عموماً، ان میں تقریباً ایک ہی جیسی معلومات موجود ہوں گی۔ آپ قیمت کی مخصوص سطحوں کے حامل آرڈرز کی تعداد ملاحظہ کریں گے۔
جب بات
کرپٹو ایکسچینجز اور آن لائن ٹریڈنگ کی ہو، تو آرڈر بُک میں موجود آرڈرز میچنگ انجن نامی سسٹم کے ذریعے ملائے جاتے ہیں۔ یہ سسٹم اس امر کی یقین دہانی کرتا ہے کہ ٹریڈز پر کارروائی کی جائے – آپ اسے کسی
ایکسچینج کا دماغ سمجھ سکتے ہیں۔ آرڈر بُک کے ساتھ ساتھ، یہ سسٹم بھی، الیکٹرانک ایکسچینج کے تصور کے لیے ناگزیر ہے۔
آرڈر بُک کی گہرائی (یا مارکیٹ کی گہرائی) سے مراد آرڈر بُک میں موجود فی الوقت کھلے آرڈرز کی عکاسی ہے۔ اس میں عموماً خریدنے کے آرڈرز ایک طرف کر دیے جاتے ہیں، اور بیچنے کے آرڈرز دوسری طرف کر دیے جاتے ہیں اور انہیں مجموعی طور پر ایک چارٹ میں ڈسپلے کیا جاتا ہے۔
Binance پر BTC/USDT مارکیٹ کے جوڑے کی آرڈر بُک میں گہرائی۔
مزید آسان الفاظ میں، آرڈر بُک کی گہرائی سے مراد
لیکویڈیٹی کی وہ مقدار بھی ہو سکتی ہے جو آرڈر بُک برداشت کر سکتی ہے۔ مارکیٹ "جتنی زیادہ گہری" ہو گی، آرڈر بُک میں لیکویڈیٹی بھی اتنی ہی زیادہ ہو گی۔ اس پہلو سے دیکھا جائے، تو زائد لیکویڈیٹی کی حامل مارکیٹ قیمت پر بڑے اثرات مرتب کیے بغیر بڑے آرڈرز لے سکتی ہے۔ تاہم، اگر یہ مارکیٹ لیکویڈ نہ ہو، تو بڑے آرڈرز قیمت پر واضح اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
مارکیٹ آرڈر موجودہ طور پر دستیاب بہترین مارکیٹ کی قیمت پر خریدنے یا بیچنے کا آرڈر ہوتا ہے۔ یہ کسی بھی مارکیٹ میں داخل ہونے یا اس سے خارج ہونے کا تیز ترین طریقہ پے۔
جب آپ کوئی مارکیٹ آرڈر سیٹ کرتے ہیں، تو عموماً آپ یہ سوچتے ہیں: "میں ممکنہ طور پر بہترین قیمت پر ابھی اسی وقت اس آرڈر کو مکمل کرنا چاہوں گا۔"
آپ کا مارکیٹ آرڈر اس وقت تک آرڈر بُک سے آرڈرز پورے کرتا رہے گا جب تک کہ یہ آرڈر پوری طرح سے ہی مکمل نہ ہو جائے۔ اسی لیے مارکیٹ آرڈرز کے استعمال پر بڑے ٹریڈرز (یا
ویلز) قیمت پر واضح اثرات مرتب کر سکتے ہیں ۔ ایک بڑا مارکیٹ آرڈر مؤثر انداز سے آرڈر بُک سے
لیکویڈیٹی منتقل کر سکتا ہے۔ لیکن کیسے؟ آیئے سلِپیج پر بات کرتے ہوئے اس کا بھی جائزہ لے لیتے ہیں۔
جب بات مارکیٹ آرڈرز کی ہو تو ایک چیز ایسی بھی ہے جس کے بارے میں جاننا آپ کے لیے ضروری ہے – سلِپیج۔ جب ہم کہتے ہیں کہ مارکیٹ آرڈرز دستیاب ہونے والی بہترین قیمت پر مکمل کیے جاتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اس وقت تک آرڈر بُک سے آرڈرز مکمل کرتے رہتے ہیں جب تک کہ پورا آرڈر مکمل نہیں ہو جاتا۔
تاہم، اس صورت میں کیا ہو گا جب ایک بڑے مارکیٹ آرڈر کو پورا کرنے کے لیےمطلوبہ قیمت معقول
لیکویڈیٹی کی حامل نہ ہو؟ ان قیمتوں کے درمیان ایک بڑا فرق ہو سکتا ہے جس پر آپ اپنا آرڈر مکمل کرنے کی توقع رکھتے ہیں اور جس پر یہ در حقیقت مکمل ہوتا ہے۔ اس فرق کو سلِپیج کہا جاتا ہے۔
فرض کریں کہ آپ ایک
Altcoin کی صورت میں 10 BTC کی مالیت کی حامل لانگ پوزیشن کھولنا چاہتے ہیں۔ تاہم، اس Altcoin کا
مارکیٹ کیپ نسبتاً مختصر ہے اور اسے ایک کم لیکویڈیٹی کی حامل مارکیٹ میں ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ مارکیٹ آرڈر استعمال کرتے ہیں، تو یہ اس وقت تک آرڈر بُک سے آرڈرز پورے کرتا رہے گا جب تک کہ 10 BTC کا آرڈر پوری طرح سے مکمل نہ ہو جائے۔ ایک لیکویڈ مارکیٹ پر، آپ قیمت پر واضح طور پر اثرانداز ہوئے بغیر اپنا 10 BTC کا آرڈر پورا کرنے کے قابل ہوں گے۔ تاہم، اس صورت میں، لیکویڈیٹی میں کمی کا یہ مطلب ہو گا کہ ممکن ہے کہ قیمت کی موجودہ حد کے لیے آرڈر بُک میں بیچنے کے معقول آرڈرز موجود نہ ہوں۔
لہٰذا، جب تک 10 BTC کا حامل مکمل آرڈر پورا ہوتا ہے، ممکن ہے تب تک آپ کو پتا چلے کہ ادا کردہ اوسط قیمت توقع سے کہیں زیادہ تھی۔ دوسرے الفاظ میں، بیچنے کے آرڈرز میں کمی، آرڈر بُک میں مارکیٹ آرڈر اوپر آنے کا سبب بنی، جس نے ان آرڈرز کو ملایا جن کی قیمت میں آغاز کے مقابلے میں کافی حد تک اضافہ ہو چکا تھا۔
Altcoins کی ٹریڈنگ کرتے وقت سلِپیج کا دھیان رکھیں، جیسا کہ ممکن ہے کہ بعض ٹریڈنگ کے جوڑے آپ کے مارکیٹ آرڈرز کو مکمل کرنے کے لیے معقول لیکویڈیٹی کے حامل نہ ہوں۔
متعین آرڈر آپ کو ایک مخصوص قیمت یا اس سے بہتر پر اثاثہ خریدنے یا بیچنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس قیمت کو متعین قیمت کہا جاتا ہے۔ متعین خرید کے آرڈرز متعین قیمت یا اس سے کم پر انجام دیے جائیں گے، جبکہ متعین فروخت کے آرڈرز متعین قیمت یا اس سے زائد پر انجام دیے جائیں گے۔
جب آپ کوئی متعین آرڈر سیٹ کر رہے ہوتے ہیں، تو بنیادی طور پر آپ یہ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں: "میں اس مخصوص قیمت یا اس سے بہتر پر تو اس آرڈر کو انجام دینے کے لیے تیار ہوں، تاہم اس سے کم پر نہیں۔"
متعین آرڈر کا استعمال آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ مذکورہ مارکیٹ کے لیے اپنے داخلے اور اخراج کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے سکیں۔ در حقیقت، یہ اس امر کی ضمانت دیتا ہے کہ آپ کا آرڈر کبھی بھی آپ کی مطلوبہ قیمت سے کم قیمت پر انجام نہیں دیا جائے گا۔ تاہم، اس کا بھی ایک نقصان ہے۔ ممکن ہے کہ مارکیٹ کبھی آپ کی قیمت تک پہنچ ہی نہ پائے، اور آپ کا آرڈر نامکمل رہ جائے۔ بہت سی صورتوں میں، اس کا مطلب ٹریڈ کا ایک بڑا موقع گنوانا ہو سکتا ہے۔
ہر ٹریڈر کے حساب سے یہ فیصلہ مختلف ہو سکتا ہے کہ متعین آرڈر یا مارکیٹ آرڈر کب استعمال کیا جائے۔ ممکن ہے کہ بعض ٹریڈرز صرف پہلے یا دوسرے کا استعمال کریں، جبکہ دیگر دونوں کا استعمال کریں – جس کا انحصار ان کی صورتحال پر ہے۔ اہم بات یہ سمجھنا ہے کہ یہ کس طرح سے کام کرتے ہیں تاکہ آپ خود فیصلہ لے سکیں۔
اب جبکہ ہم جانتے ہیں کہ مارکیٹ اور متعین آرڈرز کیا ہوتے ہیں، تو آیئے اسٹاپ خسارے کے آرڈرز کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں۔ اسٹاپ خسارے کا آرڈر متعین اور مارکیٹ آرڈر ہی کی ایک قسم ہے جو صرف اس صورت میں فعال ہوتی ہے جب ایک مخصوص قیمت تک پہنچ مکمل ہو جائے۔ اس قیمت کو اسٹاپ کی قیمت کہا جاتا ہے۔
ایک اسٹاپ خسارے کے آرڈر کا مقصد خسارہ جات کو محدود بنانا ہے۔ ہر ٹریڈ کے لیے ایک
منسوخی نقطہ مقرر ہونا چاہیئے، جوکہ قیمت کی وہ سطح ہوتی ہے جسے آپ کو پیشگی طور پر واضح کر دینا چاہیئے۔ یہی ہو سطح ہے جہاں آپ کہتے ہیں کہ آپ کے ابتدائی خیالات غلط تھے، یعنی آپ کو مزید خسارہ جات سے بچنے کے لیے مارکیٹ سے نکل جانا چاہیئے۔ لہٰذا، منسوخی نقطہ ہی وہ مقام ہے جہاں آپ عموماً اپنا اسٹاپ خسارے کا آرڈر دیں گے۔
