NFT کے 5 پراجیکٹس جن کے بارے میں آپ کو پتہ ہونا چاہیئے
امواد کا جدول
تعارف
1. Beeple NFTs
2. NBA ٹاپ شاٹ
3. کرپٹو پنکس
4. Axie Infinity
5. Decentraland
اختتامی خیالات
NFT کے 5 پراجیکٹس جن کے بارے میں آپ کو پتہ ہونا چاہیئے
ہومآرٹیکلز
NFT کے 5 پراجیکٹس جن کے بارے میں آپ کو پتہ ہونا چاہیئے

NFT کے 5 پراجیکٹس جن کے بارے میں آپ کو پتہ ہونا چاہیئے

نو آموز
شائع کردہ Apr 12, 2021اپڈیٹ کردہ Mar 22, 2022
5m

TL؛DR

NFTs میں دلچسپی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جہاں NFT کے بہت سے پراجیکٹس اپنی موجودگی کے ابتدائی ایام سے دلچسپی لینے والے افراد کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی کے حامل تھے، وہیں 2021 نے مزید NFT ببلز کا تعارف کروایا ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ DeFi کرپٹو اسپیس اختیار کرنے کے عام رجحان کا سبب بنے گا۔ تاہم، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ NFTs کی تجویز کردہ مالیت کو سمجھنا ایسے لوگوں کے لیے کہیں گنا آسان ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی میں شامل نہیں۔ در حقیقت، کچھ NFT پراجیکٹس ابھی سے رجحان پکڑ چکے ہیں۔ لیکن یہ ہیں کون سے؟


تعارف

اولاً، اگر آپ اس چیز کا مجموعی جائزہ چاہتے ہیں کہ NFT کیا ہوتا ہے، تو ہدایت نامہ برائے قابل جمع کرپٹو اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs)ملاحظہ کریں۔
مختصراً، NFTs کرپٹوگرافی کے ذریعے سکیور کردہ منفرد ڈیجیٹل آئٹمز ہوتے ہیں۔ یہ قابل جمع ڈیجیٹل اشیاء، گیم آئٹمز، پالتو جانوروں، میمز، اور حتیٰ کہ  DeFi میں لیکویڈیٹی فراہم کنندہ (LP) کی پوزیشنز کی نمائندگی بھی کر سکتے ہیں۔ 

ان کے استعمال کی کم مقبول صورتوں میں حقیقی دنیا کے اثاثہ جات، جیسے کہ جائیداد یا آرٹ کی ملکیت کی نمائندگی شامل ہے۔ اعلیٰ قدر آئٹمز جیسے کہ کسی قدیم گاڑی کو ٹوکنائز کرنا اور مختلف لوگوں میں اس کی ملکیت تقسیم کرنا بھی ممکن ہے۔ اس صورت میں، ہر فرد گاڑی کے معمولی سے حصے کا مالک ہو گا۔

تاہم، اب تک NFTs کے استعمال کے مقبول ترین طریقوں کا تعلق ڈیجیٹل آئٹمز سے ہے۔ آئیے ان کا جائزہ لیتے ہیں۔


1. Beeple NFTs

ممکن ہے کہ آپ NFT کی اس فروخت کے بارے میں پہلے سے ہی سن چکے ہوں گے۔ یہ ان نادر صورتوں میں سے ایک ہے جب کرپٹو کی دنیا میں رونما ہونے والا کوئی ایونٹ عام رجحان کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ڈیجیٹل فنکار Mike Winkelmann، جسے Beeple کے نام سے جانا جاتا ہے، 69$ ملین ETH کے عوض NFT بیچ کر آرٹ کی دنیا پر چھا چکا ہے۔ اس فروخت کی سہولت کاری Christie's نامی نیلام گھر نے کی۔ اس سے قبل Beeple نے کبھی بھی 100$ سے زائد مالیت رکھنے والا کوئی پرنٹ نہیں بیچا تھا اور وہ راتوں رات ہی کرہ ارض پر موجود سب سے زیادہ مالیت رکھنے والے فنکاروں میں شامل ہو گیا۔

