Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVT) کے لیے نوآموز کا ہدایت نامہ
امواد کا جدول
تعارف
Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVT) کیا ہوتے ہیں؟
Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز کس طرح کام کرتے ہیں؟
Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز کیوں استعمال میں لائیں؟
Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVT) استعمال میں لانے کی فیس کیا ہوتی ہے؟
Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز کس طرح خریدے اور ریڈیم کیے جائیں
اختتامی خیالات
Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVT) کے لیے نوآموز کا ہدایت نامہ
ہوم
آرٹیکلز
Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVT) کے لیے نوآموز کا ہدایت نامہ

Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVT) کے لیے نوآموز کا ہدایت نامہ

جدید
شائع کردہ May 25, 2020اپڈیٹ کردہ Feb 23, 2023
7m

تعارف

لیوریجڈ ٹوکنز کی جانب سے آپ کو تصفیے کے خطرے کے بنا، کرپٹو کرنسی کی قیمت پر لیوریجڈ ایکسپوژر فراہم کیا جاتا ہے۔ اس طرح آپ لیوریجڈ پوزیشن کی نظم کاری کے متعلق پریشان ہوئے بنا، لیوریجڈ پراڈکٹ کی جانب سے فراہم کیے گئے موثر منافع جات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ یعنی، آپ کی جانب سے ضمانت کی نظم کاری کرنا، مارجن شرائط برقرار رکھنا لازم نہیں ہے، اور یقینی طور پر تصفیے کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

ڈیریویٹوز ایکسچینج FTX کی جانب سے لیوریجڈ ٹوکنز کا ابتدائی ڈیزائن متعارف کروایا گیا تھا۔ یہ ٹوکنز قابل مباحثہ موضوع رہے ہیں، بالخصوص کیونکہ ان کی جانب سے طویل مدت میں آپ کی توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا۔ Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVT) ایک متبادل ڈیزائن کا مجوزہ پیش کرتے ہیں۔


Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVT) کیا ہوتے ہیں؟

Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVTs)، Binance اسپاٹ مارکیٹ میں موجود قابل ٹریڈ اثاثہ جات ہوتے ہیں۔ ہر BLVT کی جانب سے دائمی فیوچرز مارکیٹ میں جاری پوزیشنز کی باسکٹ ظاہر کی جاتی ہے۔ اس لیے کوئی بھی BLVT، لیوریجڈ Futures پوزیشنز کا ٹوکن شدپ ورژن ہے۔

سب سے پہلے میسر BLVTs میں BTCUP اور BTCDOWN شامل ہیں۔ BTCUP کی جانب سے Bitcoin کی قیمت بڑھنے پر لیوریجڈ منافع جات تشکیل کرنے کا عزم کیا جاتا ہے، جبکہ BTCDOWN کی جانب سے Bitcoin کی قیمت میں کمی آنے پر لیوریجڈ منافع جات تشکیل کرنے کا عزم کیا جاتا ہے۔ یہ لیوریجڈ منافع جات 1.25x اور 4x کے مابین موجود ہوں گے۔ ہماری جانب سے اگلے باب میں ایسی صورت حال کی وجوہات اور اس لیوریج کو ہدف رکھنے کا عمل بیان کیا جائے گا۔

فی الوقت، Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز صرف Binance پر شامل فہرست اور قابل ٹریڈ ہیں، اور آپ انہیں اپنے والیٹ میں نکلوانے کے اہل نہیں ہوں گے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز کو آن چین جاری نہیں کیا جاتا۔


Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز کس طرح کام کرتے ہیں؟

BLVTs اور لیوریجڈ ٹوکنز کی دیگر اقسام کے مابین موجود مرکزی فرق یہ ہے کہ BLVTs کی جانب سے مستحکم لیوریج برقرار رکھنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ درحقیقیت، ان کی جانب سے تغیر پذیر لیوریج کی ہدفی رینج کا عزم کیا جاتا ہے۔ BTCUP اور BTCDOWN کی صورت میں، یہ رینج 1.25x اور 4x کے مابین موجود ہے، جو ٹوکنز کے لیے لیوریج کے دائمی ہدف کے طور پر کام کرتی ہیں۔ قیمت کی بڑھنے پر ممکنہ نفع جات بڑھانے اور قیمت میں کمی آںے پر تصفیے کے خطرات کم کرنے کے کی تجویز دی جاتی ہے۔