ایک اسٹاپ خسارے کا آرڈر کس طرح سے کام کرتا ہے؟ جیسا کہ ہم نے تذکرہ کیا، اسٹاپ خسارہ ایک متعین یا مارکیٹ آرڈر دونوں ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ان اقسام کو اسٹاپ کی حد والا اور اسٹاپ مارکیٹ آرڈرز بھی کہا جا سکتا ہے۔ سمجھنے والی اہم بات یہ ہے کہ اسٹاپ خسارہ صرف اسی وقت فعال ہوتا ہے جب کسی خاص قیمت (اسٹاپ قیمت) تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔ اسٹاپ کی قیمت تک رسائی کے بعد، مارکیٹ یا متعین آرڈر میں سے کوئی ایک فعال ہو جاتا ہے۔ بنیادی طور پر آپ اپنے مارکیٹ یا متعین آرڈر کے لیے اسٹاپ کی قیمت کو بطور محرک سیٹ کرتے ہیں۔
تاہم، آپ کو ایک بات اپنے ذہن میں رکھنی چاہیئے۔ ہمیں معلوم ہے کہ متعین آرڈرز صرف متعین قیمت یا اس سے بہتر پر ہی پورے کیے جاتے ہیں، اس سے کم پر نہیں۔ اگر آپ اپنے اسٹاپ خسارے کے طور پر اسٹاپ کی حد والے آرڈر کا استعمال کر رہے ہیں اور اسی دوران مارکیٹ
بری طرح سے گر جاتی ہے، تو ممکن ہے کہ یہ فوری طور پر آپ کی متعین قیمت سے دور چلی جائے گی، اور آپ کا آرڈر نامکمل رہ جائے گا۔ دوسرے الفاظ میں، اسٹاپ کی قیمت آپ کے اسٹاپ کی حد والے آرڈر کو حرکت دے گی، تاہم قیمت میں شدید گھاٹے کے باعث آپ کا متعین آرڈر نامکمل رہ جائے گا۔ اسی لیے اسٹاپ مارکیٹ آرڈرز کو اسٹاپ کی حد والے آرڈرز کی نسبت محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ یہ اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ حتیٰ کہ مارکیٹ کی شدید صورتحال کے تحت بھی، اس صورت میں آپ کو مارکیٹ سے خارج ہونے کی ضمانت دی جاتی ہے جب آپ منسوخی کی حد کو پہنچ جاتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
ایک ایسا آرڈر دینے پر آپ
میکر بن جاتے ہیں جو فوری طور پر پورا نہیں ہوتا تاہم آرڈر بُک میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ چونکہ آپ کا آرڈر، آرڈر بُک میں
لیکویڈیٹی شامل کرتا ہے، لہٰذا آپ لیکویڈیٹی کے "میکر" بن جاتے ہیں۔
متعین آرڈرز عموماً میکر آرڈرز کی حیثیت سے پوری کیاے جائیں گے، تاہم ہر سورتحال میں ایسا ممکن نہیں۔ مثلاً، فرض کریں کہ آپ ایک ایسی متعین قیمت کے ساتھ ایک متعین خرید کا آرڈر دیتے ہیں جوکہ موجودہ مارکیٹ کی قیمت سے کہیں گنا زیادہ ہے۔ چونکہ آپ کا کہنا ہے کہ آپ کا آرڈر متعین قیمت یا اس سے بہتر پر پورا کیا جا سکتا ہے، لہٰذا آپ کا آرڈر مارکیٹ کی قیمت پر ہی پورا کیا جائے گا (جیسا کہ یہ آپ کی متعین قیمت سے کم ہے)۔
ایک ایسا آرڈر دینے کی صورت میں آپ ایک ٹیکر بن جاتے ہیں جو فوری طور پر پورا کر دیا جائے۔ آپ کا آرڈر، آرڈر بُک میں شامل نہیں کیا جاتا، تاہم آرڈر بُک میں پہلے سے موجود آرڈر کے ساتھ فوری طور پر میچ کر دیا جاتا ہے۔ کیونکہ آپ آرڈر بُک سے لیکویڈیٹی حاصل کرتے ہیں، لہٰذا آپ ایک ٹیکر ہیں۔ مارکیٹ آرڈرز ہمیشہ ٹیکر آرڈرز میں ہی شمار ہوں گے، جیسا کہ آپ اپنا آرڈر موجودہ طور پر دستیاب بہترین مارکیٹ قیمت پر پورا کر رہے ہیں۔
ٹریڈرز کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے کی خاطر مراعات دینے کے لیے کچھ ایکسچینجز کثیر مرحلہ جاتی فیس کا ماڈل اختیار کرتے ہیں۔ آخر کار، اپنے ایکسچینج کی جانب ٹریڈرز کے کثیر
حجم کو مائل کرنا ان کے مفاد میں ہوتا ہے – لیکویڈیٹی مزید لیکویڈیٹی کی جانب راغب کرتی ہے۔ ایسے سسٹمز میں، میکرز کو ٹیکرز کی نسبت کم فیس دینی پڑتی ہے، کیونکہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ایکسچینج میں لیکویڈیٹی شامل کرتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں، وہ میکرز کو فیس ریبیٹس کی پیشکش بھی کر سکتے ہیں۔ آپ Binance کے
اس صفحے پر اپنی موجودہ فیس کا درجہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق اعلیٰ ترین خرید کے آرڈر (
بولی) اور کم ترین بیچنے کے آرڈر (
طلب) کا فرق ہوتا ہے۔ یہ لازماً اعلیٰ ترین قیمت کہ جس پر فروخت کار بیچنے پر آمادہ ہوتا ہے اور کم ترین قیمت کہ جس پر خریدار خریدنے پر آمادہ ہوتا ہے، کے درمیان کا فاصلہ ہوتا ہے۔
لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق مارکیٹ کی
لیکویڈیٹی کی پیمائش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق جتنا کم ہو گا، مارکیٹ اتنی زیادہ لیکویڈ ہو گی۔ لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کو دیے گئے اثاثے کی رسد اور طلب کی پیمائش بھی سمجھا جا سکتا ہے۔ ان معنوں میں، رسد کی نمائندگی طلب کی جانب سے اور طلب کی نمائندگی بولی کی جانب سے ظاہر کی جاتی ہے۔
جب آپ مارکیٹ کا خرید آرڈر دے رہے ہوں، تو یہ طلب کی دستیاب کم ترین قیمت پر پورا ہو گا۔ اس کے برعکس، جب آپ مارکیٹ کا بیچنے کا آرڈر دے رہے ہوں، تو یہ اعلیٰ ترین دستیاب بولی پر پورا ہو گا۔
کینڈل اسٹک چارٹ دیے گئے کسی ٹائم فریم کے لیے اثاثے کی قیمت کی گرافیکل عکاسی ہوتا ہے۔ یہ
کینڈل اسٹکس سے بنا ہوتا ہے، جس میں سے ہر ایک یکساں مدتِ وقت کو ظاہر کر رہی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، 1 گھنٹے کا چارٹ ان کینڈل اسٹکس کو ظاہر کرتا ہے کہ جن میں سے ہر کوئی ایک گھنٹے کی مدت کی نمائندگی کرتی ہے۔ 1 دن کا چارٹ ان کینڈل اسٹکس کو ظاہر کرتا ہے کہ جن میں سے ہر کوئی ایک دن کی مدت کی نمائندگی کرتی ہے، اور ایسے ہی سلسلہ چلتا جاتا ہے۔
Bitcoin کا روزمرہ کا چارٹ۔ ہر کینڈل اسٹک ٹریڈنگ کے ایک روز کی نمائندگی کرتی ہے۔
کینڈل اسٹک چار ڈیٹا نقاط پر مشتمل ہوتی ہے: کھلا، اعلیٰ، کم ترین، اور بند (جنہیں OHLC ویلیوز بھی کہتے ہیں)۔ کھلا اور بند کسی دی گئی مدتِ وقت کے لیے پہلی اور آخری ریکارڈ شدہ قیمت ہوتی ہے، جبکہ کم ترین اور اعلیٰ، بالترتیب سب سے کم اور سب سے زیادہ ریکارڈ کردہ قیمت ہوتی ہے۔
کینڈل اسٹک چارٹس مالی ڈیٹا کی تجزیہ کاری کے اہم ترین ٹولز ہوتے ہیں۔ کینڈل اسٹکس کی تاریخ سترہویں صدی کے جاپان سے جا ملتی ہے لیکن اس کو بیسویں صدی میں ٹریڈنگ کے بانیوں جیسا کہ
Charles Dow کی جانب سے ایک بہتر شکل دی گئی۔
تکنیکی تجزیہ بڑی حد تک اس تصور پر مبنی ہوتا ہے کہ پِچھلی قیمت کے تغیرات مستقبل کی قیمت کی حرکات کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ لہٰذا، اس تناظر میں کینڈل اسٹکس کیسے کارآمد ہو سکتی ہیں؟ تجویز یہ ہے کہ کینڈل اسٹک چارٹ کے پیٹرنز کی نشاندہی کی جائے اور ان کی بنیاد پر ٹریڈ کی تجاویز تخلیق کی جائیں۔
کینڈل اسٹک چارٹس ٹریڈرز کو مارکیٹ اسٹرکچر کا تجزیہ کرنے اور یہ تعین کرنے میں مدد دیتے ہیں کہ آیا ہم مارکیٹ کے
بُل نما یا ماحول میں موجود ہیں یا
بیئر نما۔ ان کو چارٹ پر دلچسپ پہلوؤں کی نشاندہی کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ
معاونت یا مزاحمت کی سطحیں یا کالعدمی کے ممکنہ نقاط۔ یہ چارٹ کے وہ مقامات ہیں جہاں عموماً ٹریڈنگ کی سرگرمی زیادہ ہوتی ہے۔
کینڈل اسٹک پیٹرنز
خطرے کی نظم کاری کا بہترین طریقہ ہیں، جیسا کہ یہ ایسے ٹریڈ سیٹ اپس کی پیشکش کر سکتے ہیں جو واضح اور صاف ہوں۔ لیکن کیسے؟ کینڈل اسٹک پیٹرنز قیمت کے واضح اہداف اور
منسوخی نقطے وضع کر سکتے ہیں۔ یہ امر ٹریڈرز کو اس قابل بناتا ہے کہ نہایت واضح اور کنٹرول شدہ ٹریڈ سیٹ اپس متعارف کروائیں۔ اسی لیے، کینڈل اسٹک پیٹرنز ایک وسیع پیمانے پر
Forex اور
کرپٹو کرنسی ٹریڈرز کی جانب سے استعمال کیے جاتے ہیں۔
رجحانی لکیریں ٹریڈرز اور
تکنیکی تجزیہ نگاران دونوں کی جانب سے ایک وسیع پیمانے پر استعمال کیا جانے والا ٹول ہے۔ یہ ایسی لکیریں ہوتی ہیں جو چارٹ پر موجود ڈیٹا کے خاص نقطوں کے مربوط کرتی ہیں۔ عموماً، یہ ڈیٹا قیمت پر مشتمل ہوتا ہے، تاہم تمام صورتوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ بعض ٹریڈرز تکنیکی
اشاروں اور اوسیلیٹرز پر بھی رجحانی لکیریں بنا سکتے ہیں۔
رجحانی لکیریں بنانے کے پیچھے اصل مقصد یہ ہے کہ قیمت کی حرکات کے خصوصی پہلوؤں کو بصری شکل دی جائے۔ اس طرح، ٹریڈرز مجموعی رجحان اور مارکیٹ کے اسٹرکچر کی شناخت کر سکتے ہیں۔
اگر Bitcoin کی قیمت بارہا رجحانی لکیر کو چھوتی ہے، تو یہ بڑھتے رجحان کی نشانی ہے۔
بعض ٹریڈرز مارکیٹ اسٹرکچر کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے رجحانی لکیروں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ دیگر اس امر کی بنیاد پر ٹریڈ کے قابل عمل تصورات تخلیق کرنے کے لیے ان کا استعمال کر سکتے ہیں کہ رجحانی لکیر،قیمت کے ساتھ کس طرح سے تعامل انجام دیتی ہے۔
رجحانی لکیروں کا اطلاق ایسے کسی بھی چارٹ پر کیا جا سکتا ہے جو ورچوئل سطح پر ہر ٹائم فریم کو ظاہر کر سکے۔ تاہم، مارکیٹ کے تجزیے کے دیگر کسی بھی ٹول کی طرح، اعلیٰ ٹائم فریمز کے دوران ظاہر ہونے والی رجحانی لکیریں کم ٹائم فریم کے دوران ظاہر ہونے والی رجحانی لکیروں کی نسبت زیادہ معتبر ہوتی ہیں۔
یہاں ایک اور پہلو جو قابل غور ہے، رجحانی لکیر کی طاقت ہے۔ ایک رجحانی لکیر کی روایتی تعریف یہ واضح کرتی ہے کہ توثیق کے قابل بننے کے لیے یہ لازم ہے کہ یہ کم از کم دو یا تین مرتبہ قیمت کو چھوئے۔ عموماً، کوئی قیمت جتنی مرتبہ کسی رجحانی لکیر کو چھوئے گی (آزمودہ)، اسے اتنا ہی زیادہ معتبر سمجھا جائے گا۔
اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی رجحانی لکیر کس طرح سے کھینچی جائے، تو
رجحانی لکیروں کی تفصیلملاحظہ کریں۔
ٹریڈنگ اور
تکنیکی تجزیے کے حوالے سے معاونت اور مزاحمت سب سے عام تصورات ہیں۔
معاونت سے مراد وہ سطح ہے جہاں قیمت "فلور" سے جا ملے۔ دوسرے الفاظ میں، معاونتی سطح زائد مانگ کا مقام ہوتا ہے، جہاں خریدار حضرات داخل ہو کر قیمت کو اوپر لے جاتے ہیں۔
مزاحمت سے مراد وہ سطح ہوتی ہے جہاں قیمت کو "سیلنگ" مل جائے۔ مزاحمتی سطح زائد فراہمی کا مقام ہے، جہاں فروخت کنندگان داخل ہوتے ہیں اور قیمت کو نیچے لے جاتے ہیں۔
معاونتی سطح (سرخ) آزمودہ ہے اور منقسم ہو کر، مزاحمت میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔
اب آپ جانتے ہیں کہ معاونت اور مزاحمت، اضافی مانگ اور فراہمی کی سطحیں ہیں۔ تاہم، اگر معاونت اور مزاحمت کے بارے میں سوچا جائے، تو اس میں دیگر کئی عوامل شامل یو سکتے ہیں۔
مشمولات
تکنیکی اشارے کسی مالیاتی آلے سے متعلقہ میٹرکس کا حساب لگاتے ہیں۔ یہ حساب قیمت،
حجم، چین پر موجود ڈیٹا، موجودہ دلچسپی، سماجی میٹرکس، یا حتیٰ کہ کسی اور اشارے پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے۔
جیسا کہ ہم نے اس سے قبل ذکر کیا، تکنیکی تجزیات اس اندازے کی بنیاد پر طریقہ کار اختیار کرتے ہیں کہ قیمت کے گزشتہ پیٹرنز مستقبل میں قیمت کی حرکات کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ اسی لیے،
تکنیکی تجزیے کا استعمال کرنے والے ٹریڈرز کسی چارٹ پر داخلے اور اخراج کے ممکنہ نقطوں کی نشاندہی کے لیے کئی تکنیکی اشارے استعمال کر سکتے ہیں۔
تکنیکی اشاروں کو کئی طریقوں سے زمرہ بند کیا جا سکتا ہے۔ اس میں یہ معاملات شامل ہو سکتے ہیں کہ آیا ان کا اشارہ مستقبل کے رجحانات کی جانب ہے (پیشگی اشارے)، پہلے سے موجود پیٹرن کی تصدیق کر رہے ہیں (گزشتہ اشارے)، یا حقیقی وقت میں ہونے والے واقعات کی وضاحت کر رہے ہیں (اتفاقی اشارے)۔
زمرہ بندی کی دیگر اقسام کا تعلق اس امر سے ہو سکتا ہے کہ یہ اشارے کس طرح سے معلومات پیش کرتے ہیں۔ اس صورت میں، ہمارے پاس متبادل اشارے موجود ہیں جوکہ قیمت کو ڈیٹا سے بدل دیتے ہیں، اور پھر آتے ہیں اوسیلیٹرز جوکہ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ مالیت کے درمیان جھولتے رہتے ہیں۔
اشاروں کی کچھ ایسی اقسام بھی موجود ہیں جو مارکیٹ کے کسی خاص پہلو کی پیمائش کا ارادہ رکھتی ہیں، جیسے کہ
مومینٹم اشارے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ان کا مقصد
مارکیٹ مومینٹم کی پیمائش اور ڈسپلے ہوتا ہے۔
لہٰذا، تکنیکی تجزیے کا سب سے ہترین اشارہ کون سا ہے؟ اس سوال کا کوئی واضح جواب نہیں۔ ٹریڈرز مختلف اقسام کے تکنیکی اشاروں کا استعمال کر سکتے ہیں، اور ان کے انتخاب کا زیادہ تر انحصار ان کی انفرادی ٹریڈنگ کی حکمت عملی پر ہوتا ہے۔ تاہم، یہ انتخاب کرنے کے قابل بننے کے لیے، پہلے انہیں اس کے بارے میں جاننا ہو گا – اور اس باب میں ہم یہی عمل انجام دیں گے۔
جیسا کہ ہم نے تذکرہ کیا، مختلف اشارے ایسی خصوصیات کے حامل ہوں گے جو انہیں ممتاز بناتی ہیں اور انہیں خاص مقاصد کے لیے ہی استعمال کیا جانا چاہیئے۔ پیشگی اشارے مستقبل کے واقعات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ گزشتہ اشارے کسی ایسی چیز کی تصدیق کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو پہلے سے واقع ہو چکی ہے۔ لہٰذا، آپ کو ان کا استعمال کب کرنا چاہیئے؟
پیشگی اشارے عموماً قلیل مدتی اور درمیانی مدت کے تجزیے کے لیے موزوں ہیں۔ یہ اس وقت استعمال کیے جاتے ہیں جب تجزیہ نگاران کسی رجحان کی پیشگوئی کرتے ہیں اور اپنے مفروضے کی معاونت کے لیے اعداد و شمار کے ٹولز کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ بالخصوص جب بات معاشیات کی ہو، تو پیشگی اشارے
بحران کی مدت کی پئشگوئی کے لیے خاص طور پر کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔
جب بات ٹریڈنگ اور تکنیکی تجزیے کی ہو، تو اس صورت میں پیشگی اشاروں کو بھی ان کی پیشگوئی کی صلاحیتوں کی بنیاد پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، کوئی بھی خاص اشارہ مستقبل کی پیشگوئی نہیں کر سکتا، لہٰذا اس قسم کی پیشگوئیوں کی حقیقت کو ہمیشہ آٹے میں نمک کے برابر ہی سمجھا جانا چاہیئے۔
گزشتہ اشارے اس قسم کے واقعات اور رجحانات کی تصدیق کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو پہلے ہی واقع ہو چکے ہیں، یا ہو رہے ہیں۔ یہ بات فضول تو معلوم ہو سکتی ہے، تاہم نہایت ہی کارآمد بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ گزشتہ اشارے مارکیٹ کے ایسے مخصوص پہلوؤں کو روشنی میں لا سکتے ہیں جو بصورت دیگر نظروں سے پوشیدہ رہتے۔ اسی لیے، گزشتہ اشاروں کا اطلاق عموماً طویل مدتی چارٹ کے تجزیے میں کیا جاتا ہے۔
مومینٹم اشاروں کا ہدف
مارکیٹ مومینٹم کی پیمائش اور انہیں ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ مارکیٹ مومینٹم کیا ہوتا ہے؟ آسان الفاظ میں، یہ قیمت کی حرکات کی رفتار کا پیمانہ ہوتا ہے۔ مومینٹم اشاروں کا مقصد اس ریٹ کی پیمائش ہوتا ہے جس کی بنیاد پر قیمتیں چڑھتی اور گرتی ہیں۔ اسی لیے، یہ ایسے ٹریڈرز کی جانب سے قلیل مدتی تجزیے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو شدید
اتار چڑھاؤ کے دور سے منافع کمانا چاہتے ہیں۔
ایک مومینٹم ٹریڈر کا ہدف یہ ہوتا ہے کہ زائد مومینٹم کے اوقات میں ٹریڈز میں داخل ہو، اور مارکیٹ مومینٹم گھٹنے پر ان سے خارج ہو جائے۔ عموماً، اگر اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے، تو ممکن ہے کہ یہ قیمت سمٹ کر ایک مختصر حد کے اندر آ جائے۔ جیسے جیسے سرگرمی میں اضافہ ہو گا، ممکن ہے کہ قیمت تیزی سے حرکت کرے، اور بالآخر اس حد سے باہر نکل آئے۔ یہی وہ وقت ہے جب مومینٹم ٹریڈرز پھلتے پھولتے ہیں۔
اس حرکت کے اختتام اور ٹریڈرز کے اپنے ہوزیشن سے خارج ہو جانے کے بعد، وہ زائد مومینٹم کے حامل کسی دوسرے اثاثے پر چلے جاتے ہیں اور یہی عملی منصوبہ دہرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی لیے، مومینٹم اشارے ایک وسیع پیمانے پر ایسے ایک روزہ ٹریڈرز، اسکالپرز، اور قلیل مدتی ٹریڈرز کی جانب سے استعمال کیے جاتے ہیں جوکہ فوری ٹریڈنگ کے مواقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
ٹریڈنگ کے حجم کو معیاری اشارہ تصور کیا جا سکتا ہے۔ یہ مذکورہ وقت کے دوران کسی اثاثے کے عوض ٹریڈ کردہ
انفرادی یونٹس کی تعداد ظاہر کرتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ مذکورہ وقت کے دوران یہ اثاثہ کتنے ہاتھوں میں گیا۔
بعض افراد کے مطابق ٹریڈنگ کا حجم سب سے اہم
تکنیکی اشارہ ہے۔ "قیمت سے پہلے حجم" ٹریڈنگ کی دنیا میں ایک عام کہاوت ہے۔ یہ اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ قیمت میں ایک بڑی حرکت سے قبل بڑا ٹریڈنگ کا حجم ایک پیشگی اشارہ ہو سکتا ہے (قطع نظر اس کے کہ اس کی سمت کیا ہے)۔
ٹریڈنگ میں حجم کا استعمال کرتے ہوئے، ٹریڈرز بنیادی رجحان کی پیمائش کر سکتے ہیں۔ اگر زائد
اتار چڑھاؤ کے ساتھ ساتھ زائد ٹریڈنگ کے حجم کا بھی سامنا ہو، تو اسے حرکت کی توثیق ہی سمجھا جانا چاہیئے۔ اس بات میں منطق ہے کیونکہ ٹریڈنگ کی زائد سرگرمی ایک بڑے حجم کے برابر ہونی چاہیئے کیونکہ بہت سے ٹریڈرز اور سرمایہ کاران قیمت کی اس مخصوص سطح پر فعال ہوتے ہیں۔ تاہم، اگر اتار چڑھاؤ کے ساتھ زائد حجم کا سامنا نہ ہو، تو بنیادی رجحان کو کمزور تصور کیا جا سکتا ہے۔
تاریخی طور پر زائد حجم کے ساتھ قیمت کی سطحیں ممکنہ طور پر ٹریڈرز کے لیے داخلے اور اخراج کا نقطہ فراہم کر سکتی ہیں۔ کیونکہ تاریخ خود کو دہراتی ہے، لہٰذا ممکن ہے کہ یہ سطحیں وہیں پائی جائیں جہاں ٹریڈنگ کی زائد سرگرمی پیش آنے کا امکان زیادہ ہو۔ مثالی طور پر،
معاونت اور مزاحمت کی سطحوں کے ساتھ حجم میں بھی اضافہ ہونا چاہیئے، جس سے سطح کی قوت کی تصدیق ہوتی ہے۔
متعلقہ قوت کا انڈیکس (RSI) ایک ایسا اشارہ ہوتا ہے جوکہ اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ آیا کوئی اثاثہ ضرورت سے زیادہ خریدا گیا یا ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ ہے۔ یہ ایک مومینٹم اوسیلیٹر ہے جو اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ تبدیلیاں کس شرح پر واقع ہوئیں۔ یہ اوسیلیٹر 0 سے 100 پر محیط ہے، اور اس کا ڈیٹا عموماً ایک لائن چارٹ کی صورت میں ظاہر کیا جاتا ہے۔
Bitcoin چارٹ پر اطلاق شدہ RSI اشارہ۔
مارکیٹ مومینٹم کی پیمائش کے پیچھے کیا تصور ہے؟ اگر قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مومینٹم بھی بڑھ رہا ہے، تو بڑھتے رجحان کو مضبوط تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر بڑھتے رجحان کے ساتھ مومینٹم میں کمی واقع ہو رہی ہے، تو بڑھتے رجحان کو کمزور تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں، اثاثے کی قیمت میں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔
آیئے دیکھتے ہیں کہ روایتی طور پر ایک RSI کا نظام کس طرح سے کام کرتا ہے۔ جب RSI کی قدر 30 سے کم ہو، تو اس اثاثے کو ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر یہ 70 سے زائد ہو تو اسے ضرورت سے زیادہ خریدا گیا تصور کیا جا سکتا ہے۔
تب بھی، RSI کے حساب کو محض اندازے کی نظر سے ہی دیکھا جانا چاہیئے۔
مارکیٹ کی غیر معمولی صورتحال کے دوران RSI کی قدر انتہائی حدوں کو چھو سکتی ہے – اور اس کے باوجود بھی، مارکیٹ کا رجحان کچھ عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔
RSI ان تکنیکی اشاروں میں سے ایک ہے جنہیں سمجھنا بہت آسان ہے، جوکہ اسے نوآموز ٹریڈرز کے لیے بہترین اشاروں میں سے ایک بناتا ہے۔ اگر آپ اس کے بارے میں مزید پڑھنا چاہتے ہیں، تو
RSI اشارہ کیا ہوتا ہے؟ ملاحظہ کریں۔
محرک اوسط قیمت کی حرکات کو ہموار بنا دیتے ہیں اور رجحانات کے لیے اسپاٹ مارکیٹ کو آسان بنا دیتے ہیں۔ جیسا کہ یہ قیمت کے گزشتہ ڈیٹا پر مشتمل ہوتے ہیں، لہٰذا ان کے حوالے سے پیشگوئی کا امکان کم ہوتا ہے۔ اسی لیے، محرک اوسط کو گزشتہ اشارے سمجھا جاتا ہے۔
محرک اوسط کی مختلف اقسام ہیں – سب سے عام ہونے والی دو میں شامل ہیں معمولی محرک اوسط (SMA یا MA) اور تیز رفتار محرک اوسط (EMA)۔ ان کے درمیان کیا فرق ہے؟
ایک معمولی محرک اوسط کا حساب پچھلے n اوقات کی قیمت کا ڈیٹا لے کر ان کا اوسط نکالتے ہوئے لگایا جاتا ہے۔ مثلاً، 10 روزہ SMA میں پچھلے 10 دنوں کی اوسط قیمت لی جاتی ہے اور نتیجہ ایک گراف میں درج کیا جاتا ہے۔
Bitcoin کی قیمت کی بنیاد پر 200 ہفتوں کا محرک اوسط۔