اس کے کام کی مالیت اتنی زیادہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟ شکر ہے Beeple کے اس سلسلے کا، جہاں وہ ہر روز ایک آرٹ ورک تخلیق اور اپلوڈ کیا کرتا تھا، جس کی وجہ سے اس کے پرستاروں کی تعداد پہلے سے ہی کافی زیادہ تھی۔ بظاہر، پچھلے 14 سالوں میں اس نے ایک دن کا وقفہ بھی نہیں لیا۔ اس کے شاہکار کا نام بھی "ہر روز - پہلے 5000 دن" ہے، جوکہ اس کے پراجیکٹ کے پہلے 5000 دنوں کے آرٹ ورکس کا ایک کولاج ہے۔

ڈیجیٹل آرٹ کے اس اگلے باب میں Beeple کی فروخت ایک بہت بڑا سنگ میل ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ NFTs محض کوئی کرتب نہیں جو وقت کے ساتھ دھیما پڑ جائے گا۔


2. NBA ٹاپ شاٹ

مارچ 2021 تک، NBA ٹاپ شاٹ، اگر کامیاب ترین نہیں، تو NFT کے کامیاب ترین پراجیکٹس میں سے ایک ضرور ہے۔  بلاک ڈیٹا کے ڈیش بورڈ کے مطابق، کسی بھی NFT پراجیکٹ کے مقابلے میں NBA ٹاپ شاٹ کے صارفین سب سے زیادہ ہیں۔ اگرچہ یہ ڈیٹا نسبتاً چھوٹے NFT پراجیکٹس کو خاطر میں نہیں لاتا، تاہم یہ بھی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔

NBA ٹاپ شاٹ Dapper Labs کا ایک پراجیکٹ ہے جہاں صارفین ایسے منفرد ڈیجیٹل آرٹ ورک کے پیکس خرید سکتے ہیں جوکہ NFTs کی حیثیت سے NBA کے مقبول لمحات کو نمایاں کرتے ہیں۔

اس کی کامیابی کو کس چیز سے مشروط کیا جا سکتا ہے؟ ظاہر ہے، کہ NBA برانڈ ایک اہم عنصر ہے۔ کسی ایسی گیم سے متعلقہ قابل جمع شئے جاری کرنا جس میں پہلے سے ہی کئی لوگ دلچسپی رکھتے ہیں کسی ڈیجیٹل پالتو جانور کے مقابلے میں فروخت کا آسان طریقہ ہے۔ دوسرا پہلو صارف کا تجربہ ہو سکتا ہے۔ NBA ٹاپ شاٹ کسی بھی طور ایک بلاک چین پراڈکٹ معلوم نہیں ہوتا، جوکہ زیادہ تر لوگوں کے لیے داخلے کی رکاوٹ کو کم کر دیتا ہے۔

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے اپنے دوستوں کو DeFi یا منافع جاتی فارمنگ سے متعارف کروانے کی کوشش کی ہو، اور نتیجتاً آپ کو یہ معلوم ہوا ہو کہ پراڈکٹس کا استعمال نئے آنے والے افراد کے لیے نہایت مشکل ہے؟ ہمارے پاس  MetaMask سے متعلقہ ہدایت ناموں جیسے دیگر کارآمد ہدایت نامے بھی موجود ہیں، تاہم صارف کے تجربے میں اس وقت تک بہتری لانا ضروری ہے جب تک کہ نانیوں دادیوں کے لیے بھی اس کا استعمال آسان نہ ہو جائے۔

NBA ٹاپ شاٹ صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے غیر مرکزی پہلوؤں سے دستبردار ہوتے ہوئے اس چیز سے اجتناب برتتا ہے۔ ممکن ہے کہ بہت سے صارفین اس بات سے مکمل طور پر ناواقف ہوں کہ وہ بلاک چین پر مشتمل پراڈکٹ استعمال کر رہے ہیں – جسے از خود کامیابی کی ایک قسم تصور کیا جا سکتا ہے۔


3. کرپٹو پنکس

کرپٹو پنکس Ethereum پر موجود سب سے پرانے NFTs میں سے ایک ہیں۔ یہ سالوں سے دستیاب ہیں اور 2021 میں NFT ببل سے قبل ان میں معتدل دلچسپی رکھی جاتی تھی۔

کرپٹو پنکس Larva Labs کا پراجیکٹ ہے۔ یہ Ethereum پر موجود 10,000 منفرد قابل جمع 'کرداروں' کو نمایاں کرتا ہے۔ جن میں سے کوئی بھی مماثل نہیں۔

