TL؛DR
Binance Lite Binance ایپ کا ایک عام فہم ورژن ہے۔ اس کا مقصد ان افراد کے لیے کرپٹو کرنسیز کو خریدنا اور بیچنا آسان بنانا ہے جو کرپٹو ٹریڈنگ پر نئے ہیں۔ Binance Lite پر، صارفین صرف چند مراحل میں مزید مقبول کرپٹو کرنسیز کی قیمتیں ملاحظہ کر سکتے ہیں، خریداریاں کر سکتے ہیں، اپنا والیٹ بیلنس چیک کر سکتے ہیں، یا Binance کمائی کی پراڈکٹس پر سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
نوٹ کریں کہ آپ Binance ایپ کے اندر Binance Lite فیچر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ کسی دوسری ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ یہ فیچر تلاش کرنے سے قاصر ہیں، تو چیک کریں کہ آیا آپ کی Binance ایپ کو اپڈیٹ کی ضرورت ہے۔
تعارف
کرپٹو کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ، ایکسچینز اور ٹریڈنگ ٹولز کی بڑھتی ہوئی تعداد، بالخصوص نئے صارفین کے لیے مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔ ہر کسی کے لیے Bitcoin اور دیگر مقبول کرپٹو کرنسیز کو خریدنے کا عمل آسان بنانے کی خاطر، Binance نے، Binance ایپ کا Binance Lite نامی آسان ورژن متعارف کروایا ہے۔ یہ فنکشن اب زیادہ تر Binance صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
Binance Lite کیا ہے؟
Binance Lite Binance ایپ کا ایک عام فہم ورژن ہے۔ یہ ایپ کے ہوم پیج پر محدود معلومات کے ساتھ ایک بدیہی انٹرفیس کی پیشکش کرتا ہے۔ صارفین کو ایپ لانچ کرنے پر صرف بنیادی فیچرز نظر آئیں گے، جو کرپٹو پر نوآموز افراد اور Binance کے نئے صارفین کے لیے Lite موڈ کو ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔ علاوہ ازیں، اگر آپ پرانی موبائل ڈیوائس یا محدود انٹرنیٹ کنکشن استعمال کر رہے ہیں، تو Binance Lite کلاسیک Pro ورژن کے مقابلے میں بہترین کارکردگی فراہم کر سکتا ہے۔
فی الوقت، صارفین کی جانب سے پہلی بار Binance ایپ کھولنے پر Binance Lite ہی ڈیفالٹ انٹرفیس ہوتا ہے۔ وہ اپنی ترجیح اور ٹریڈنگ کی ضروریات کے مطابق کسی بھی وقت بآسانی Lite اور Pro ورژن کے مابین سوئچ کر سکتے ہیں۔ ایپ موڈ کو تبدیل کرنے کے لیے، بالائی حصے میں بائیں کونے پر موجود پروفائل آئیکن پر ٹیپ کریں اور [Binance Lite] کے سامنے موجود بٹن کو ٹوگل کریں۔
Binance Pro کے مقابلے میں، Binance Lite نے اپنے استعمال کو بہتر بنایا ہے، جس سے نئے صارفین کے لیے نیویگیٹ کرنے کا عمل آسان ہو چکا ہے۔ Lite ورژن میں، صارفین کو ایپ کے ہوم پیج پر دی گئی مدت کے دوران قیمت کے رجحان کو ظاہر کرنے کے لیے سبز یا سرخ لکیر کے ساتھ، زیادہ مقبول کرپٹو کرنسیز کی قیمتیں نظر آئیں گی۔ عام فہم انٹرفیس کے باوجود بھی، صارفین کے پاس کوائنز کو مقبولیت، مارکیٹ کی حد، قیمت، اور 24 گھنٹوں کے دوران آنے والی تبدیلیوں کے مطابق ترتیب دینے کا اختیار موجود ہوتا ہے۔ وہ بآسانی پڑھے جا سکنے والے کینڈل اسٹک چارٹ پر کسی مخصوص کوائن کی قیمت کا رجحان چیک کرنے کے لیے اس مخصوص کوائن پر ٹیپ کر سکتے ہیں، جسے مختلف مدت کے دوران ہونے والے رجحان کو ڈسپلے کرنے کے لیے اپنے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔ زیریں حصے میں کوائن کے بارے میں معلومات اور خبریں بھی شامل کی جاتی ہیں۔