تیز رفتار محرک اوسط تھوڑا سا پیچیدہ ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا مختلف فارمولا استعمال کرتا ہے جو مزید حالیہ قیمت کی حرکات پر زیادہ زور دیتا ہے۔ نتیجتاً، قیمت کی حرکات کے سلسلے میں EMA حالیہ واقعات پر زیادہ تیزی سے ردعمل دکھاتا ہے، جبکہ SMA کو اس عمل کی انجام دہی کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔
جیسا کہ ہم نے تذکرہ کیا، محرک اوسط کا شمار گزشتہ اشاروں میں ہوتا ہے۔ جتنی زیادہ مدت کے نتائج کا اندراج کیا جائے گا، گزشتہ اشارہ بھی اتنا ہی بڑا ہو گا۔ اسی لیے، 200 دن کا محرک اوسط 100 دن کے محرک اوسط کے مقابلے میں قیمت کی حرکات ظاہر کرنے میں زیادہ وقت لے گا۔
محرک اوسط آسانی کے ساتھ مارکیٹ کے رجحانات کی شناخت میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ان کے بارے میں مزید پڑھنا چاہیں، تو
محرک اوسط کی تفصیل ملاحظہ کریں۔
MACD ایک ایسا اوسیلیٹر ہے جوکہ مارکیٹ مومینٹم کو ظاہر کرنے کے لیے دو محرک اوسطوں کا استعمال کرتا ہے۔ جیسا کہ یہ قیمت کی ان حرکات کا ٹریک رکھتا ہے جوکہ پہلے سے ہی پیش آ چکی ہیں، لہٰذا اس کا شمار گزشتہ اشاروں میں ہوتا ہے۔
MACD دو لائنز پر مشتمل ہوتا ہے – MACD لائن اور سگنل لائن۔ ان کا حساب کس طرح سے لگایا جاتا ہے؟ آپ 12 EMA سے 26 EMA کی تفریق کر کے MACD لائن حاصل کرتے ہیں۔ بس اتنی سی بات ہے۔ اس کے بعد، آپ اسے 9 EMA کی MACD لائن پر پلاٹ کرتے ہیں – یعنی سگنل لائن پر۔ مزید براں، بہت سے چارٹنگ ٹولز میں ایک ہسٹو گرام بھی دکھایا جاتا ہے جوکہ MACD لائن اور سگنل لائن کے درمیان موجود فاصلے کا مظاہرہ کرتا ہے۔
Bitcoin چارٹ پر اطلاق شدہ MACD اشارہ۔
ٹریڈرز MACD لائن اور سگنل لائن کے درمیان موجود تعلق کا مشاہدہ کرتے ہوئے MACD کا استعمال کر سکتے ہیں۔ MACD کے سلسلے میں دو لائنوں کے درمیان آنے والی عبوری پٹی عموماً ایک قابل ذکر موقع ہوتی ہے۔ اگر MACD لائن سگنل لائن کو عبور کرتی ہے، تو اس سگنل کو
بُل نما تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر سگنل لائن MACD لائن کو عبور کرتی ہے، تو اس سگنل کو
بیئر نما تصور کیا جا سکتا ہے۔
مارکیٹ مومینٹم کی پیمائش کے لیے MACD مقبول ترین تکنیکی اشاروں میں سے ایک ہے۔ اگر آپ اس کے بارے میں مزید پڑھنا چاہیں، تو
MACD اشارے کی تفصیل ملاحظہ کریں۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
Fibonacci ریٹریسمنٹ (یا FIB ریٹریسمنٹ) ٹول Fibonacci ترتیب نامی اعداد کی لڑی پر مشتمل ایک مقبول اشارہ ہے۔ ان اعداد کی شناخت تیرہویں صدی میں Leonardo Fibonacci نامی ایک اطالوی ریاضی دان نے کی۔
Fibonacci اعداد تکنیکی تجزیے کے لیے استعمال ہونے والے بہت سے اشاروں کا حصہ بن چکے ہیں، اور Fib ریٹریسمنٹ مقبول ترین میں سے ایک ہے۔ یہ Fibonacci اعداد سے اخذ شدہ تناسب کو بطور فیصد استعمال کرتا ہے۔ پھر یہ فیصد ایک چارٹ پر پلاٹ کی جاتی ہیں، اور ٹریڈرز ممکنہ
معاونتی اور مزاحمتی سطحوں کی شناخت کے لیے انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
Fibonacci تناسبات میں شامل ہیں:
- 0%
- 23.6%
- 38.2%
- 61.8%
- 78.6%
- 100%
اگرچہ 50% تکنیکی طور پر Fibonacci تناسب میں شمار نہیں ہوتی، پھر بھی بہت سے ٹریڈرز ٹول کا استعمال کرتے ہوئے اسے مدنظر رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، 0 تا 100% کی حد کے باہر موجود Fibonacci تناسبات بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ان میں سے سب سے عام میں شامل ہیں 161.8%، 261.8%، اور 423.6%۔
ایک Bitcoin چارٹ پر موجود Fibonacci سطحیں۔
تو آخر ٹریڈرز کس طرح سے Fibonacci ریٹریسمنٹ کی سطحوں کا استعمال کر سکتے ہیں؟ کسی چارٹ پر فیصد کے تناسبات درج کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ دلچسپی کی پہلو تلاش کیے جا سکیں۔ عموماً، ٹریڈرز کسی چارٹ پر موجود قیمت کے دو واضح نقطے منتخب کریں گے، اور Fib ریٹریسمنٹ ٹول کی 0 تا 100 اقدار کو ان نقطوں کے ساتھ ملا دیں گے۔ ان نقطوں کے درمیان واضح کردہ حد داخلے اور اخراج کے ممکنہ نقطوں کو نمایاں کر سکتی ہے، اور
اسٹاپ خسارے کی پلیسمنٹ کے تعین میں بھی مدد فراہم کر سکتی ہے۔
ایک
Stochastic RSI، یا StochRSI، ایک RSI کا ڈیریویٹو ہوتا ہے۔ RSI کی طرح، اس کا اصل مقصد بھی اس امر کا تعین ہے کہ آیا کوئی اثاثہ ضرورت سے زیادہ خریدا گیا ہے یا ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ ہے۔ تاہم، RSI کے برعکس، ایک StochRSI قیمت کے ڈیٹا کی بجائے، RSI اعداد کے ذریعے پیدا کیا جاتا ہے۔ چارٹنگ کے زیادہ تر ٹولز پر، StochRSI کے اعداد 0 تا 1 (یا ہ تا 100) کے درمیان ہوں گے۔
StochRSI اس وقت سب سے زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے جب یہ اپنی حد کی بالائی یا نچلی ترین حدوں کے قریب ہو۔ تاہم، اپنی تیز رفتار اور زائد حساسیت کے سبب، یہ بہت سے غلط سگنلز دے سکتا ہے جنہیں سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
StochRSI کا روایتی مطلب کسی حد تک RSI جیسا ہی ہے۔ جب یہ 0.8 سے اوپر ہو، تو اثاثے کو ضرورت سے زیادہ خریدا گیا تصور کیا جا سکتا ہے۔ جب یہ ).2 سے کم ہو، تو اس اثاثے کو ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ سمجھا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس بات کا تذکرہ اہم ہے کہ انہیں کسی ٹریڈ میں داخل یا اس سے خارج ہونے کے لیے براہ راست سگنلز نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ اگرچہ یہ معلومات ایک کہانی بیان کر رہی ہیں، تاہم اس کہانی کا دوسرا رخ بھی ہو سکتا ہے۔ اسی لیے زیاہ تر
تکنیکی تجزیات کے ٹولز کا بہترین استعمال مارکیٹ کے تجزیے کی دیگر تکانیک کے ساتھ ہوتا ہے۔
John Bollinger کے نام پر بنے،
بولینجر بینڈز مارکیٹ میں
اتار چڑھاؤ کی پیمائش کرتے ہیں، اور عموماً ضرورت سے زیادہ خرید اور ضرورت سے زیادہ فروخت جیسی صورتحال کی نشاندہی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ اشارہ تین لکیروں، یا "بینڈز" – ایک SMA (درمیانہ بینڈ)، اور ایک بالائی اور نچلے بینڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔ پھر یہ بینڈز، قیمت کی حرکات کے ساتھ ایک چارٹ پر درج کیے جاتے ہیں۔ تصور یہ ہے کہ جیسے جیسے اتار چڑھاؤ میں اضافہ ہو گا، ان بینڈز کے درمیان موجود فاصلہ تبدیل ہو جائے گا، یعنی پھیلتا اور سکڑتا رہے گا۔۔
Bitcoin چارٹ پر بولینجر بینڈز۔
آیئے بولینجر بینڈز کے عمومی مطلب کا جائزہ لیتے ہیں۔ قیمت بالائی بینڈ سے جتنا قریب ہو گی، یہ اثاثہ بھی ضرورت سے زیادہ خرید کی صورتحال کے اتنا ہی قریب ہو گا۔ اسی طرح، یہ نچلے بینڈ سے جتنی زیادہ قریب ہو گی، یہ اثاثہ بھی ضرورت سے زیادہ فروخت کی صورتحال کے اتنا ہی قریب ہو گا۔