لانچ کے وقت، Ethereum والیٹ کا حامل کوئی بھی فرد ان میں سے ہر ایک پر مفت میں دعویٰ کر سکتا ہے۔ 2018 میں، آپ 50 سے 100 USD کی اوسط قیمت کے عوض ان میں سے کوئی ایک خرید بھی سکتے تھے۔ تاہم، 2021 میں، قیمتیں آسمان کو پہنچ چکی ہیں۔ مارچ 2021 تک، مہنگا ترین 4,200 ETH کے عوض بیچا گیا۔

مفت میں دعویٰ کریں اور پھر لاکھوں میں بیچیں؟ سرمایہ کاری بری نہیں۔ اگرچہ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ کسی بھی چیز کی "پہلی" نقل خریدنا عموماً پریمیئم قیمت کا سبب بنتا ہے، اور مستقببل میں اس قسم کے منافع جات کا امکان کم ہے۔


4. Axie Infinity

Axie Infinity ایک بلاک چین گیم ہے جہاں پلیئرز Axies نامی ورچوئل پالتو جانوروں کی پرورش کر سکتے ہیں۔ آپ اسے Pokemon اور CryptoKitties کا مجموعہ سمجھ سکتے ہیں۔ پلیئرز ان پالتوں جانوروں پر حق ملکیت رکھتے ہیں اور ان کو قابو بھی کر سکتے ہیں، یا پھر دیگر پلیئرز کے ساتھ انہیں ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ وہ مہم جو موڈ پر مل کر بلاؤں سے لڑ سکتے ہیں یا کسی PvP (پلیئر بمقابل پلیئر) جنگ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آ سکتے ہیں۔ 

جہاں تک بات ہے تکنیکی پس منظر کی، تو Axies، Ethereum پر ERC-721 کی پیروی کرتا ہے۔ اس گیم میں ایسی آئٹمز اور زمینیں بھی شامل ہیں، جو سب کے سب NFTs ہیں۔ 
Axie Infinity، Ethereum کی مقبول ترین NFT گیمز میں سے ایک ہے۔ Rhonin سائیڈ چین کے لانچ کے ساتھ، پلیئرز کے لیے گیس کی زیادہ فیس کا مسئلہ بھی کم ہو جائے گا۔ اس گیم کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے؟ Axie Infinity کے بارے میں ہمارا تفصیلی آرٹیکل ملاحظہ کریں۔


5. Decentraland

Decentraland بلاک چین پر مشتمل ورچوئل ریئیلیٹی گیم ہے۔ پلیئر زمین بنا سکتے ہیں اور ٹریڈ کر سکتے ہیں، ایک ایسی ورچوئل زمین جس کی نمائندگی ERC-721 ٹوکن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ زمین کا ہر حصہ منفرد ہوتا ہے، اور مالکان اس چیز کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی زمین کو کس چیز سے سجانا چاہتے ہیں۔ یہ ایک عام سے منظر سے لے کر تعاملاتی گیم تک محیط ہو سکتا ہے۔

پلیئرز اس پلیٹ فارم کے مقامی ٹوکن، MANA کے عوض زمین خرید سکتے ہیں۔ دیکھا جائے، تو Decentraland کی اپنی معیشت ہوتی ہے، جہاں پلیئرز کئی طریقوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعامل انجام دے سکتے ہیں اور اپنی سرگرمی کو مونیٹائز کر سکتے ہیں۔ تاہم، School Life جیسی دیگر یکساں ورچوئل گیمز کے برعکس، Decentraland مکمل طور پر اداکاروں کے غیر مرکزی سیٹ کی جانب سے کنٹرول کی جاتی ہے۔


اختتامی خیالات

یہ بات ناقابل تردید ہے کہ قابل جمع ڈیجیٹل اشیاء ایک طویل عرصے تک چھائی رہیں گی۔ بلکہ، NFT مارکیٹ پلیسز مزید مقبولیت حاصل کریں گے۔ 

تب بھی، ایک طویل عرصے بعد اس بات کا امکان ہے، کہ زیادہ تر NFTs صفر پر چلے جائیں گے۔ مزید براں، NFTs کی لیکویڈیٹی کے کام کا طریقہ اس لیکویڈیٹی سے یکسر مختلف ہے جس کے آپ BTC/USD جیسی مارکیٹ میں عادی ہیں، لہٰذا انہیں اختیار کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھیں۔