Binance Lite پر صارفین صرف چند اقدامات میں کرپٹو کو خرید سکتے ہیں۔ بس انہیں کوائن کے صفحے پر [Trade] بٹن پر ٹیپ کرنا ہو گا۔ استعمال کے لیے فیاٹ کرنسی کا انتخاب کریں، خریداری کے لیے رقم درج کریں، اور آرڈر کی تصدیق کرنے کے لیے ادائیگی کے طریقے کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد خریدی گئی کرپٹو کو والیٹ میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ کرپٹو کو بیچنے کا بھی یہی طریقہ ہے۔ مختلف کوائز کے درمیان تبدیل کرنے کے لیے بالائی دائیں کونے میں موجود [Sell] پر ٹیپ کریں، یا [Convert] فنکشن کا استعمال کریں۔
ٹریڈنگ کے بنیادی فنکشنز کے علاوہ، Binance Lite صارفین کو اپنی کرپٹو کی ہولڈنگز میں اضافہ کرنے کے لیے Binance کمائی کی دیگر پراڈکٹس کی پیشکش کرتا ہے۔ Binance کمائی بالکل سیونگز اکاؤنٹ جیسا ہی ہے، صارفین اپنے فالتو کوائنز کو BNB Vault یا لچک پذیر سیونگز پر سبسکرائب کر سکتے ہیں اور مستحکم ریٹرنز وصول کر سکتے ہیں۔ کمائی کی پراڈکٹس لچک پذیر ہوتی ہیں، یعنی کہ صارفین فنڈز ڈپازٹ کر سکتے ہیں، سود کما سکتے ہیں، اور کسی بھی ٹرانزیکشن فیس کے بنا انہیں کسی بھی وقت ریڈیم کر سکتے ہیں۔
Binance کمائی کی پراڈکٹس پر سبسکرائب کرنے کے لیے، ایپ کے ہوم پیج پر موجود کمائی کے بینر پر ٹیپ کریں۔ صارفین تمام دستیاب کوائنز اور ان کا متعلقہ تخمینہ شدہ APY ملاحظہ کریں گے۔
Binance Lite استعمال کرنے کے طریقے کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، یہ مرحلہ وار ہدایت نامہ ملاحظہ کریں: Binance Lite پر کرپٹو کو خریدنے اور بیچنے کے لیے آغاز کریں۔
Binance لائٹ اور Binance Pro میں کیا فرق ہیں؟
جیسا کہ ذکر کیا گیا، پہلی دفعہ استعمال کرنے والے تمام صارفین کے لیے Binance Lite ہی ڈیفالٹ موڈ ہوتا ہے۔ یہ کرپٹو ٹریڈنگ پر آنے والے نئے افراد کے لیے مزید صارف دوست ہے، اور انہیں ہوم پیج کے ڈیش بورڈ سے فوری طور پر قیمتیں چیک کرنے اور خریداریاں کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
Lite موڈ سے پراڈکٹ کے زیادہ پیچیدہ فنکشنز ہٹائے جانے کے باوجود، کثرت سے استعمال کیے جانے والے بنیادی فیچرز تک رسائی، زیریں حصے میں موجود نیویگیشن بار سے بآسانی حاصل کی جا سکتی ہے۔ صارفین کرپٹو کو خریدنے، بیچنے، یا تبدیل کرنے کے لیے درمیان میں موجود پیلے آئیکن پر ٹیپ کر سکتے ہیں، یا اپنا والیٹ بیلنس، اثاثے کی تفویض کاری، اور پورٹ فولیو کی قدر چیک کرنے کے لیے والیٹ آئیکن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب، Binance Pro پیشہ ور ٹریڈرز کی ضروریات، جیسا کہ Futures ٹریڈنگ، آپشنز ٹریڈنگ، اور مارجن ٹریڈنگ پوری کرنے کے لیے ٹریڈنگ کی متنوع خصوصیات کی پیشکش کرتا ہے۔ Pro پر موجود ٹریڈنگ انٹرفیس زیادہ طاقتور ہے اور جدید چارٹنگ ٹولز اور آرڈر کی اقسام کی پیشکش کرتا ہے۔ ایک زیادہ نفیس انٹرفیس کے علاوہ، صارفین Binance P2P پر دیگر صارفین کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں، یا Binance کمائی پر دستیاب اسٹیکنگ کے متعدد منصوبوں کے ساتھ اپنے کرپٹو کے اثاثہ جات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
اختتامی خیالات
اگر آپ ایک فعال یا تجربہ کار ٹریڈر ہیں، تو Pro ورژن ایک بہتر انتخاب ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ آپ کو Binance کی متنوع پراڈکٹس اور ہماری جانب سے پیش کی جانے والی سروسز کا فائدہ اٹھانے کے لیے مزید فیچرز اور ٹریڈنگ ٹولز کی پیشکش کرتا ہے۔ اگر آپ اس شعبے میں نئے ہیں اور شروعات کرنے کے لیے ایک فوری اور آسان راستے کی تلاش میں ہیں، تو ہم پہلے Lite موڈ کے استعمال کی تجویز دیتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں، آپ دونوں آپشنز کو آزما کر دیکھ سکتے ہیں کیونکہ Lite اور Pro ورژنز کے مابین سوئچ کرنا نہایت آسان ہے۔