یہ چیز یاد رکھنا اہم ہے کہ عموماً یہ قیمت بینڈز کی حد کے اندر ہی رہے گی، تاہم کبھی کبھار ان سے تجاوز کر سکتی ہے یا نیچے گر سکتی ہے۔ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ یہ خریدنے یا بیچنے کا فوری سگنل ہے؟ جی نہیں۔ یہ ہمیں صرف یہ بتاتا ہے کہ مارکیٹ کی قیمت درمیانے بینڈ کے SMA سے دور جاتے ہوئے، انتہائی صورت اختیار کر رہی ہے۔
ٹریڈرز مارکیٹ میں سکڑاؤ کی پیش گوئی کرنے کے لیے بولینجر بینڈز کا استعمال کر سکتے ہیں، جسے بولینجر بینڈز کے سکڑاؤ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ کم ترین اتار چڑھاؤ کی ایک مدت کی طرف اشارہ کرتا ہے جس میں بینڈز ایک دوسرے کے کافی قریب آ جاتے ہیں اور قیمت کو ایک چھوٹی "حد تک سکیڑ دیتے ہیں"۔ جیسے جیسے "دباؤ" چھوٹی حد میں یکجا ہو جاتا ہے، تو رفتہ رفتہ مارکیٹ اس سے باہر نکل جاتی ہے، جس سے یہ اضافہ شدہ اتار چڑھاؤ کی جانب گامزن ہو جاتا ہے۔ چونکہ مارکیٹ اوپر نیچے حرکت کر سکتی ہے، تو سکڑاؤ کا لائحہ عمل غیر جانبدار متصور ہوتا ہے (نہ ہی مارکیٹ کی تیزی پر مبنی نہ ہی مارکیٹ میں کمی کا حامل)۔ چنانچہ اسے دیگر ٹریڈنگ ٹولز کے ساتھ یکجا کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے، جیسے کہ
معاونت اور مزاحمت۔
جیسا کہ ہم پہلے بات کر چکے ہیں، کئی ٹریڈرز
ٹریڈنگ کے حجم کو دستیاب اشاروں میں سے سب سے زیادہ اہم گردانتے ہیں۔ تو، کیا حجم کی بنیاد پر کوئی اشارہ جات موجود ہیں؟
حجم کی بنیاد پر وزن کردہ اوسط قیمت، یا VWAP، حجم کی طاقت کو قیمت کی حرکات کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ عملی لحاظ سے اس کی وضاحت کی جائے تو، یہ کسی خاص مدت میں قیمت کے لیے
حجم کی بنیاد پر وزن کردہ قیمت ہے۔ اس سے اس کی افادیت میں محض اوسط کا حساب لگانے کے علاوہ یہ اضافہ بھی ہوتا ہے، کہ یہ اس بات کو بھی مد نظر رکھتا ہے کہ قیمتوں کی کن سطح کی ٹریڈنگ کا حجم سب سے زیادہ تھا۔
ٹریڈرز VWAP کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟ بات کچھ یوں ہے، کہ VWAP کو عموماً مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے معیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے، جب مارکیٹ VWAP لائن سے اوپر ہو، تو اسے
تیزی پر مبنی متصور کیا جاتا ہے۔ بیک وقت، اگر مارکیٹ VWAP لائن سے نیچے ہو، تو اسے
کمی کا حامل متصور کیا جاتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی اس پر غور کیا ہے کہ یہ
متحرک اوسطوں سے نتائج اخذ کرنے کے عمل سے کس قدر مماثلت رکھتا ہے؟ VWAP کا موازنہ یقیناً متحرک اوسطوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے، کم از کم اس لحاظ سے کہ جس طرز پر ان کا استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں، کلیدی فرق یہ ہے کہ VWAP ٹریڈنگ کے حجم کو بھی مد نظر رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں، VWAP کو زیادہ
لیکویڈیٹی والی چیزوں کی شناخت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کئی ٹریڈرز قیمت کے VWAP لائن سے اوپر یا نیچے چلے جانے کو ٹریڈ کے اشارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، وہ عام طور پر خطرات کو کم کرنے کے لیے دیگر پیمانوں کو بھی اس میں شامل کرتے ہیں۔
پیرابولک SAR کا استعمال رجحان کی سمت اور ممکنہ درستگیوں کا اندازہ لگانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ SAR سے مراد رکنا اور واپس جانا ہے۔ اس سے مراد ایک ایسا مقام ہے جہاں لانگ پوزیشن کو بند ہو جانا چاہیئے اور شارٹ پوزیشن کھل جانا چاہیئے، یا اس کا برعکس عمل انجام پانا چاہیئے۔
پیرابولک SAR چارٹس پر نقطوں کے ایک سلسلے کی صورت میں نظر آتا ہے، یا تو قیمت سے اوپر یا اس سے نیچے۔ عموماً، اگر نقطے قیمت سے نیچے نظر آئیں، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ قیمت کا رجحان اوپر کی جانب ہے۔ اس کے برعکس، اگر نقطے قیمت کے اوپر نظر آئیں، تو اس کا مطلب ہے کہ قیمت نیچے کی جانب رجحان پذیر ہے۔ جب نقطوں کی ترتیب قیمت کی "دوسری سمت" میں پلٹ جائے تو درستگی شروع ہوتی ہے۔
Bitcoin چارٹ پر پیرابولک SAR ۔
پیرابولک SAR مارکیٹ کے رجحان کی سمت کے بارے میں آگاہیاں فراہم کر سکتا ہے۔ یہ رجحان کی درستگی کے مقامات کی شناخت کے لیے بھی کار آمد ہے۔ کچھ ٹریڈرز پیرابولک SAR کو اپنے
ٹریلنگ اسٹاپ خسارہ کی بنیاد کے طور پر بطور اشارہ استعمال کر سکتے ہیں۔ آرڈر کی یہ مخصوص قسم مارکیٹ کے ساتھ حرکت کرتی ہے اور یقینی بناتی ہے کہ سرمایہ کاران اوپر کی طرف جانے والے مضبوط رجحان کے دوران اپنے منافع جات کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
پیرابولک SAR مضبوط مارکیٹ کے دوران بہترین طور پر کام کرتا ہے۔ استحکام کی مدتوں کے دوران، یہ ممکنہ درستگیوں کے لیے بہت سارے غلط اشارہ جات فراہم کر سکتا ہے۔ کیا آپ اس بارے میں جاننا چاہیں گے کہ پیرابولک SAR اشارے کا استعمال کیسے کیا جائے؟
پیرابولک SAR اشارے کی مفصل رہنمائی ملاحظہ کریں۔
Ichimoku کلاؤڈ ایک TA اشارہ ہے جو کہ ایک چارٹ میں کئی اشارہ جات کو یکجا کرتا ہے۔ ان اشارہ جات میں جن پر ہم بحث کر چکے ہیں، Ichimoku یقینی طور پر سب سے پیچیدہ اشاروں میں سے ایک ہے۔ پہلی نظر میں، اس کا فارمولا اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن عملی طور پر، Ichimoku کلاؤڈ اس قدر مشکل نہیں ہے جتنا نظر آتا ہے، اور کئی ٹریڈرز اس کا استعمال کرتے ہیں کیوںکہ یہ بہت واضح، اور صاف طور پر وضع کردہ ٹریڈنگ کے اشارہ جات پیدا کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، Ichimoku کلاؤڈ صرف ایک اشارہ نہیں ہے، یہ اشارہ جات کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ ایک مجموعہ ہے جو کہ
مارکیٹ مومینٹم،
معاونت اور مزاحمت کی سطوحات اور رجحان کی سمت کے بارے میں آگاہیاں فراہم کرتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے یہ پانچ اوسطوں کا حساب لگاتا ہے اور انہیں ایک چارٹ پر پلاٹ کرتا ہے۔ یہ ان اوسطوں سے ایک "کلاؤڈ" بھی پیدا کرتا ہے جو ممکنہ معاونت اور مزاحمتی جگہوں کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔
اگرچہ اوسطیں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کلاؤڈ بذات خود اشارے کا کلیدی جزو ہوتا ہے۔ عام طور پر، اگر قیمت کلاؤڈ سے زیادہ ہو، تو مارکیٹ کو بڑھتا رجحان تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر قیمت کلاؤڈ سے کم ہو، تو اسے گھٹتا رجحان تصور کیا جا سکتا ہے۔