یہ ہدفی لیوریج مستحکم نہیں ہیں، اور یہ عوامی سطح پر دکھائی نہیں دیتی۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کا مرکزی مقصد فرنٹ رننگ سے اجتناب کرنا ہے۔ ان ٹوکنز کی جانب سے پیشگی دورانیوں میں دوبارہ متوازن بننے پر، دیگر ٹریڈرز اس ایونٹ سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہدفی لیوریج مستحکم نہیں ہوتی، مارکیٹ کے حالات کی جانب سے ضروی نہ سمجھے جانے تک ٹوکنز بزور دوبارہ متوازن نہیں بنائے جا سکتے۔ اس لیے ہدفی لیوریج مخفی رکھنے سے یہ حکمت عملیاں کم ہو جاتی ہیں، کیونکہ ٹریڈرز کی جانب سے دوبارہ متوازن بنانے کے عمل کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

Binance اسپاٹ مارکیٹ پر لیوریجڈ ٹوکنز کی ٹریڈ انجام دی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں، ان کی جانب سے ظاہر کی جانے والی قدر کے باعث، انہیں ریڈیم بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں، آپ پر ریڈمپش فیس ادا کرنا لازم ہے۔ زیادہ تر صورتوں میں، اگرچہ آپ کی جانب سے ریڈمپشن کے عمل کی بجائے اسپاٹ مارکیٹ میں اپنی پوزیشن سے اخراج کرنا زیادہ مناسب ہو گا۔ ریڈمپشن کے ذریعے اخراج کا عمل، روایتی طور پر اسپاٹ مارکیٹ سے اخراج سے زیادہ مہنگا ہو گا، جب تک کوئی بلیک سوان ایونٹ رونما نہ ہو جائے۔ اسی باعث، آپ کو ہمیشہ اسپاٹ مارکیٹ پر اپنی BLVT پوزیشن سے اخراج کی تجویز دی جاتی ہے۔

آپ لیوریجڈ ٹوکنز کے صفحے پر کُل اثاثہ جاتی مالیت (NAV) نامی ایک اصطلاح دیکھیں گے۔ اس سے مراد USDT میں ظاہری قدر کے حامل، آپ کے لیوریجڈ ٹوکنز کی قدر ہے۔ آپ کی جانب سے اپنے ٹوکنز ریڈیم کرنے پر، NAV کے ذریعے آپ کو حاصل ہونے والے USDT کا تعین کیا جائے گا۔


Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز کیوں استعمال میں لائیں؟

لیوریجڈ ٹوکنز کے اردگرد بنیادی الجھن میں سے ایک الجھن، اتار چڑھاؤ کا ڈریگ نامی تصور کے باعث ہے۔ آسان لفظوں میں، آپ کی سرمایہ کاری پر وقت گزرنے کے ساتھ اتار چڑھاؤ کے باعث ہونے والا ضرر رساں اثر، اتار چڑھاؤکا ڈریگ ہے۔ اتار چڑھاؤ کے زیادہ اور وقت کے دائرہ کار کے وسیع ہونے کے باعث، لیوریجڈ ٹوکنز کی کارکردگی پر اتار چڑھاؤ کے ڈریگ کا اتنا ہی نمایاں اثر ہو گا۔

لیوریجڈ ٹوکنز کی جانب سے عمومی طور پر مضبوط رجحان اور مارکیٹ مومینٹم زائد ہونے پر، آپ کی توقعات سے مسابقت میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ تاہم، سائیڈ ویز مارکیٹس میں یہ عمل درست ثابت نہیں ہوتا۔ Binance کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے، تغیر پذیر لیوریج تخلیق کی گئی۔ BLVTs صرف زائد اتار چڑھاؤ کے شدید حالات کے مابین ہی دوبارہ متوازن بنائے جاتے ہیں اور بصورت دیگر وقتاً فوقتاً انہیں بزور دوبارہ متوازن نہیں بنایا جا سکتا۔ جیسا کہ یہ عمل مکمل طور پر مسئلے کو کم نہیں کرتا، اس کی جانب سے BLVTs کی کارکردگی پر اتار چڑھاؤ کے ڈریگ کے طویل مدتی اثرات میں نمایاں کمی لائی جاتی ہے۔


Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVT) استعمال میں لانے کی فیس کیا ہوتی ہے؟

آپ کی جانب سے BLVTs کی ٹریڈ انجام دینے پر، ادا کی جانے والی فیس ذہن نشین کرنا نہایت اہم ہے۔

سب سے پہلے، آپ پر ٹریڈنگ کی فیس ادا کرنا لازم ہے۔ جیسا کہ اسپاٹ مارکیٹس پر کسی دیگر کوائنز جیسا کہ BTC، ETH، یا BNB کی طرح BLVTs کی ٹریڈ انجام دی جاتی ہے، ٹریڈنگ کی وہی فیس عائد ہوتی ہے۔ آپ کی جانب سے یہاں پر اپنی فیس کے موجودہ درجے کو چیک کیا جا سکتا ہے۔

آپ پر نظم کاری کی فیس ادا کرنا لازم ہو گا۔ یہ امر ذہن نشین کریں کہ Futures مارکیٹ میں یہ ٹوکنز اوپن پوزیشنز کو ظاہر کرتے ہیں۔ آپ کی جانب سے لیوریجڈ ٹوکن خریدنے پر، آپ بالخصوص ان پوزیشنز کا ٹوکن شدہ ورژن خرید رہے ہوتے ہیں۔ اس لیے، آپ پر ان پوزیشنز کو جاری رکھنے کے لیے، فی دن نظم کاری کی %0.01 فیس ادا کرنا لازم ہو گا۔ اس سے مراد سالانہ شرح، %3.5 ہے۔

علاوہ ازیں، آپ کی جانب سے BLVT ہولڈ کرنے پر، اپنی پوزیشن سے اخراج کے دو طریقہ کار موجود ہیں۔ ایک طریقہ، اسپاٹ مارکیٹ میں ٹوکن فروخت کرنے کا عمل ہے۔ بس اتنی سی بات تھی۔ تاہم، آپ کے پاس ان کی جانب سے ظاہر کردہ قدر پر انہیں ریڈیم کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔ آپ کی جانب سے اس عمل کے ذریعے اپنے BLVTs ریڈیم کرنے پر، آپ کو USDT میں اپنے ٹوکنز کی قدر ادا کی جائے گی۔ اس صورت میں، آپ کی جانب سے اپنے ٹوکنز پر %0.1 کی ریڈمپشن فیس ادا کرنا لازم ہو گی۔

یہ امر قابل توجہ ہے کہ اگرچہ مارکیٹ کے عمومی حالات میں، آپ کی جانب سے اسپاٹ مارکیٹ میں اپنی پوزیشن سے اخراج کرنا زیادہ مناسب ہو گا۔ ریڈمپشن کا یہ میکانزم، مارکیٹ کے شدید حالات کے مابین آپ کی پوزیشنز کے اخراج کا ایک اضافی طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔

ایک اور قابل توجہ پہلو، فنڈنگ کا عمل ہے۔ جیسا کہ آپ جان گئے ہوں گے، BLVTs کی جانب سے Futures کی جاری پوزیشنز ظاہر کی جاتی ہیں۔ یعنی، اُن پوزیشنز پر فنڈنگ فیس عائد ہوتی ہے۔ تاہم، آپ کی جانب سے اُن کے متعلق پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے، جیسا کہ انہیں لیوریجڈ ٹوکن ہولڈرز کے مابین ادا نہیں کیا جاتا ہے، لیکن Futures مارکیٹ پر ٹریڈرز کے مابین ادا کیا جاتا ہے۔ یہ اب بھی ذہن نشین کرنا اہم ہے، کیونکہ Futures اکاؤنٹ کو ادا کردہ فنڈنگ فیس، BLVTs کی قدر میں ظاہر کی جاتی ہے۔