Bitcoin چارٹ پر معاونت اور اس کے بعد مزاحمت کا کردار ادا کرنے والا Ichimoku کلاؤڈ۔
Ichimoku کلاؤڈ ٹریڈنگ کے دیگر سگنلز کو بھی تقویت دے سکتا ہے۔
Ichimoku پر عبور حاصل کرنا مشکل ہے، لیکن ایک بار جب آپ اس کے کام کے طریقہ کار کو مناسب حد تک سمجھ لیتے ہیں، تو یہ بہترین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے
Ichimoku کلاؤڈز کی تفصیل ملاحظہ کریں۔
مشمولات
اگر آپ اس بات کا فیصلہ کر چکے ہیں کہ آپ ٹریڈنگ شروع کرنے کو پسند کریں گے، تو یہاں چند چیزیں قابل غور ہیں۔
بلاشبہ، سب سے پہلے تو، آپ کو سرمائے کی ضرورت ہو گی جس کے ساتھ آپ ٹریڈ کریں گے۔ اگر آپ کے پاس سیونگز نہیں ہیں اور آپ اس پیسے سے ٹریڈنگ کا عمل شروع کر دیتے ہیں جس سے آپ محروم نہیں ہو سکتے، تو یہ چیز آپ کی زندگی پر کافی مضر اثر مرتب کر سکتی ہے۔ ٹریڈنگ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے – نوآموز ٹریڈر کی اچھی خاصی اکثریت پیسہ ڈبو دیتی ہے۔ آپ کو اس بات کی توقع رکھنا ہو گی کہ جس پیسے کو آپ ٹریڈنگ کے لیے الگ کرتے ہیں وہ بہت جلد غائب ہو سکتا ہے، اور ہو سکتا ہے آپ کبھی بھی اپنے خساروں کی تلافی نہ کر سکیں۔ اس لیے یہ تجویز دی جاتی ہے کہ ہمیشہ چھوٹی رقوم سے شروعات کریں تاکہ پتا چل سکے کہ آپ کتنے پانی میں ہیں۔
ایک اور چیز جس کے بارے میں آپ کو سوچنا ہو گا وہ آپ کی ٹریڈنگ کی مجموعی حکمت عملی ہے۔ جب مالیاتی مارکیٹس میں پیسہ کمانے کی بات آتی ہے تو اختیار کرنے کے لیے بہت سی ممکنہ راہیں نکل آتی ہیں۔ آپ کی جانب سے فیصلہ سازی کے لیے لگائے گئے وقت اور کوشش کے لحاظ سے، آپ اپنے مالیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے بہت سی مختلف حکمت عملیوں کے مابین چناؤ کر سکتے ہیں۔
حتمی طور پر، اس میں ایک اضافی پوائنٹ بھی ہے۔ بہت سے ٹریڈرز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جب ٹریڈنگ ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ نہیں ہوتی۔ اس طرح سے، جذباتی دباؤ کو برداشت کرنا اس چیز کی نسبت آسان ہوتا ہے جب ان کی روزمرہ کی زندگی کی بقا اس پر منحصر ہو۔ جذبات سے صرفِ نظر کرنا کامیاب ٹریڈرز کی بنیادی خصوصیت ہوتی ہے، اور اس صورت میں ایسا کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے کہ جب آپ کی گزر اوقات کا سوال ہو۔ لہٰذا، بالخصوص جب آپ ٹریڈنگ شروع کر رہے ہوں، تو آپ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے عمل کو ایک ضمنی ذمہ داری سمجھ سکتے ہیں۔ اور یاد رکھیں کہ سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کی غرض سے چھوٹی رقوم کے ساتھ شروعات کرنی چاہیئے۔
کرپٹو کرنسی کے ساتھ اضافی آمدنی کمانے کے دیگر ذرائع کو دیکھنا بھی مفید ہو سکتا ہے۔
اچھا، تو آپ
کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی دنیا میں داخل ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
اب تک، جو تمام بیان ہوئے ہیں انہیں
مرکزی ایکسچینج کہا جاتا ہے – جیسا کہ
Binance ہے۔ یہ وہ ایکسچینجز ہیں جہاں آپ ایکسچینج کے اندرونی سسٹم کے اندر اپنی کرپٹو کو ڈپازٹ کرتے ہیں اور اپنی مالیاتی سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں۔ تاہم، بلاک چین ٹیکنالوجی کے سحر کی مہربانی سے، اس سے باہر کچھ دیگر آپشنز بھی موجود ہیں جنہیں
غیر مرکزی ایکسچینجز (DEX) کہا جاتا ہے۔ ان جگہوں پر، آپ کے فنڈز آپ کے ذاتی
کرپٹو کرنسی والیٹ سے کبھی باہر نہیں جاتے، اس لیے تمام اوقات میں آپ کو ان کی مکمل
تحویل حاصل ہو گی۔ آپ اپنے
ہارڈ ویئر والیٹ کو بھی مربوط کر سکتے ہیں اور اس سے براہ راست ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی کی اسپیس میں مرکزی ایکسچینجز غالب ہیں۔ لیکن بہت سے ٹریڈرز اور بلاک چین کے شائقین کا یہ ماننا ہے کہ مستقبل میں کرپٹو کرنسی
ٹریڈنگ کے حجم کا خاطر خواہ حصہ DEXs پر وقوع پذیر ہو گا۔
Binance DEX پر جائیں اور از خود ٹریڈنگ کا تجربہ آزمائیں!
ٹریڈنگ جرنل آپ کی ٹریڈنگ کی سرگرمیوں کی دستاویز کاری ہوتی ہے۔ کیا آپ کے پاس یہ ہونا چاہیئے؟ شاید! آپ کوئی سادہ Excel اسپریڈ شیٹ رکھ سکتے ہیں، یا کسی کارآمد سروس کو سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
بالخصوص جب زیادہ فعال ٹریڈنگ کا معاملہ ہو، تو بعض ٹریڈرز مستقل طور پر منافع بخش بننے کے لیے ٹریڈنگ جرنل رکھنے کو لازمی تصور کرتے ہیں۔ بہرطور، اگر آپ اپنی ٹریڈنگ کی سرگرمیوں کی دستاویز کاری نہیں کریں گے، تو آپ اپنے مضبوط اور کمزور پہلوؤں کو کیسے پہچانیں گے؟ ٹریڈنگ جرنل کے بغیر، آپ کو اپنی کارکردگی کا واضح آئیڈیا نہیں ہو گا۔
ذہن میں رکھیں کہ جانبداریاں آپ کی ٹریڈنگ کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اور ٹریڈنگ جرنل ان میں سے کچھ کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ کیسے؟ جی، تو آپ ڈیٹا کے ساتھ بحث نہیں کر سکتے! ٹریڈنگ کی تمام کارکردگی کا نتیجہ نمبرز کی صورت میں آتا ہے، اور اگر آپ کچھ اچھا نہیں کر رہے، تو یہ چیز آپ کی کارکردگی میں ظاہر ہو گی۔ احتیاط سے ٹریڈنگ جرنل کو برقرار رکھتے ہوئے، آپ اس چیز کی نگرانی بھی کر سکتے ہیں کہ کون سی حکمت عملیاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
ٹریڈنگ کے اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک
خطرے کی نظم کاری ہے۔ درحقیقت، بعض ٹریڈرز کے مطابق تو
یہ اہم ترین پہلو ہے۔ اسی وجہ سے ایک معیاری بنائے گئے فارمولہ کے ذریعے اپنی پوزیشنز کے سائز کا حساب لگانا ضروری ہوتا ہے۔ حساب کا عمل اس طریقے سے انجام دیا جاتا ہے۔
سب سے پہلے، آپ کو اس بات کا تعین کرنے کی ضرورت ہو گی کہ آپ انفرادی ٹریڈز کے معاملے میں اپنے اکاؤںٹ کے کتنے حصے کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ بالفرض یہ 1% ہوتا ہے۔ کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کے 1% کے ساتھ پوزیشنز میں داخل ہوتے ہیں؟ نہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کا اسٹاپ خسارہ آن پہنچتا ہے، تو آپ اپنے اکاؤنٹ کے 1% سے زیادہ سے محروم نہیں ہوں گے۔
یہ بہت کم معلوم ہو سکتا ہے، لیکن یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ چند ناگزیر خراب ٹریڈز آپ کے اکاؤنٹ کو نہ اڑا دیں۔ لہٰذا جب آپ کو اس بات کا علم ہو جائے، تو آپ کو اس چیز کا تعین کرنے کی ضرورت ہو گی کہ آپ کا
اسٹاپ خسارہ کہاں ہے۔ آپ ہر انفرادی ٹریڈ کے لیے ایسا کرتے ہیں، جو کہ ٹریڈ کے تصور کی خصوصیات پر مبنی ہوتا ہے۔ بالفرض آپ اس بات کا فیصلہ کر چکے ہیں کہ آپ اپنی ابتدائی انٹری سے اپنے اسٹاپ خسارے کو 5% پر رکھیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ کا اسٹاپ خسارہ آن پہنچے، اور آپ اپنی انٹری سے 5% خارج ہو جائیں، تو آپ اپنے اکاؤنٹ کی عین 1% کھو دیں گے۔
تو، بالفرض ہمارے اکاؤنٹ کا سائز 1000 USDT ہے۔ ہم ہر ٹریڈ کے ساتھ 1% کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔ ہماری انٹری سے ہمارا اسٹاپ خسارہ 5% ہے۔ ہمیں کون سا پوزیشن سائز استعمال کرنا چاہیئے؟
1000*0.01/0.05=200
اگر ہم صرف 10 USDT سے محروم ہونا چاہتے ہوں، جو ہمارے اکاؤنٹ کا 1% ہے، تو ہمیں 200 USDT کی پوزیشن میں داخل ہونا چاہیئے۔
چارٹ کا تجزیہ کسی بھی تکنیکی تجزیہ کار کی ٹریڈنگ کی ٹول کٹ کا بنیادی جزو ہوتا ہے۔ لیکن اسے کرنے کا بہترین طریقہ کہاں ہے؟
Binance نے TradingView کے چارٹس کو اس طرح سے ضم کیا ہے کہ آپ پلیٹ فارم پر براہ راست اپنا تجزیہ کر سکتے ہیں – جو کہ ویب انٹر فیس پر اور موبائل ایپ میں دونوں جگہوں پر ہو سکتا ہے۔ آپ TradingView کا اکاؤںٹ بھی تخلیق کر سکتے ہیں اور ان کے پلیٹ فارم کے ذریعے تمام Binance مارکیٹس کو چیک کر سکتے ہیں۔
مارکیٹ میں متعدد دوسرے آن لائن چارٹنگ سافٹ ویئر فراہم کنندگان موجود ہیں، جن میں سے ہر ایک مختلف فوائد فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ عام طور پر، آپ کو ماہانہ سبسکرپشن کی فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔ کرپٹو ٹریڈنگ پر توجہ مرکوز کرنے والے کچھ دیگر Coinigy، TradingLite، Exocharts، اور Tensorcharts ہیں۔
شاید نہیں۔ ٹریڈنگ کے متعلق بہترین مفت معلومات یہاں وافر مقدار میں موجود ہیں، تو کیوں نہ ان سے سیکھا جائے؟ از خود ٹریڈنگ کرنا بھی مفید عمل ہوتا ہے، تاکہ آپ اپنی غلطیوں سے سیکھ سکیں اور جان سکیں کہ کیا چیز آپ اور آپ کے ٹریڈنگ کے اسٹائل کے لیے بہتر ہے۔
بامعاوضہ گروپ میں داخلہ سیکھنے کا ایک درست ٹول ہو سکتا ہے، لیکن
دھوکوں اور جعلی اشتہارات سے محتاط رہیں۔ بہرطور، کسی بامعاوضہ سروس کے لیے فالورز حاصل کرنے کے لیے ٹریڈنگ کے جعلی نتائج مرتب کرنا کافی آسان ہوتا ہے۔
یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ اول تو کوئی کامیاب ٹریڈر کسی بامعاوضہ گروپ کو بھلا شروع ہی کیوں کرنا چاہے گا۔ یقیناً، تھوڑی سی
اضافی آمدنی آتی ہوئی اچھی ہی لگتی ہے، لیکن اگر پہلے ہی بہترین کام چل رہا ہو تو اس کے لیے بھاری فیس کیوں ادا کی جائے؟
اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض کامیاب ٹریڈرز مارکیٹ کے خصوصی ڈیٹا کے ساتھ اعلی معیار کی بامعاوضہ کمیونٹیز کو چلا رہے ہیں۔ اس بارے میں اضافی احتیاط برتیں کہ آپ کس کو اپنا پیسہ دے رہے ہیں، کیونکہ ٹریڈنگ کے لیے موجود بامعاوضہ گروپس کی اکثریت نوآموز ٹریڈز سے ناجائز فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
پمپ اور ڈمپ ایک ایسی اسکیم ہے جس میں غلط معلومات کے ذریعے کسی اثاثے کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ جب قیمت کافی حد تک بڑھ جاتی ہے ("پمپ کا عمل")، تو جعل ساز افراد اپنے سستے خریدے گئے
بیگز کو بہت زیادہ قیمت پر بیچ دیتے ہیں ("ڈمپ کا عمل")۔
پمپ اور ڈمپ اسکیم کی قیمت کا عمومی پیٹرن۔
پمپ اور ڈمپ کی اسکیمیں
کرپٹو کرنسی مارکیٹس میں، خاص طور پر
بُل مارکیٹس میں کافی زیادہ عام ہیں۔ ان اوقات کے دوران، بہت سے ناتجربہ کار سرمایہ کاران مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں، اور ان سے ناجائز فائدہ حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔ اس قسم کا فراڈ تھوڑی
مارکیٹ کی حد کی کرپٹو کرنسیز کے معاملے میں کافی عام ہے، کیونکہ ان مارکیٹس کی کم
لیکویڈیٹی کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں نسبتاً آسانی سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
پمپ اور ڈمپ کی اسکیمیں اکثر اوقات ان نجی "پمپ اور ڈمپ" کے ذریعے چلائی جاتی ہیں جو نئے شامل ہونے والے افراد کو آسان منافع جات کا جھانسہ (عموماً فیس کے عوض) دیتے ہیں۔ تاہم، عام طور پر ہوتا یہ ہے کہ ان میں شامل ہونے والے افراد سے اس سے بھی چھوٹا گروپ فائدہ اٹھا لیتا ہے جو پہلے ہی اپنی پوزیشنز تیار کر چکا ہوتا ہے۔
اچھی ساکھ کی حامل مارکیٹس میں، پمپ اور ڈمپ اسکیموں کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
ہو سکتا ہے، لیکن پھر بھی کافی محتاط رہیں!
ایئر ڈراپس وسیع ناظرین میں کرپٹو کرنسیز کو تقسیم کرنے کا جدید طریقہ ہیں۔ ایک ایئر ڈراپ اس بات کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہوتا ہے کہ کرپٹو کرنسی محض چند ہولڈرز کے ہاتھوں میں مرکزیت کا شکار نہ بنی ہو۔ ہولڈرز کا ایک متنوع سیٹ صحت مند، غیر مرکزی نیٹ ورک کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
تاہم، اس میں مفتا کھانے جیسا کوئی سلسلہ نہیں ہے۔ ہاں، کبھی کبھار ایسا ہو سکتا ہے، اگر آپ کی قسمت بہت اچھی ہو! عام طور پر، ہوتا یوں ہے کہ ایئر ڈراپ کی تشہیر کرنے والے افراد آپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، یا بدلے میں کسی چیز کا مطالبہ کریں گے۔
وہ کس چیز کا مطالبہ کریں گے؟ ایئر ڈراپ کے بدلے میں مانگے جانے والے عام ترین اثاثوں میں ایک چیز آپ کی
ذاتی معلومات ہیں۔ کیا آپ کے ذاتی ڈیٹا کی قیمت انتہائی پیسہ لگانے پر مبنی کرپٹو کرنسی کی $10-50 مالیت کے برابر ہے؟ یہ انتخاب کرنا آپ کا کام ہے، لیکن اپنی رازداری اور ذاتی ڈیٹا کو خطرے میں ڈالے بغیر تھوڑی سی
اضافی آمدنی کمانے کے اس سے بہتر طریقے بھی ہو سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے کرپٹو کرنسی کے ایئر ڈراپس کے لیے سائن اپ کرنے کا خیال لانے سے پہلے آپ کو زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تو، ہم نے بہت کچھ سمجھ لیا ہے، کیا ہم نے ایسا نہیں کیا؟
کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے ساتھ شروعات ایک پیچیدہ کام ہو سکتا ہے – اس میں سیکھنے کے لیے بہت سارے تصورات موجود ہیں۔ امید ہے کہ، اس گائیڈ نے آپ کو کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ سے متعلق زیادہ تسلی بخش رہنمائی فراہم کی ہو گی۔
تاہم، سیکھنے کے لیے ہمیشہ بہت کچھ موجود ہوتا ہے! اسی سبب ہم نے کرپٹو کرنسی کے لیے مخصوص کردہ سوال و جواب کا پلیٹ فارم تخلیق کیا ہے:
اکیڈمی سے پوچھیں۔ اگر
کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ،
بلاک چین ٹیکنالوجی،
کرپٹو گرافی، یا دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے آپ کے کچھ مزید سوالات ہوں تو بلا جھجھک پوسٹ کریں اور کمیونٹی آپ کے لیے ان کا جواب دے گی! آپ سے وہاں ملاقات ہو گی۔