Binance پر تصفیے کے خطرے کا سامنے کیے بنا، BTC خریدنے کا طریقہ کار تلاش کریں۔


Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز کس طرح خریدے اور ریڈیم کیے جائیں

Binance اسپاٹ مارکیٹ پر دیگر کوائنز اور ٹوکنز کی طرح BLVTs شامل فہرست کیے جاتے ہیں۔ تاہم، آپ انہیں کسی دیگر مقام پر تلاش کریں گے: ٹریڈنگ کے جدید انٹرفیس میں ETF ٹیب کے تحت۔ یہ عمل، الجھن سے اجتناب اور قابل ٹریڈ اثاثہ جات کی دیگر اقسام سے ان ٹوکنز کو نمایاں کرنے کے لیے معاونت فراہم کرتے ہوئے انجام دیا جاتا ہے۔


Binance پر ETF کے جوڑے


آپ کی جانب سے Binance ہوم پیج کی بالائی بار پر، لیوریجڈ ٹوکنز کے صفحے کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔ درج ذیل مراحل کے ذریعے Binance کے لیوریجڈ ٹوکنز (BLVTs) کی فروخت کا عمل بیان کیا جاتا ہے۔


  1. Binance پر لاگ ان کریں۔

  2. بالائی بار پر ڈیریویٹوز کے اوپر ہوور کریں اور لیوریجڈ ٹوکنز کا انتخاب کریں۔

  3. آپ BLVT کے جس ٹریڈنگ جوڑے کی ٹریڈ انجام دینا چاہتے ہیں، اُس کا انتخاب کریں۔ 

  4. یہ عمل آپ کو BLVT کے لینڈنگ صفحے تک لے جائے گا۔

  5. خرییں پر کلک کریں، اور یہ عمل آپ کو ٹریڈنگ کے جدید انٹرفیس تک لے جائے گا۔

  6. آپ کی جانب سے شروعات کرنے سے قبل، خطرہ کا اعلامیہ پڑھیں۔ آپ کی عمر 18 برس سے زائد اور اس بیان سے رضامند ہونے کی صورت میں، باکس چیک کریں اور جاری رکھنے کے لیے تصدیق کریں پر کلک کریں۔

  7. ایسی صورت میں، آپ دیگر کوائنز اور ٹوکنز کی طرح BLVTs کی ٹریڈ انجام دینے کے اہل ہونے چاہیئے۔


مثلاً، یہاں پر BTCUP کے لیے صفحہ موجود ہے۔ آپ کی جانب سے پہلے سے BLVTs ہولڈ کرنے اور انہیں ریڈیم کرنے کا خواہش مند ہونے کی صورت میں، آپ یہ عمل اس صفحے پر انجام دے سکتے ہیں (ریڈیم بٹن پر کلک کریں)۔ آپ یہاں سے ریڈمپشن کی اپنی ہسٹری چیک کر سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

BLVTs کی جانب سے آپ کو لیوریجڈ پوزیشن کی نظم کاری کی الجھن کا شکار ہوئے بنا، کرپٹو کرنسی کی قیمت کا لیوریجڈ ایکسپوژر فراہم کیا جاتا ہے۔ 

BLVTs کو تغیر پذیر ہدفی لیوریج کے باعث، طویل مدت میں زیادہ مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ جیسا کہ BLVTs ہولڈ کرنا، لیوریجڈ پوزیشن ہولڈ کرنے کے مساوی نہیں ہے، آپ کی جانب سے اپنی ٹریڈنگ ٹول کٹ وسیع کرنے اور ٹریڈنگ کی اپنی حکمت عملی موثر کرنے کے لیے، BLVTs کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